Tag: عالمگیر وبا

  • پاکستان میں ایک ہی دن میں 40 اموات، کرونا وبا 526 جانیں نگل گیا

    پاکستان میں ایک ہی دن میں 40 اموات، کرونا وبا 526 جانیں نگل گیا

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس مزید 40 جانیں نگل گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 526 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 22,550 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 15 ہزار 807 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1049 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 6217 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: 2 لاکھ 58,338 افراد ہلاک، 37 لاکھ 27 ہزار انسان متاثر

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید چالیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 194 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 156 اموات، سندھ میں 148 اموات، بلوچستان میں 21، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 8,420 ہو گئی، سندھ میں 8,189 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 3,499، بلوچستان میں 1,495، اسلام آباد میں 485 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 386 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 76 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 10 ہزار 178 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 32 ہزار 582 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: 2 لاکھ 58,338 افراد ہلاک، 37 لاکھ 27 ہزار انسان متاثر

    کرونا کی عالمگیر وبا: 2 لاکھ 58,338 افراد ہلاک، 37 لاکھ 27 ہزار انسان متاثر

    کراچی: کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 2 لاکھ 58 ہزار 338 افراد کو نگل لیا ہے، جب کہ وائرس سے 37 لاکھ 27 ہزار 800 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 5787 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 81 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 12 لاکھ 42 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 2350 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 72,271 ہو گئی ہے، جب کہ 12 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 2 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 25,204 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 30 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ نے آخر کار ہلاکتوں میں اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، اور دوسرا بڑا ملک بن گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 700 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 29,427 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 29,315 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 85 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈھائی سو اموات ہوئیں.

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 25,613 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس میں 25,531 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 7,958 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 600 کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔

    بیلجیئم میں 8,016 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,993 مریض (چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، ایران میں 6,340 مریض، نیدرلینڈز میں 5,168 افراد، چین میں 4,633 (گزشتہ 9 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، کینیڈا میں 4,043، ترکی میں 3,520، سوئیڈن میں 2,854، میکسیکو میں 2,507، سوئٹزرلینڈ میں 1,795، انڈیا میں 1,693، ایکواڈور میں 1,569 (چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، روس میں 1,451، پیرو میں 1,444، آئرلینڈ میں 1,339، پرتگال میں 1,074، اور اسرائیل میں 238 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: ڈھائی لاکھ سے زائد ہلاک، 36 لاکھ 46 ہزار انسان متاثر

    کرونا کی عالمگیر وبا: ڈھائی لاکھ سے زائد ہلاک، 36 لاکھ 46 ہزار انسان متاثر

    کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 36 لاکھ 46 ہزار انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 2 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,646,224 افراد متاثر اور 252,408 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1,200,196 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 212 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1300 سے زائد اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 69,921 ہو گئی ہے، جب کہ 12 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 88 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 24,944 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 27 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 29,079 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 83 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

    برطانیہ بہت تیزی کے ساتھ ہلاکتوں میں اٹلی کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، خدشہ ہے کہ برطانیہ اسپین اور فرانس کے بعد اب اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 288 مریض ہلاک ہوئے، اور وائرس اب تک 28,734 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 25,428 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 25,201 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 7,367 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔

    بیلجیئم میں 7,924 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,993 مریض، ایران میں 6,277 مریض، نیدرلینڈز میں 5,082 افراد، چین میں 4,633 (گزشتہ 8 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، کینیڈا میں 3,854، ترکی میں 3,461، سوئیڈن میں 2,769، میکسیکو میں 2,271، سوئٹزرلینڈ میں 1,784، ایکواڈور میں 1,569، انڈیا میں 1,566، روس میں 1,356، پیرو میں 1,344، آئرلینڈ میں 1,319، پرتگال میں 1,063، اور اسرائیل میں 235 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • ڈاکٹر فرقان کے انتقال کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل

    ڈاکٹر فرقان کے انتقال کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل

    کراچی: کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ روز بے بسی میں جان دینے والے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے ڈاکٹر فرقان کے معاملے میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کمیٹی کو انکوائری رپورٹ 24 گھنٹے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے اے آر وائی نیوز پروگرام الیونتھ آور میں ڈاکٹر فرقان کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور ناقابل وضاحت قرار دیا، انھوں نے کہا کہ انسانی جان گئی ہے کوئی وضاحت نہیں دے سکتا۔

