Tag: عالمگیر خان

  • کراچی: پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    کراچی: پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    کراچی: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے عالمگیر خان کو رہائشگاہ گلشن اقبال بلاک 7 میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا ہے۔

    کارروائی میں 10 سے 12 مرد پولیس اور دیگر خواتین اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    عالمگیر خان کے ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما آج صبح ہی کراچی پہنچے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونل نے این اے 236 میں دھاندلی کیخلاف عالمگیر خان کی انتخابی عذرداری مسترد کردی تھی۔

    الیکشن ٹریبونل کے روبرو این اے 236 میں دھاندلی کیخلاف عالمگیر خان کی انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی تھی الیکشن ٹربیونل عالمگیر خان کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست مسترد کی تھی۔

    الیکشن ٹربیونل نے عالمگیر خان کی انتخابی عذرداری کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا، این اے 236 سے ایم کیو ایم کے سپریم کورٹ کے وکیل و سینئر قانون دان حسان صابر ایڈووکیٹ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

  • پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : حساس اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کی کردار کشی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ سرکار مدعیت میں گلشن اقبال تھانے میں درج کیا گیا۔

    مملکت پاکستان اور حساس اداروں کے خلاف بات کرنے پر مقدمہ درج ہوا ، جس کے متن میں کہا گیا کہ دانستہ طور پر حساس اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کی کردار کشی اور تضحیک ، لوگوں میں انتشار اور بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اداروں کے افسران و جوانوں میں بددلی،بے یقینی اور مایوسی پھیلانا مقصود تھا۔

    ایف آئی آر میں اداروں کیخلاف اکسانا اور بھڑکانا بھی شامل ہے، مدعی ایس ایچ او نے کہا کہ میں گلشن اقبال ایروکلب گراونڈ کے قریب گشت پر تھا کہ اسی دوران گراونڈ کی دیواروں پر مختلف عبارتیں تحریر کی گئی تھی۔

    مدعی مقدمہ اشرف جوگی کا کہنا تھا کہ ایک پلڑے میں پاکستان کا نقشہ اور دوسرے میں ڈالروں کی گڈی بنائی گئی، سوشل میڈیا پرایک ویڈیو اور پانچ تصاویر بھی موصول ہوئی۔

    اشرف جوگی نے مزید کہا کہ ویڈیو میں ایم این اے عالمگیر خان اور 5 صورت شناس نامعلوم افراد ہیں، ، عبارتوں کے ذریعے اداروں اور عدلیہ کی کردار کشی اور تضحیک کی گئی۔

    ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ عمل کا مقصد اداروں کے خلاف اکسانا اور بھڑکانا مقصود ہے،ایک جگہ لکھا تھا جنگل کا قانون ہم سے بہتر ہے۔

  • کراچی میں طالبہ مصباح کی ہلاکت کے خلاف احتجاج، سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے

    کراچی میں طالبہ مصباح کی ہلاکت کے خلاف احتجاج، سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے

    کراچی: شہر قائد میں طالبہ مصباح کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا گیا، احتجاج میں سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں طالبہ مصباح کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا گیا، احتجاج میں پی ٹی آئی ارکان عالمگیر خان، ارسلان تاج اور شہریوں نے شرکت کی۔

    مظاہرین نے سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ کا ماسک پہن کر اور کھلونا پستول تھام کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے کہا کہ گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں جرائم کے واقعات سب سے زیادہ ہیں جبکہ گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں پولیس کے پاس کیسز کا اندراج سب سے کم ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ایک اورطالبہ جاں بحق

    عالمگیر خان نے کہا کہ شہر میں دس ہزار کیمرے لگنے تھے، پیسہ کہاں گیا پتا نہیں، بلاول بھٹو کا فون چھن جائے تو ان کو پتا چلے گا، پولیس ریفارمز وقت کی فوری ضرورت ہے۔

