Tag: عالمگیر وبا

  • کرونا وائرس سے کن لوگوں کو زیادہ خطرہ ہے، سعودی وزارتِ صحت نے بتا دیا

    کرونا وائرس سے کن لوگوں کو زیادہ خطرہ ہے، سعودی وزارتِ صحت نے بتا دیا

    ریاض: دنیا بھر میں نہایت مہلک ثابت ہونے والے کرونا وائرس سے کن لوگوں کو زیادہ خطرہ ہے، اس سلسلے میں سعودی وزارتِ صحت نے اہم معلومات جاری کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کو وِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن سے سب سے زیادہ خطرہ ذیابیطس اور دل کے مریضوں کو ہے۔

    سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے سرکاری ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کا امراض کے خلاف مزاحمتی نظام کم زور ہے، انھیں کرونا وائرس لگنے کا زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

    بتایا گیا کہ دل کے مریض، بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا، ذیابیطس، کینسر اور سگریٹ نوشی کے عادی افراد کا مزاحمتی نظام کم زور ہوتا ہے جس کے باعث وہ کرونا وائرس کے خطرے کی زد پر ہیں۔

    بڑی کمی، سعودی عرب میں پیٹرول کے نئے نرخ جاری

    وزارتِ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ کرونا وائرس سے اب تک ہونے والی اموات میں یہ بات دیکھی گئی ہے کہ زیادہ تر مریض مذکورہ بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ان امراض میں مبتلا افراد کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں پر رہیں اور انتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

    جاری ہدایات میں کہا گیا کہ جن لوگوں میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، ان سے ملنے سے مکمل پرہیز کیا جائے، دونوں ہاتھ پابندی سے صابن سے دھوتے رہیں اور زیر استعمال چیزیں صاف رکھیں۔

    وزارت صحت کی ویب سائٹ پر سماجی فاصلہ قائم رکھنے، مصافحہ نہ کرنے، اجتماعات سے دور رہنے، سامان نہ چھونے، ماسک کے استعمال، دستانے پہننے اور ہاتھوں کو اچھی طرح سینیٹائز کرتے رہنے سے متعلق اہم ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق، تعداد 667 ہو گئی

    پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق، تعداد 667 ہو گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 667 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 30,941 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 22 ہزار 62 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 8,212 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: 2 لاکھ 83 ہزار انسان جان کی بازی ہار گئے، 41 لاکھ 80 ہزار متاثر

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اٹھائیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 245 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 197 اموات، سندھ میں 189 اموات، بلوچستان میں 26، اسلام آباد میں 6، جب کہ گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 11,568 ہو گئی، سندھ میں 11,480 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 4,669، بلوچستان میں 2,017، اسلام آباد میں 679 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 442 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 86 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 11 ہزار 367 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 94 ہزار 894 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: 2 لاکھ 83 ہزار انسان جان کی بازی ہار گئے، 41 لاکھ 80 ہزار متاثر

    کرونا کی عالمگیر وبا: 2 لاکھ 83 ہزار انسان جان کی بازی ہار گئے، 41 لاکھ 80 ہزار متاثر

    کراچی: کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 2 لاکھ 83 ہزار 868 افراد کو نگل لیا ہے، جب کہ وائرس سے 41 لاکھ 80 ہزار 923 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں ساڑھے 3 ہزار افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 80 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 14 لاکھ 93 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 750 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 80,787 ہو گئی ہے، جب کہ 13 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 20 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 2 لاکھ سے 56 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 26,812 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 45 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 268 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 31,855 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 19 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 30,560 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 19 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 1 ہزار مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 165 اموات ہوئیں.

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 26,621 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس میں 26,380 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 11,123 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 62 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 467 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 8,656 مریض، جرمنی میں وائرس سے 7,569 مریض، ایران میں 6,640 مریض، نیدرلینڈز میں 5,440 افراد، کینیڈا میں 4,870 مریض، چین میں 4,633 (گزشتہ 14 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، ترکی میں 3,786، میکسیکو میں 3,465، سوئیڈن میں 3,225، انڈیا میں 2,212، ایکواڈور میں 2,127، روس میں 1,915، پیرو میں 1,889، سوئٹزرلینڈ میں 1,833، آئرلینڈ میں 1,458، پرتگال میں 1,135، اور اسرائیل میں 252 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 29465، ہلاکتیں 639 ہو گئیں

    پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 29465، ہلاکتیں 639 ہو گئیں

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس مزید 21 افراد کی جانیں نگل گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 639 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 29,465 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 20 ہزار 803 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,991 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 8,023 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 80 ہزار انسان جان کی بازی ہار گئے

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اکیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 234 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 192 اموات، سندھ میں 180 اموات، بلوچستان میں 24، اسلام آباد میں 5، جب کہ گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 11,093 ہو گئی، سندھ میں 10,771 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 4,509، بلوچستان میں 1,935، اسلام آباد میں 641 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 430 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 86 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 ہزار 341 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 83 ہزار 517 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 80 ہزار انسان جان کی بازی ہار گئے