    دوسری طرف ترجمان محکمہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹر موجود تھے، ہمارے اسپتالوں میں 48 آئی سی یو بیڈز بھی دستیاب تھے، ڈاکٹر کو 3 اسپتالوں کو ریفر کیا گیا تھا لیکن وہ اسپتال جانے پر آمادہ نہیں تھے۔

    کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر فرقان کو وینٹی لیٹر نہ ملا، بے بسی کی حالت میں جان دے دی

    محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فرقان کے گھر بروقت ایمبولینس پہنچ گئی تھی، ڈاکٹر فرقان اسپتال خود اپنی مرضی سے نہیں گئے، واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے ڈاکٹر فرقان کے اہل خانہ اور ان کی اہلیہ کے مطابق ڈاکٹر فرقان کو کسی اسپتال نے نہیں لیا جب کہ اہلیہ کے مطابق امن ایمبولینس نے بھی ٹھیک سلوک نہیں کیا تھا۔

    ادھر چیئرمین این ڈی ایم اے نے پروگرام پاور پلے میں کراچی میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی معلومات کے مطابق کراچی میں ایک تہائی بیڈز خالی پڑے ہیں، اس وقت سندھ میں وینٹی لیٹرز کی مجموعی تعداد 913 ہے، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 835 وینٹی لیٹرز ہیں، کراچی میں اس وقت 160 عام مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، جب کہ پورے سندھ میں کرونا کے صرف 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

  • اطالوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کر دی

    اطالوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کر دی

    روم: کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے شدید متاثرہ ملک اٹلی میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی حکومت نے آٹھ ہفتوں بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کام کی غرض سے لوگ اپنے گھر سے باہر جا سکتے ہیں۔

    اطالوی حکومت نے ڈاکٹرز یا شعبہ صحت سے وابستہ افراد کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دے دی ہے، ضروریات زندگی کی چیزوں کے لیے بھی گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

    علاقے میں موجود رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے بھی جایا جا سکتا ہے، ریسٹورنٹس اور پیزا شاپس کو ڈیلیوری کے لیے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اکٹھا ہو کر کھانا کھانے پر پابندی برقرار رہے گی، مذہبی رسومات پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: ایک دن میں 82 ہزار نئے کیسز، ساڑھے 3 ہزار اموات

    خیال رہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ دیگر دو بڑے یورپی ممالک اسپین اور بیلجیئم میں بھی حکومت کی جانب سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کا عوام نے خیر مقدم کیا۔

    واضح رہے کہ یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 28,884 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 81 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

  • پاکستان میں کرونا وبا سے مزید 22 اموات، تعداد 462 ہو گئی

    پاکستان میں کرونا وبا سے مزید 22 اموات، تعداد 462 ہو گئی

    اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 462 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 20,186 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 14 ہزار 134 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1083 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 5,590 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: ایک دن میں 82 ہزار نئے کیسز، ساڑھے 3 ہزار اموات

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 22 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 180 ہے، اس کے بعد سندھ میں 130 اموات، پنجاب میں 124 اموات، بلوچستان میں 21، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 7,524 ہو گئی، سندھ میں 7,465 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 3,129، بلوچستان میں 1,218، اسلام آباد میں 415 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 364 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 71 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 9 ہزار 522 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 12 ہزار 511 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: ایک دن میں 82 ہزار نئے کیسز، ساڑھے 3 ہزار اموات

    کرونا کی عالمگیر وبا: ایک دن میں 82 ہزار نئے کیسز، ساڑھے 3 ہزار اموات

    کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے ایک دن میں مزید ساڑھے 3 ہزار انسانوں کو نگل لیا، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 82 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,566,295 افراد متاثر اور 248,286 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1,154,057 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 212 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1154 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 68,598 ہو گئی ہے، جب کہ 11 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 27 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 24,648 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 23 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 28,884 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 81 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

