Tag: عالمی خبریں

  • براہ راست نشریات کے دوران دل دہلانے والا واقعہ ویڈیو دیکھیں

    براہ راست نشریات کے دوران دل دہلانے والا واقعہ ویڈیو دیکھیں

    الیگزینڈر سٹی: شمالی کرولینا کی الیگزینڈر کاؤنٹی میں براہ راست ٹی وی رپورٹنگ کے دوران گرنے والے پل کی ویڈیو عملے نے ریکارڈ کرلی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جس وقت برج گرنے کا واقعہ رونما ہوا، اس وقت فاکس 46 کے رپورٹر امبر رابرٹس ہائڈائٹ برج کے قریب سیلاب کی اطلاع دے رہے تھے، عین اسی لمحے پل کا ایک حصہ ٹوٹ کر پانی میں جا گرا، تاہم خوش قسمتی سے کوریج کرنے واالا پورا عمل محفوظ مقام پر منتقل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    فاکس نیوز کے مطابق شمالی کیرولینا میں جمعرات سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، الیگزینڈر کاؤنٹی اب تک دس انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، تیز بارشوں کے باعث اب تک الیگزینڈر کاؤنٹی کے چار پل اور پچاس سے زائد سڑکیں بہہ چکی ہیں۔

    bridge collapse live TV report alexander county flood

    شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث علاقے سے ایک سالہ بچے سمیت دو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ نے متعدد مکانات کو تباہ کردیا ہے جبکہ  الیگزینڈر سٹی کے کیمپ سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے جبکہ گوالٹنیز کے ہوپ ویل چرچ روڈ پر کار حادثے میں میں بھی ایک شخص کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

    اس سے قبل گذشتہ روز بھی ہائڈائٹ فیملی کیمپ گراؤنڈ سے مزید دو لاشیں ملی تھیں جن کے بارے میں تاحال مکمل تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

  • مصر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات

    مصر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات

    قاہرہ: مصر میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے، واقعے میں مبینہ طور پر دو امریکی فوجیوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلیک ہاک یو ایچ۔60 ہیلی کاپٹر مصر کے سینا ریگستان میں گر کر تباہ ہوا، حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر جاسوسی پر تھا جو کہ علاقے میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا تھا، ہیلی کاپٹر میں مبینہ طور پر دو امریکی فوجیوں سمیت تین شہریوں کی موجودگی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  انسانی اعضا لے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر تباہ

    ہیلی کاپٹر حادثے میں مجموعی طور پر سات افراد ہلاک ہوئے ، جن میں ایک فرانسیسی اور ایک چیک جمہوریہ کا شہری بھی شامل ہے۔

  • چین کی 6 جی ٹیکنالوجی کی جانب اہم پیش قدمی

    چین کی 6 جی ٹیکنالوجی کی جانب اہم پیش قدمی

    بیجنگ: چین نے ٹیکنالوجی کے دوڑ میں سبقت حاصل کرتے ہوئے سکس جی ٹیکنالوجی کیلئے سیٹلائٹ روانہ کر دیا ہے۔

    چینی میڈیا کے مطابق سکس جی ٹیکنالوجی فائیو جی سے سوگنا تیز ہو سکتی ہے، دنیا کی پہلی سکس جی سیٹلائٹ کا شمار ان تیرہ دیگر سیٹلائٹس میں ہوتا ہے جنہیں مارچ میں سکس نامی گاڑی کے ذریعے خلائی مدار میں بھیجا گیا تھا۔باقی سیٹلائٹس کمرشل مقاصد کے لیے بھیجی گئی ہیں اس کے علاوہ سکس جی پر تجربے کے لیے بھی مخصوص سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا ہے۔China successfully sends world's first 6G satellite into orbit to test  technology — RT World Newsچینی میڈیا کے مطابق بھیجے گئے مصنوعی سیارے میں آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سسٹم بھی موجود ہے جو فصلوں کی تباہ کاریوں کی نگرانی کرسکتا ہے ، سیلاب اور جنگل کی آگ کو روک سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن مریخ‌ پر کب پہنچے گا؟‌