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کے باعث لوگ مررہے ہیں، پولیس عام آدمی کے تحفظ میں ناکام ہے رینجرز سے مدد لینی پڑتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محلہ کمیٹیاں قائم ہونی چاہئیں، شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس تولیا اب ایکشن بھی لے لیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں میڈیکل کی طالبہ مصباح کو ڈکیتی مزاحمت پر سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا، واقعے کے خلاف گزشتہ روز طلبا نے پریس کلب پر احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

  • عالمگیر خان کو ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے، اسد عمر

    عالمگیر خان کو ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے، اسد عمر

    کراچی: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ عالمگیر خان کراچی کے مسائل کے لیے باہر نکلے تھے انہیں ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے فیریئر تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کرپشن چھپانے کے لیے مظاہرے کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل کی بات کی تو پیپلزپارٹی والوں سے برداشت نہیں ہوا، پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان کو لاک اپ کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔

    اسد عمر نے کہا کہ ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ عالمگیر خان کو ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے، گرفتار کارکنان کو ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمگیر خان شہریوں کو پانی اور گندگی سے پاک شہر دینے کے لیے نکلا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی، پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان دوبارہ گرفتار، مقدمہ درج

    واضح رہے کہ آج شام فکس اٹ کے بانی اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی عالمگیر خان سعید غنی کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پہنچے تھے جہاں پیپلزپارٹی کے مسلح افراد سے تصادم ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عالمگیرخان سمیت فکس اٹ اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔

    عالمگیر خان کو آرام باغ پولیس کی جانب سے رہا کردیا گیا تھا بعدازاں وہ فیریئر تھانے پہنچے تھے جہاں فیریئر تھانے کی پولیس نے انہیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

    پی ٹی آئی ایم این اے کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کررہے تھے پیپلزپارٹی کے مسلح افراد نے حملہ کیا، ان کے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے رکنے والا نہیں ہوں وزیراعلیٰ ہاؤس پر بھی احتجاج کریں گے۔

  • وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے دروازے پر سیوریج کا پانی کیوں پھینکا؟ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ

    وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے دروازے پر سیوریج کا پانی کیوں پھینکا؟ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سندھ کے دروازے پر سیوریج کا گندا پانی پھینکنا فکس اٹ کو مہنگا پڑ گیا، کراچی پولیس نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے دروازے پر چند دن قبل فکس اِٹ کے کارکنوں نے سیوریج کا پانی پھینکا تھا، جس پر پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

    [bs-quote quote=”مسئلے کا حل گرفتاریاں ہیں تو سب سے پہلے گرفتاری دینے کو تیار ہوں، جیل بھرو تحریک شروع کر دیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عالمگیر خان” author_job=”رکن قومی اسمبلی”][/bs-quote]

    آج پولیس نے فکس اٹ کے کارکنوں کو ضمانت پر رہا کر دیا، تاہم رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

    عالمگیر خان نے کہا کہ اگر مسئلے کا حل گرفتاریاں ہیں تو سب سے پہلے گرفتاری دینے کو تیار ہوں، جیل بھرو تحریک شروع کر دیں گے، شاید اس طرح مسائل حل ہوجائیں۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل عالمگیر خان نے فکس اٹ کے کارکنوں کے ساتھ مل کر کراچی کی سڑکوں پر موجود گندے پانی کو لے جا کر سی ایم ہاؤس کے باہر پھینک دیا تھا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عالمگیر نے کہا کہ اس احتجاج کا مقصد سندھ کے نا اہل حکمرانوں کو احساس دلانا ہے کہ کراچی کے لوگ کس گندگی میں زندگی گزار رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی کے لیے 200 ارب کی سفارشات وزیراعظم کو ارسال

    عالمگیر خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اگر سیوریج کا گندا پانی ہمارے گھروں کے باہر بہتا رہتا ہے تو پھر سی ایم ہاؤس کو بھی اسی تکلیف سے گزرنا چاہیے تاکہ وزیرِ اعلیٰ اپنی ذمہ داری کا احساس کر سکیں۔

    انھوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی شخصیت کی بے عزتی اور اسے نشانہ بنانا نہیں تھا، بلکہ علامتی انداز میں عام آدمی کے اس نظر انداز شدہ مسئلے کو سامنے لانا تھا۔