Tag: عالمگیر وبا

  • عالمگیر وبا: امریکا، بھارت اور برازیل سب سے زیادہ متاثر

    عالمگیر وبا: امریکا، بھارت اور برازیل سب سے زیادہ متاثر

    کراچی: کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی، وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 99 لاکھ 26 ہزار ہو گئی ہے۔

    عالمی اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا سے اب تک دنیا بھر میں 6 لاکھ 48 ہزار 819 مریض ہلاک ہو چکے ہیں، امریکا میں 4 روز سے 1000 سے زیادہ یومیہ اموات ہو رہی ہیں۔

    عالمگیر وبا سے امریکا، برازیل اور بھارت سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، مجموعی طور پر ان تین ممالک میں 81 لاکھ افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ تینوں ممالک میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 68 ہزار افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

    امریکا میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 4,315,709 ہے، جب کہ اموات 149,398 ہو چکی ہیں۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 2,396,434 ہے جب کہ اموات 86,496 تک پہنچ گئی ہیں، بھارت میں کیسز کی تعداد 1,389,221 ہے اور وائرس سے اموات 32,128 ہو چکی ہیں۔

    امریکا میں کیسز کی تعداد میں کیلی فورنیا نے نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جہاں کیسز کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار سے بڑھ گئی، نیویارک میں کیسز 4 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ہیں، فلوریڈا میں 4 لاکھ 14 ہزار سے زائد، ٹیکساس میں 3 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ ہیں۔

    روس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے چوتھا ملک ہے جہاں 8 لاکھ 12 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 13,269 ہو گئی ہے۔

    جنوبی افریقہ پانچویں نمبر ہے جہاں 4 لاکھ 34 ہزار سے زائد لوگ کرونا وائرس سے متاثرہ ہیں، اب تک وائرس سے 6,655 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ میکسیکو کا نمبر چھٹا ہے جہاں وائرس 3 لاکھ 85 ہزار افراد کو متاثر کر چکا ہے اور 43 ہزار 300 مریض جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پیرو ساتویں، چلی آٹھویں، اسپین نویں، برطانیہ دسویں نمبر، ایران گیارہویں اور پاکستان بارہویں نمبر پر ہے۔ ان چھ ممالک میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 19 لاکھ کے قریب ہے۔

  • 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 35 مریض دم توڑ گئے

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 35 مریض دم توڑ گئے

    اسلام آباد: کرونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 35 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پینتیس مریض جاں بحق ہوئے۔

    این سی او سی کے اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1226 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 ہو گئی ہے۔

    مزید 35 اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 5822 ہو گئی ہے، جب کہ 1267 مریضوں کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی ہے، اب تک 2 لاکھ 37 ہزار 434 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 857 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 23254 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 18 لاکھ 68 ہزار 180 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں مصدقہ کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 117598 ہے، پنجاب میں 91901، خیبر پختون خوا میں 33220، بلوچستان میں 11578، اسلام آباد میں 14841، آزاد جموں و کشمیر میں 2023، اور گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 1952 ہے۔

  • 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 24 مریض دم توڑ گئے

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 24 مریض دم توڑ گئے

    اسلام آباد: کرونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چوبیس مریض جاں بحق ہوئے۔

    این سی او سی کے اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1487 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہو گئی ہے۔

    مزید چوبیس اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 5787 ہو گئی ہے، جب کہ 1294 مریضوں کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی ہے، اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 596 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 504 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 23630 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 18 لاکھ 44 ہزار 926 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کرونا کے 2287 مریض زیر علاج ہیں، جب کہ کرونا مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کرونا کے 242 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    سندھ میں مصدقہ کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 116800 ہے، پنجاب میں 91691، خیبر پختون خوا میں 33071، بلوچستان میں 11550، اسلام آباد میں 14821، آزاد جموں و کشمیر میں 2012، اور گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 1942 ہے۔

  • 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 54 مریض دم توڑ گئے

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 54 مریض دم توڑ گئے

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس انفیکشن کے 54 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق نئے اور مہلک کرونا وائرس سے متاثر ہو کر مزید 54 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 5763 ہو گئیں۔