    برطانیہ بہت تیزی کے ساتھ ہلاکتوں میں اٹلی کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، خدشہ ہے کہ برطانیہ اسپین اور فرانس کے بعد اب اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 315 مریض ہلاک ہوئے، اور وائرس اب تک 28,446 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 25,264 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 24,895 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 7,051 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔

    بیلجیئم میں 7,844 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,866 مریض، ایران میں 6,203 مریض، نیدرلینڈز میں 5,056 افراد، چین میں 4,633 (گزشتہ 7 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، کینیڈا میں 3,682، ترکی میں 3,397، سوئیڈن میں 2,679، میکسیکو میں 2,154، سوئٹزرلینڈ میں 1,762 (گزشتہ دن کوئی ہلاکت نہیں)، ایکواڈور میں 1,564، انڈیا میں 1,391، آئرلینڈ میں 1,303، پیرو میں 1,286، روس میں 1,280، پرتگال میں 1,043، اور اسرائیل میں 232 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر فرقان کو وینٹی لیٹر نہ ملا، بے بسی کی حالت میں جان دے دی

    کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر فرقان کو وینٹی لیٹر نہ ملا، بے بسی کی حالت میں جان دے دی

    کراچی: سندھ میں کرپشن اور بد انتظامی اور صحت کے نظام کا پول کھل گیا، کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر کو وینٹی لیٹر نہ مل سکا جس کی وجہ سے بے بسی کی حالت میں انھوں نے جان دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے سرکاری اسپتالوں کا برا حال ہو چکا ہے، نجی اسپتال بھی کرونا وائرس انفیکشن کے مریضوں سے بھر گئے ہیں، ہزاروں زندگیاں بچانے والے ڈاکٹر فرقان کی اپنی جان نہ بچ سکی۔

    جنرل فزیشن ڈاکٹر فرقان کرونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے، تاہم انھیں وقت پر وینٹی لیٹر نہ ملا اور انھوں نے بے بسی کی حالت میں جان دے دی، کرونا مثبت آنے پر ڈاکٹر فرقان کچھ دنوں سے گھر میں آئیسولیٹ تھے، وہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز سے ریٹائرڈ تھے۔

    ڈاکٹر کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ طبیعت بگڑنے پر انھیں پہلے ایس آئی یو ٹی اور پھر انڈس اسپتال لے جایا گیا، مگر کہیں آئی سی یو اور وینٹی لیٹر خالی نہیں تھا، سرکاری اسپتال کے کئی وینٹی لیٹرز خراب پڑے ہیں، کوئی ایک ٹھیک ہوتا تو ڈاکٹر فرقان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

    اہل خانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر فرقان دو گھنٹے تک ایمبولینس میں رہے، دو بڑے اسپتالوں سے واپس بھیج دیا گیا تو ڈاکٹر فرقان کو لے کر ڈاؤ اوجھا اسپتال لائے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی، ڈاکٹر فرقان انتقال کر چکے تھے۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کرونا کے نام پر 2 ارب سے زائد کی رقم خرچ کر چکی ہے لیکن نتیجہ صفر نظر آ رہا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ سندھ میں تقریباً 350 کے قریب وینٹی لیٹرز موجود ہیں جن میں سے 70 سے زائد خراب ہیں۔

    یہ سوال ایک بار پھر سامنے آیا ہے کہ محکمہ صحت کا اربوں کا بجٹ کہاں خرچ ہو رہا ہے، کیا ڈاکٹر فرقان حکومتِ سندھ کی کرپشن کی بھینٹ چڑھ گئے؟ اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری نے ڈاکٹر فرقان کی موت کو انتہائی افسوس ناک اور شرم ناک قرار دیا، ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہی ہوا، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے وزیر صحت سندھ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

  • برطانوی ٹائیکون کا لاک ڈاؤن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    برطانوی ٹائیکون کا لاک ڈاؤن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    مانچسٹر: برطانیہ میں ایک ایوی ایشن ٹائیکون نے لاک ڈاؤن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بزنس ٹائیکون سائمن ڈولن نے حکومت کے خلاف لاک ڈاؤن پر مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں 50 سالہ ایوی ایشن ٹائیکون کی جانب سے سیکریٹری ہیلتھ کو 22 صفحات پر مبنی نوٹس بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

