Tag: عالمگیر وبا

  • کرونا وائرس میں ہلاکت خیز تغیر کا انکشاف

    کرونا وائرس میں ہلاکت خیز تغیر کا انکشاف

    لندن: برطانوی ماہرین نے نئے کرونا وائرس Covid 19 میں تباہ کن تغیر کا انکشاف کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ماہرین نے ایک سروے میں پتا لگایا ہے کہ کرونا وائرس میوٹیشن اختیار کر گیا ہے، جس کے سبب اس کے اثرات میں پہلے کی نسبت دُگنی تیزی آ گئی ہے۔

    سروے کے نتائج کے مطابق مہلک وائرس سے متاثر بعض مرد اوسطاً ساڑھے 7 دن میں جب کہ خواتین 6 دنوں میں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    سائنسی کمیٹی سیج نے تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ کرونا وائرس سے جانی نقصان کی مدت میں کمی واقع ہوئی ہے، جو کرونا وائرس کی میوٹیشن (تغیر) کی وجہ سے ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے گزرنے والا کرونا وائرس کہیں زیادہ وبائی صلاحیت کا حامل ہے۔

    ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ یکم اگست سے قبل کو وِڈ نائٹین کی زد میں آنے والے مریضوں میں تقریباً 13 روز بعد جانی نقصان کا مشاہدہ ہو رہا تھا لیکن اب یہ دورانیہ تقریباً نصف ہو چکا ہے۔

    سروے میں معلوم ہوا کہ مردوں میں کرونا وائرس سے موت واقع ہونے کا دورانیہ خواتین سے کم ہے، جو اوسطاً ساڑھے سات دن ہے جب کہ خواتین میں یہ دورانیہ 6 دنوں پر مشتمل دیکھا گیا ہے۔

  • اطالوی وزیر اعظم کا کرونا کے حوالے سے اہم اعلان

    اطالوی وزیر اعظم کا کرونا کے حوالے سے اہم اعلان

    اٹلی: کرونا وائرس کی دوسری لہر میں اٹلی میں نئے کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اطالوی وزیر اعظم نے آج سے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں کو وِڈ 19 کے نئے کیسز کی تعداد 20 ہزار تک جا پہنچی ہے، وبا کی روک تھام کے لیے اطالوی وزیر اعظم کو ملک میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کرنا پڑا۔

    اٹلی میں صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک دکانیں اور کاروبار کھلے رہیں گے، شہری صرف ایمرجنسی میں فارم پُر کر کے اسے اپنے ساتھ رکھ کر باہر جا سکیں گے۔

    شام 6 بجے کے بعد ریسٹورنٹ، بارز، اور فاسٹ فوڈز کھانا ٹیک اوے کر سکیں گے، کھیلوں کے میدان، پارک، جم، کلچرل سینٹر، تھیٹر 26 اکتوبر تا 24 نومبر بند رہیں گے۔

    اٹلی میں پبلک ٹرانسپورٹ، بسیں، ریل گاڑیوں اور میٹرو کی تعداد بھی کم کر دی گئی، اطالوی حکومت نے اکتوبر، نومبر میں کام کے کرائسز کے باعث عوام کی امداد کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔

    واضح رہے کہ اٹلی کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے 215 ممالک میں 14 ویں نمبر پر ہے، جہاں کیسز 5 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں، جب کہ کرونا سے اب تک اموات کی تعداد 37 ہزار 300 ہے۔

  • اسپین کے 3 صوبے کرونا کے آگے بے بس، وزیر اعظم سے ایمرجنسی کا مطالبہ

    اسپین کے 3 صوبے کرونا کے آگے بے بس، وزیر اعظم سے ایمرجنسی کا مطالبہ

    بارسلونا: اسپین میں کرونا وائرس کی وبا کی صورت حال ایک بار پھر تشویش ناک ہو گئی ہے، 3 صوبے کرونا کے آگے بے بس ہو گئے ہیں، وزیر اعظم سے ایمرجنسی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے صوبے کاتالونیا نے مرکزی حکومت سے ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کی ہے، ادھر حکومت نے کہا ہے کہ کرونا وبا بے قابو ہونے کے باعث رات میں کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

    ہسپانوی وزیر اعظم سانچیس نے قوم کو خبردار کر دیا ہے کہ کرونا کے باعث آنے والے مہینے مشکل ہیں، صورت حال بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے، دوبارہ لاک ڈاؤن سے بچنے کے لیے نقل وحرکت محدود کر دیں۔

    وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملاقاتوں اور سماجی میٹنگز کو کم سے کم کر دیں، کیوں کہ اسپین میں کرونا کیسز اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اسپین کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے 215 ممالک میں سے 5 ویں نمبر پر ہے، جہاں کیسز 11 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں، جب کہ اموات بڑھ کر 34,752 ہو چکی ہیں۔

    ادھر یورپی ملک جمہوریہ آسٹریا میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر شدید ہونے لگی ہے، جہاں ایک روز میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2435 ہو گئی ہے۔

    آسٹریا میں اب تک مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 71844 جب کہ کرون سے اموات 942 ہو چکی ہیں، آسٹریا کے وزیر اعظم نے بھی عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت جاری کی ہے۔

  • ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 9 افراد جاں بحق

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 9 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 832 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 ہو گئی ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید نو افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 736 ہو گئی ہے، جب کہ 562 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے 10 ہزار 668 مریض زیر علاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 390 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کروناسے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 491 ہوگئی۔

    کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 724 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 42 لاکھ 64 ہزار 53 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • کرونا وبا: 24 گھنٹوں میں ساڑھے 6 ہزار افراد ہلاک

    کرونا وبا: 24 گھنٹوں میں ساڑھے 6 ہزار افراد ہلاک

    شنگھائی: دنیا بھر میں کرونا وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد ساڑھے 11 لاکھ کے قریب پہنچ گئی، کرونا کی اس دوسری لہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 500 افراد ہلاک جب کہ 4 لاکھ 90 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔

    شنگھائی کی نجی سافٹ ویئر سلوشن کمپنی کی ریفرنس ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں نئے کرونا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے ہلاکتیں 11 لاکھ 49 ہزار 300 ہو گئی ہیں۔

    یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے 215 ممالک اور علاقوں میں 4 کروڑ 24 لاکھ 97 ہزار انسانوں کو متاثر کر چکا ہے، دوسری طرف وائرس سے لگنے والی بیماری سے اب تک 3 کروڑ 14 لاکھ 29 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    چین سے نمودار ہونے والے اس وائرس نے سب سے زیادہ تباہی امریکا میں پھیلائی، اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 29 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 87 لاکھ 46 ہزار ہے، جن میں 56 لاکھ 98 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں کرونا وائرس کے 83 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    بھارت میں کرونا بدستور بے قابو ہے، ایک دن میں مزید 54 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 656 اموات ہوئیں، مجموعی متاثرین کی تعداد 78 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اموات 1 لاکھ 17 ہزار ہو چکی ہیں۔

    برازیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 1 لاکھ 56 ہزار ہو گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ روس میں وائرس سے اموات 25 ہزار 500 سے زائد ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 80 ہزار ہو چکی ہے۔

  • ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 13 افراد جاں بحق

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 13 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 736 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہو گئی ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید تیرہ افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 715 ہو گئی ہے، جب کہ 586 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے 9 ہزار 855 مریض زیر علاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 510 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کروناسے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 646 ہوگئی۔

    کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 50 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 42 لاکھ 4 ہزار 320 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • سائنس دانوں نے کرونا ویکسین کے ٹرائلز کے لیے خطرناک فیصلہ کر لیا

    سائنس دانوں نے کرونا ویکسین کے ٹرائلز کے لیے خطرناک فیصلہ کر لیا

    لندن: دنیا بھر میں کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے ویکسین کی تیاریاں جاری ہیں، متعدد ویکسینز ٹرائلز کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں لیکن اب سائنس دانوں نے کرونا ویکسین کے ٹرائلز کے لیے ایک خطرناک فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس ویکسین کے جلد نتائج کے حصول کے لیے سائنس دانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب رضاکاروں کو کرونا وائرس سے دانستہ متاثر کر کے علاج کی آزمائش کی جائے گی۔

    اس سلسے میں برطانیہ میں دنیا کی پہلی ایسی تحقیق ہونے جا رہی ہے، یہ ریسرچ ایک انسانی چیلنج ہے جس کا آغاز جنوری 2021 میں رائل فری اسپتال سے ہوگا، جہاں رضاکاروں کو قرنطینہ میں رکھ کر لیبارٹری میں تیار شدہ کرونا وائرس سے متاثر کیا جائے گا اور پھر ان پر ایک تجرباتی ویکسین کی آزمائش کی جائے گی۔