    کرونا کی عالمگیر وبا سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 80 ہزار انسان جان کی بازی ہار گئے

    کراچی: کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 2 لاکھ 80 ہزار 435 افراد کو نگل لیا ہے، جب کہ وائرس سے 41 لاکھ 1 ہزار 536 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں ساڑھے 4 ہزار افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 89 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 14 لاکھ 41 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,422 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 80,037 ہو گئی ہے، جب کہ 13 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 2 لاکھ سے 38 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 26,771 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 43 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 346 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 31,587 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 30,395 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 1 ہزار مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو اموات ہوئیں.

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 26,478 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس میں 26,310 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 10,656 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 56 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 650 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 8,581 مریض، جرمنی میں وائرس سے 7,549 مریض، ایران میں 6,589 مریض، نیدرلینڈز میں 5,422 افراد، کینیڈا میں 4,693 مریض، چین میں 4,633 (گزشتہ 13 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، ترکی میں 3,739، میکسیکو میں 3,353، سوئیڈن میں 3,220، انڈیا میں 2,101، سوئٹزرلینڈ میں 1,830، روس میں 1,827، پیرو میں 1,814، ایکواڈور میں 1,717، آئرلینڈ میں 1,446، پرتگال میں 1,126، اور اسرائیل میں 247 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • عالمگیر وبا کے دوران دنیا بھر میں کتنے بچے پیدا ہوں گے؟

    عالمگیر وبا کے دوران دنیا بھر میں کتنے بچے پیدا ہوں گے؟

    نیویارک: کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران دنیا بھر میں کتنے بچے پیدا ہوں گے، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے رپورٹ جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق یونیسیف کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے 40 ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں ریکارڈ تعداد میں بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔

    یونی سیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی عالمگیر وبا میں 11 مارچ اور 16 دسمبر کے درمیان دنیا بھر میں 116 ملین (11 کروڑ 60 لاکھ) بچے پیدا ہوں گے، جن میں سے 2 کروڑ 90 لاکھ (29 ملین) بچے جنوبی ایشیا میں پیدا ہوں گے۔

    یونی سیف کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاکستان میں ممکنہ طور پر پیدا ہونے والے بچوں کے بارے میں بھی اعداد و شمار دیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق مارچ سے دسمبر تک پاکستان میں 5 ملین (پچاس لاکھ) بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔

    لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کا آن لائن رہنا کتنا خطرناک؟ رپورٹ ملاحظہ کریں

    وبا کے دوران بھارت میں بھی 20 ملین (دو کروڑ) بچے پیدا ہوں گے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس خطے میں سب سے زیادہ شرح پیدائش پاکستان اور بنگلادیش کی ہوگی۔ بنگلا دیش میں اس دوران 24 لاکھ بچوں کی پیدائش کا امکان ہے جب کہ افغانستان میں 10 لاکھ بچے پیدا ہوں گے۔

    ان 9 ماہ میں چین میں ایک کروڑ 35 لاکھ، نائجیریا میں 60 کروڑ چالیس لاکھ، انڈونیشیا میں 40 لاکھ بچوں کے پیدا ہونے کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن جان بچانے والی صحت سروسز میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے، جس سے لاکھوں حاملہ مائیں اور ان کے بچے زبردست خطرے سے دوچار ہوں گے۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 27474، ہلاکتیں 618 ہو گئیں

    پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 27474، ہلاکتیں 618 ہو گئیں

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس مزید 24 افراد کی جانیں نگل گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 618 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 27,474 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 19 ہزار 100 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 7,756 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید چوبیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 221 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 191 اموات، سندھ میں 175 اموات، بلوچستان میں 24، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 10,471 ہو گئی، سندھ میں 9,691 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 4,327، بلوچستان میں 1,876، اسلام آباد میں 609 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 421 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 79 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 12 ہزار 982 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 70 ہزار 25 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    کرونا کی عالمگیر وبا: مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    کراچی: کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 2 لاکھ 76 ہزار 216 افراد کو نگل لیا ہے، جب کہ وائرس سے 40 لاکھ 12 ہزار 841 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں ساڑھے 5 ہزار افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ کے قریب نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 13 لاکھ 85 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,687 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 78,615 ہو گئی ہے، جب کہ 13 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 29 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 2 لاکھ سے 23 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 26,585 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 40 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    نائب امریکی صدر کی پریس سیکریٹری بھی کرونا کا شکار

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 626 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 31,241 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 11 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 30,201 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 99 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 11 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈھائی سو اموات ہوئیں.