    چینی میڈیا کے مطابق چین کے شمالی صوبے شانشی کے تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے سکس جنریشن ٹیلی مواصلات کی ٹیکنالوجی کے حامل تجرباتی سیٹلائٹ کو زمین کے مدار میں بھیجا گیا، جدید ترین سیٹلائٹ کانام چین کی یونیورسٹی آف الیکٹرانک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ خلا میں سکس جی فریکوئنسی بینڈ کی کارکردگی کی تصدیق کے لئے استعمال ہوگا۔

  • ترکی دنیا کی پہلی 10 اقتصادی طاقتوں میں شامل ہو کر رہے گا، اردوان

    ترکی دنیا کی پہلی 10 اقتصادی طاقتوں میں شامل ہو کر رہے گا، اردوان

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم جلد دنیا کی دس اقتصادی طاقتوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ اعلان انقرہ میں مرکزِ قومی کنونشن و ثقافت میں اتاترک ثقافت، لسان و تاریخ سے متعلق زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی نے سود، قیمت زر، افراط زر اور قیاس آرائیوں کے بوجھ تلے دبانے کی کوششوں کے برخلاف تاریخی جدوجہد کی ہے، ہم غازی مصطفی کمال اتاترک کی تجویز کے مطابق عقل و علم کی راہ کو اپناتے ہوئے ان کی راہ پر گامزن ہیں اور ان کے ورثے کو کھوکھلا بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو قوم کے حوالے کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسلام مخالف بیان، ترک صدر نے یورپی ممالک کو خبردار کردیا

    ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی شرح سود، قیمت زر اور افراط زر کے حربوں کے خلاف نبرد آزما ہے، لیکن ہم نے اس دلجمعی کے ذریعے دنیا کی پہلی دس اقتصادی طاقتوں میں شامل ہونے کا بیٹرا اپنے سر اٹھا رکھا ہے ، میرے نزدیک یہ عمل غاز ی مصطفی کمال اتاترک کے لیے سب سے بڑا ہدیہ ہوگا۔

  • امریکا میں دن دیہاڑے پولیس افسر قتل

    امریکا میں دن دیہاڑے پولیس افسر قتل

    نیویارک: امریکا میں ایک اور پولیس افسر کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس افسر کی ہلاکت کا واقعہ ہیوسٹن کے شمالی علاقے پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔

    عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا، زخمی پولیس افسر نے مدد حاصل کرنے کے لئے تاج ان اینڈ سوئٹ موٹل کے اندر جانے کی بھی کوشش کی لیکن وہ لابی میں دم توڑ گیا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے موٹل کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوسٹن شہر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کا یہ چھٹا واقعہ ہے جس میں ایک پولیس افسر سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکی پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت کی ویڈیو وائرل، افسران پر حملے

    واضح رہے کہ ہیوسٹن شہر میں اکیس اکتوبر کو بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا تھا، پولیس افسر کی ہلاکے کے بعد شہر میں تشدد کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

    موٹل کیا ہوتا ہے؟

    موٹل ایک ایسا ہوٹل ہے جو موٹر سائیکل سواروں کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے، اسے عام طور پر موٹر گاڑیوں کے لئے پارکنگ کا علاقہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

  • ٹرمپ شکست کا غصہ اپنی ٹیم پر نکالنے لگے، اہم وزیر برطرف

    ٹرمپ شکست کا غصہ اپنی ٹیم پر نکالنے لگے، اہم وزیر برطرف

    واشنگٹن: صدارتی الیکشن میں شکست کا غصہ، ٹرمپ نے امریکی سکریٹری برائے دفاع مارک ایسپر کو برطرف کردیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کو برطرف کردیا گیا ہے، ان کی جگہ کرسٹوفر ملر کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال تئیس جولائی کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع کے سینیئر ترین اہلکار مارک ایسپر کو نیا وزیر دفاع بنانے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات کےنتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا جو بائیڈن کو وائٹ ہاؤس مدعو کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی صدر ٹرمپ کا فی الحال عہدہ چھوڑنےکا کوئی ارادہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جوبائیڈن ٹرمپ کی کون سی پالیسیاں تبدیل کرنے والے ہیں

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ انتخابات کے نتائج کو کئی ماہ تک طول دیناچاہتے ہیں، اس کے علاوہ سینٹ کی جوڈیشری کمیٹی نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آئی کو بھی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • جوبائیڈن ٹرمپ کی کون سی پالیسیاں تبدیل کرنے والے ہیں