    سائمن ڈولن نے نوٹس میں کہا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن ختم نہ کیا گیا تو میں عدالت جاؤں گا، 7 مئی تک حکومت کو جواب کی مہلت دیتا ہوں، لوگوں کو زبردستی گھر میں رکھنا اور کاروبار بند کروانا انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

    آئی سی یو میں کیا دیکھا؟ بورس جانسن کا سنسنی خیز انکشاف

    برطانوی ٹائیکون نے کہا لاک ڈاؤن سے زیادہ لوگوں کی جان جائے گی، لوگ ملازمتیں کھو رہے ہیں، کینسر کے مریضوں کو علاج میسر نہیں، لوگوں کو گھروں میں بند رکھنا حکومت کا ڈرامائی فیصلہ ہے، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ بورس جانسن نے لاک ڈاؤن سے نکلنے کا کہا مگر وقت نہیں بتایا۔

    بزنس ٹائیکون نے عدالت جانے کے لیے آن لائن چندہ اپیل بھی کر دی، سائمن ڈولن نے کہا پہلے مرحلے میں 30 ہزار پاؤنڈز درکار ہیں،عدالت جانے کے لیے ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ کی ضرورت ہوگی، دریں اثنا، چندہ اپیل پر 1373 افراد نے 48 ہزار پاؤنڈز دینے کی حامی بھرلی۔

    واضح رہے کہ سائمن 10 کمپنیوں کے مالک ہیں، چارٹرڈ اور وی آئی پی پروازوں کے کاروبار سے منسلک ہیں، اُن کی کمپنی کے پاس طبی عملے کے حفاظتی سامان کا حکومتی معاہدہ بھی ہے، کمپنی متعدد پروازوں کے ذریعے سامان بھی لے کر آئی ہے۔

  • ڈاکٹرزنے میری وفات کی خبر دینے کی تیاری کرلی تھی، بورس جانسن کا انکشاف

    ڈاکٹرزنے میری وفات کی خبر دینے کی تیاری کرلی تھی، بورس جانسن کا انکشاف

    لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کرونا وائرس کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے تب ڈاکٹرز نے ان کی وفات کی خبر دینے کی تیاری کر لی تھی۔

    بورس جانسن نے یہ انکشاف ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، انھوں نے انٹرویو میں زندگی اور موت کی کشمکش کا احوال بتاتے ہوئے کہا آئی سی یو میں مجھے احساس ہو گیا تھا کہ کرونا وائرس کا کوئی علاج موجود نہیں ہے، یقین نہیں آ رہا تھا کہ چند دن میں صحت اتنی کیسے خراب ہو گئی۔

    کرونا سے صحت یاب برطانوی وزیر اعظم نے بتایا مجھے آئی سی یو میں کئی لیٹر آکسیجن دی گئی، میری حالت بگڑ گئی تھی، لیکن مجھے پتا تھا کہ ہنگامی صورت حال میں متبادل منصوبہ تیار ہے، ڈاکٹروں کو بھی علم تھا کہ معاملہ خراب ہونے پر کیا کرنا ہے۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: 34 لاکھ 84 ہزار انسان متاثر، ڈھائی لاکھ کے قریب لوگ ہلاک

    بورس جانسن نے کہا میں اپنے آپ سے پوچھتا رہا کہ میں اس صورت حال سے کیسے نکلوں گا، تیزی سے صحت کی خرابی پر مایوسی ہوئی، سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ میں ٹھیک کیوں نہیں ہو رہا، تاہم ڈاکٹروں نے میری جان بچا لی، جان بچانے پر میڈیکل اسٹاف کا شکر گزار ہوں۔

    واضح رہے کہ برطانیہ بہت تیزی کے ساتھ ہلاکتوں میں اٹلی کے بہت قریب پہنچ چکا ہے، خدشہ ہے دو دن میں برطانیہ اسپین اور فرانس کے بعد اب اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا، برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 621 مریض ہلاک ہوئے، اور وائرس اب تک 28,131 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 82 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