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 26,299 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس میں 26,230 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 10,017 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 830 اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 8,521 مریض، جرمنی میں وائرس سے 7,510 مریض، ایران میں 6,541 مریض، نیدرلینڈز میں 5,359 افراد، چین میں 4,633 (گزشتہ 12 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، کینیڈا میں 4,569، ترکی میں 3,689، سوئیڈن میں 3,175، میکسیکو میں 3,160، انڈیا میں 1,985، سوئٹزرلینڈ میں 1,823، روس میں 1,723، پیرو میں 1,714، ایکواڈور میں 1,704، آئرلینڈ میں 1,429، پرتگال میں 1,114، اور اسرائیل میں 245 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • نائب امریکی صدر کی پریس سیکریٹری بھی کرونا کا شکار

    نائب امریکی صدر کی پریس سیکریٹری بھی کرونا کا شکار

    واشنگٹن: امریکا کے نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیٹی ملر کا کرونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیٹی ملر سے رابطہ نہیں تھا تاہم مائیک پنس رابطے میں رہتے تھے۔

    خیال رہے کہ کیٹی ملر کے شوہر اسٹیون ملر صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق کیٹی ملر صحافیوں سے مسلسل رابطوں میں مصروف رہی ہیں، اس لیے وائٹ ہاؤس کی کوریج کرنے والوں کو ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ جمعرات کو کیٹی ملر کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا تھا، اب نائب صدر سمیت دیگر کا کرونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ٹرمپ کے ذاتی ملازم میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، صدر ٹرمپ نے اطلاع کے بعد فوری کرونا ٹیسٹ کرایا تھا، امریکی صدر چند روز سے روزانہ کرونا ٹیسٹ کرا رہے ہیں، ان کے اسٹاف کا بھی روزانہ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 78,615 ہو چکی ہے، جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 21 ہزر سے بھی بڑھ گئی ہے، 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • قومی ادارہ برائے اطفال میں 2 ڈاکٹرز میں کرونا کی تصدیق

    قومی ادارہ برائے اطفال میں 2 ڈاکٹرز میں کرونا کی تصدیق

    کراچی: قومی ادارہ برائے اطفال (این آئی سی ایچ) میں 2 ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں واقع بچوں کے علاج کے سب سے بڑے ادارے این آئی سی ایچ میں بھی دو ڈاکٹرز میں کو وِڈ نائنٹین کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

    ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن سندھ کے ڈاکٹر محبوب علی نوناری کا کہنا ہے کہ 2 ڈاکٹرز میں وائرس کی تصدیق کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے والے عملے کو بھی آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

    این آئی سی ایچ کے ایمرجنسی سیکشن کو بھی 1 گھنٹے کے لیے بند کر کے اسپرے کیا گیا، ڈاکٹر محبوب کے مطابق قومی ادارہ برائے اطفال ایمرجنسی میں ڈس انفکشن اسپرے ضروری ہو گیا تھا۔

    پاکستان میں ایک ہی دن میں 40 اموات، کرونا وبا 526 جانیں نگل گیا

    دوسری طرف قومی ادارہ صحت اطفال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ این آئی سی ایچ کی ایمرجنسی اور دیگر شعبوں میں روزانہ جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے، جس کا مقصد اسپتال کو جراثیم سے پاک رکھنا ہے، شعبوں کے سربراہ بھی صورت حال کا جائزہ لیتے رہتے ہیں، اسپتال میں تمام ایس او پیز پر بھی عمل کیا جا رہا ہے۔

    طبی عملے کے متاثر ہونے کے اعداد و شمار

    واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ارکان کے متاثر ہونے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، متاثرہ میڈیکل عملے اور ڈاکٹروں کی تعداد 500 تک پہنچ چکی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق اسلام آباد میں طبی عملے کے 50، پنجاب میں 102، سندھ میں 97، خیبر پختوںخوا میں 123، بلوچستان میں 107، کشمیر میں 4 اور گلگت بلتستان میں 20 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    کراچی میں سینئر ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے بعد جان سے جانے والے ڈاکٹروں کی تعداد 4 ہوگئی ہے جب کہ اس سے پہلے کراچی میں ہی ڈاکٹر عبدالقادر سومرو بھی شہید ہو چکے ہیں جب کہ پہلی سامنے آنے والی شہادت گلگت بلتستان میں نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کی تھی، اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں سینئر ڈاکٹر محمد جاوید بھی کرونا کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ یوں سندھ میں 4، گلگت بلتستان میں 2، بلوچستان، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں ایک، ایک ہیلتھ کیئر ورکر کا انتقال ہوا ہے۔

    ایک ہفتے میں 200 سے زائد میڈیکل ورکرز وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، میڈیکل عملے کے متاثرہ افراد میں سے 204 گھروں پر آئیسولیشن میں ہیں جب کہ 138 اسپتالوں میں داخل ہیں، 94 خوش نصیب وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے 138 آئی سی یوز میں کام کر رہے تھے جب کہ 306 اسپتالوں کے دوسرے وارڈز میں فرائض انجام دے رہے تھے۔