    عام طور پر ویکسین ٹرائلز میں رضاکاروں کو تجرباتی ویکسین دے کر کئی ماہ تک مانیٹرنگ کی جاتی ہے کہ وہ قدرتی طریقے سے وائرس سے متاثر ہوتے ہیں یا نہیں، لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ رضاکاروں کو براہ راست کرونا وائرس سے متاثر کروانے سے کئی ماہ بچائے جا سکتے ہیں، تاہم اس طرح کے ٹرائلز خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں کیوں کہ معاملہ بگڑ گیا تو کو وِڈ 19 کا ابھی کوئی علاج موجود نہیں۔

    عالمی ادارے کا کرونا ویکسین کے لیے ضروری ایک اور اہم چیز ذخیرہ کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ اس طرح کے ٹرائلز ملیریا اور زرد بخار کے سلسلے میں کی جا چکی ہیں، اس نئی چیلنج ریسرچ کی قیادت امپیریل کالج لندن کے سائنس دان کریں گے جس کے لیے برطانوی حکومت کی جانب سے 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے، تاہم حکام کی جانب سے ابھی اس کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔

    اس تحقیق کے لیے 18 سے 30 سال کی عمر کے ایسے صحت مند رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو اب تک کو وِڈ 19 سے محفوظ رہے ہیں اور پہلے سے کسی بیماری یا کرونا کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے امراض قلب، ذیابیطس یا موٹاپے کا شکار نہ ہوں۔

    پہلا مرحلہ

    ریسرچ کے ابتدائی مرحلے میں رضاکاروں کے جسم میں وائرس کی کم از کم مقدار داخل کی جائے گی تاکہ ان میں کو وڈ 19 کا مرض بن سکے اور پھر اس مقدار کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔

    اگلا مرحلہ

    دوسرے مرحلے میں ان رضاکاروں پر مختلف تجرباتی ویکسینز کا استعمال کر کے ان کا موازنہ کیا جائے گا کہ وہ کس حد تک کو وڈ 19 کی روک تھام میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ ایک خطرناک عمل ہے اس لیے ایک اخلاقی کمیٹی اس ریسرچ کے عمل کا جائزہ لے گی۔

  • ملک میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 19 افراد انتقال کر گئے

    ملک میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 19 افراد انتقال کر گئے

    اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 660 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 744 ہو گئی ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید انیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 692 ہو گئی ہے، جب کہ 559 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 378 ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 654 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 674 ہوگئی۔

    کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 670 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 41 لاکھ 48 ہزار 739 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • کرونا وائرس: چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد ہلاک

    کرونا وائرس: چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد ہلاک

    شنگھائی: دنیا بھر میں کرونا وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد 11 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر گئی، کرونا کی اس دوسری لہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 300 افراد ہلاک جب کہ 3 لاکھ 38 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔

    شنگھائی کی نجی سافٹ ویئر سلوشن کمپنی کی ریفرنس ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں نئے کرونا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے ہلاکتیں 11 لاکھ 23 ہزار 180 ہو گئی ہیں۔

    یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے 215 ممالک اور علاقوں میں 4 کروڑ 6 لاکھ 61 ہزار انسانوں کو متاثر کر چکا ہے، دوسری طرف وائرس سے لگنے والی بیماری سے اب تک 3 کروڑ 3 لاکھ 62 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    امریکا اور بھارت میں اب بھی کرونا وائرس بے قابو ہے، چین سے نمودار ہونے والے اس وائرس نے سب سے زیادہ تباہی امریکا میں پھیلائی، اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 25 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 84 لاکھ 56 ہزار ہے، جن میں 55 لاکھ 3 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    بھارت میں بھی کرونا بدستور بے قابو ہے، ایک دن میں مزید 46 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی متاثرین کی تعداد 75 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اموات 1 لاکھ 15 ہزار ہو چکی ہیں۔

    برازیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 1 لاکھ 54 ہزار ہو گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ روس میں وائرس سے اموات 24 ہزار 300 سے زائد ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 15 ہزار ہو چکی ہے۔

  • ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 5 افراد جاں بحق

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 5 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 440 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 ہو گئی ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید پانچ افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 659 ہو گئی ہے، جب کہ 526 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 384 ہے، جب کہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا کے 789 مریض زیر علاج ہیں، اور 74 مریض ملک بھر میں وینٹی لیٹرز پر رکھے گئے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 340 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کروناسے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 409 ہوگئی۔ کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 91 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 41 لاکھ 1 ہزار 115 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