    این سی او سی کی طرف سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس سے 2 لاکھ 70 ہزار 400 افراد متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1209 کرونا کیسز سامنے آئے۔

    اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 783 کرونا مریض کو وِڈ 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 44854 ہے، ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کرونا کے 2241 مریض زیر علاج ہیں، این سی او سی کے مطابق کرونا مریضوں کے لیے 1825 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جب کہ ملک بھر میں 242 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22006 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 21 ہزار 296 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کرونا سے 2096، پنجاب میں 2105 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں 1169، اسلام آباد میں 162 اموات، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 46 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کرونا وائرس سے 49 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  • دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز

    دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز

    کراچی: دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی، عالمگیر وبا نے دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں 1 کروڑ 51 لاکھ 8 ہزار افراد کو متاثر کر دیا ہے۔

    نئے اور مہلک ثابت ہونے والے کرونا وائرس انفیکشن سے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اب تک 6 لاکھ 19 ہزار 800 مریض جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، اب تک انفیکشن سے صحت یاب افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 91 لاکھ 28 ہزار ہو چکی ہے۔

    کرونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا سر فہرست ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 28 ہزار ہو گئی ہے اور وائرس سے 1 لاکھ 44 ہزار 958 مریض ہلاک ہو چکے ہیں، امریکا میں نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 32 ہزار 600 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ امریکا میں وائرس کے زیادہ کیسز اس لیے ہیں کہ کیوں کہ امریکا دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کر رہا ہے۔

    برازیل دوسرا بد قسمت سر فہرست ملک ہے جہاں کرونا وائرس نے بے پناہ تباہی پھیلائی، اب تک برازیل میں 81 ہزار 600 مریض ہلاک ہو چکے ہیں اور 21 لاکھ 66 ہزار لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    بھارت کیسز کی تعداد کے لیے لحاظ سے دنیا کا تیسرا ملک بنا ہے جہاں 11 لاکھ 94 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے 28 ہزار 771 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 37 ہزار کیس رپورٹ ہوئے۔

  • ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 40 افراد جاں بحق

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 40 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: نئے اور مہلک کرونا وائرس سے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کو وِڈ نائنٹین انفیکشن سے مزید چالیس مریض انتقال کر گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے 36 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے جب کہ 4 کا انتقال اسپتال سے باہر ہوا۔

    صوبہ سندھ میں 26، پنجاب میں 7 مریضوں کا انتقال ہوا، خیبر پختون خوا میں 5، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ایک کرونا مریض جاں بحق ہوا۔

    کرونا وائرس سے مجموعی اموات 5 ہزار 639 ہو گئی ہیں، جب کہ مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 66 ہزار 96 ہو گئی ہے، جن میں سے 1481 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، اب تک کرونا کے 2 لاکھ 8 ہزار 30 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، سندھ میں صحت یاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1 ہزار 13 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 52 ہزار 427 ہو گئی، ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کرونا کے 2434 مریض زیر علاج ہیں۔

    ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 261 زیر علاج مریض وینٹی لیٹرز پر ڈالے گئے ہیں، کرونا مریضوں کے لیے ملک بھر میں 1830 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جی بی، آزاد کشمیر، بلوچستان میں کوئی بھی کرونا مریض وینٹ پر نہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 17 ہزار 783 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں تاحال 17 لاکھ 58 ہزار 551 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 31 افراد جاں بحق

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 31 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز اور انفیکشن سے اموات کی تعداد میں کمی آ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 31 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کو وِڈ نائنٹین انفیکشن سے مزید 31 مریض انتقال کر گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے 27 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔

    صوبہ سندھ میں 19، پنجاب میں 4 مریضوں کا انتقال ہوا، خیبر پختون خوا میں 3، اسلام آباد میں 2، بلوچستان میں ایک، گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 2 مریض جاں بحق ہوئے۔

    کرونا وائرس سے مجموعی اموات 5 ہزار 599 ہو گئی ہیں، جب کہ مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 83 ہو گئی ہے، جن میں سے 1552 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، اب تک کرونا کے 2 لاکھ 5 ہزار 929 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، سندھ میں صحت یاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے ایک ہزار 587 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 555 ہو گئی، ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کرونا کے 2541 مریض زیر علاج ہیں۔

    ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 260 زیر علاج مریض وینٹی لیٹرز پر ڈالے گئے ہیں، کرونا مریضوں کے لیے ملک بھر میں 1825 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جی بی، آزاد کشمیر، بلوچستان میں کوئی بھی کرونا مریض وینٹ پر نہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 19 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں تاحال 17 لاکھ 40 ہزار 768 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • دنیا بھر میں کرونا سے اموات 6 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

    دنیا بھر میں کرونا سے اموات 6 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

    کراچی: دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مجموعی اموات 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں، دنیا میں دوسرے روز بھی ریکارڈ ڈھائی لاکھ سے زیادہ کرونا کیس رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے اور مہلک ترین وائرس کو وِڈ 19 کی عالمگیر وبا نے دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں کو متاثر کیا ہے، اب تک اس وائرس سے 1 کروڑ 44 لاکھ 29 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

    وائرس کے انفیکشن سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد بھی روز بڑھتی جا رہی ہیں، مجموعی اموات کی تعداد 6 لاکھ 4 ہزار 963 ہو گئی ہے، دوسری طرف صحت یاب افراد کی تعداد بڑھ کر 86 لاکھ 20 ہزار ہو گئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کیسز کا نیا ریکارڈ بنا، ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 60 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، زیادہ تر کیسز امریکا، برازیل، بھارت اور جنوبی افریقا سے سامنے آئے۔

    کرونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکا پہلے نمبر پر ہے، امریکا میں اب تک 38 لاکھ 33 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ اموات 1 لاکھ 42 ہزار 877 ہو گئی ہیں۔

    20 لاکھ 75 ہزار سے زائد کرونا کیسز کے ساتھ متاثرہ ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے، برازیل میں کرونا وائرس سے اب تک 78 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

    10 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ بھارت تیسرے نمبر پر ہے، بھارت میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 828 ہو گئی ہے، جب کہ 8,944 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 38 ہزار کیس سامنے آئے۔

    7 لاکھ 65 ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ روس چوتھے نمبر پر ہے، جہاں وائرس سے 12 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی افریقا 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، جہاں 5 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    میکسیکو میں کرونا وائرس کے نتیجے میں 38 ہزار 888 اموات ہو چکی ہیں، جب کہ 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا کی تشخیص کے لیے 17 لاکھ ٹیسٹ، 2 لاکھ 63 ہزار مثبت، 5568 اموات

    پاکستان میں کرونا کی تشخیص کے لیے 17 لاکھ ٹیسٹ، 2 لاکھ 63 ہزار مثبت، 5568 اموات

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 63 ہزار 496 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 1,579 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 46 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 263,496 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,568 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 24 سے بھی بڑھ کر 25 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,192 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 7,788 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 53 ہزار 652 ہے، اب تک 204,276 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 1,763 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 2,079 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,974 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,139 اموات، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 41 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 47 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 112,118 ہو گئی، پنجاب میں 89,793 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 31,890، اسلام آباد میں 14,576 ہو گئی، بلوچستان میں 11,424، گلگت بلتستان میں 1,807 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,888 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22 ہزار 559 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 17 لاکھ 21 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 91,383 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 65,436 مریض، خیبر پختون خوا میں 24,588 مریض، اسلام آباد میں 11,836، بلوچستان میں 8,399 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,460 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 1,174 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا سے اموات 5,386 ہو گئیں

    پاکستان میں کرونا سے اموات 5,386 ہو گئیں

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 59 ہزار 999 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,085 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 49 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 259,999 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,475 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 24 سے بھی بڑھ کر 25 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,167 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 7,474 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 70 ہزار 787 ہے، اب تک 183,737 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 1,895 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 2,059 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,922 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,124 اموات، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 127، گلگت بلتستان میں 39 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 46 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 110,068 ہو گئی، پنجاب میں 89,023 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 31,486، اسلام آباد میں 14,454 ہو گئی، بلوچستان میں 11,385، گلگت بلتستان میں 1,775 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,808 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 23 ہزار 907 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 16 لاکھ 76 ہزار 90 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 74,076 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 64,815 مریض، خیبر پختون خوا میں 22,613 مریض، اسلام آباد میں 11,599، بلوچستان میں 8,161 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,396 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 1,077 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