    جوبائیڈن ٹرمپ کی کون سی پالیسیاں تبدیل کرنے والے ہیں

    واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر بائیڈن اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لئے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرینگے، جس میں پیرس آب و ہوا معاہدہ اور عالمی صحت تنظیم میں دوبارہ شامل ہونے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنا صرف ایک ذریعہ ہے اور ان کی ترجیح کانگریس کے ساتھ کام کرنے کی ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’ سنہ 2020 ٹرمپ کے لیے بہت برا ثابت ہوا

    جو بائیڈن سرکاری طور پر اپنے آفس میں مشاورت کا آغاز کررہے ہیں، اسی روز بائیڈن کرونا ٹاسک فورس کا نام تجویز کرینگے ، جس کا ذکر انہوں نے صدارتی الیکشن میں فتح کے بعد کیا تھا۔

    اپنے خطاب میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کام کا آغاز کووڈ کو کنٹرول کرنے سے شروع کرینگے، اس کے لئے میں اہم سائنسدانوں اور ماہرین کا ایک گروپ تشکیل دوں گا، جو جنوری دو ہزار اکیس سے اپنا کام شروع کرے گا۔

    واضح رہے کہ امریکا نے چار نومبر کو باضابطہ طور پر دوہزار پندرہ کے عالمی موسمیاتی معاہدے ’پیرس کلائمنٹ ایگریمنٹ‘ سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔

  • کویت میں بڑی پابندی عائد

    کویت میں بڑی پابندی عائد

    کویت سٹی: کویت نے انسانیت اور مذہبی لبادے کی آڑ میں چندہ جمع کرنے والوں کے خلاف اہم فیصلہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت برائے سماجی امور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کویت کے علاقوں حولی اور فراوانیہ کچھ ایسے افراد جو خیراتی سوسائیٹز اور مقامی فاؤنڈیشن سے وابستہ نہیں ہے، وہ چندا جمع کررہے ہیں۔

    حکام کے مطابق چندہ جمع کرنے والے افراد انٹر نیٹ یا بیرونی نمبرز کے زریعے مقامی نمبرز پر کال کرتے ہیں ، تاکہ جانچ کے عمل کو مشکل بنایا جائے اور کوئی ثبوت حاصل نہ ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کویت میں داخلے پر پابندی اور قرنطینہ کے حوالے سے بڑی خبر

    وزارت برائے سماجی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا کیا ہے کہ اسلامی کمپنیوں اور سوسائٹوں کی جانب سے انسانیت یا مذہبی لبادے کی آڑ میں فنڈز جمع کرنے والوں کو متبنہ کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے عمل کی ملکت میں سختی سے ممانعت ہے، ان افراد کی تلاش جاری ہے، جلد ہی ان کی شناخت کرلی جائے گی، ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

  • کرونا میں مبتلا طالبہ نے تاریخ رقم کردی

    کرونا میں مبتلا طالبہ نے تاریخ رقم کردی

    میسور: کسی انسان کو اگر کوئی کام کرنا ہو تو اس کے لئے وسائل یا اس کی قوت نہیں دیکھی جاتی بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ کتنا حوصلہ مند ہے، ایسا ہی کچھ کر دکھایا ہے ایک طالبہ نے ، جو کرونا وبا میں مبتلا ہونے کے باوجود پوسٹ گریجویشن ٹیسٹ دینے چلی آئی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میسور یونیورسٹی میں شعبہ حیاتیات کے لئے پوسٹ گریجویشن کے لئے مشترکہ داخلہ ٹیسٹ (سی ای ٹی) کا انعقاد کیا گیا، اس دوران ایک طالبہ جو کہ کرونا وبا میں مبتلا تھی، پی پی ای کٹ پہنے ٹیسٹ دینے چلی آئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  آکسفورڈ یونی ورسٹی کی کرونا ویکسین سے متعلق بڑی خوش خبری

    اسٹوڈنٹ کا حوصلہ دیکھ کر یونیورسٹی انتظامیہ نے اس کے لئے الگ کمرے کا انتظام کیا اور احتیاطی تدابیر کے طور پر اس کے لئے ایک الگ انویجیلیٹر مقرر کیا۔

  • آذربائیجان نے اہم علاقہ فتح کرلیا، ترکی کا اظہار تشکر

    آذربائیجان نے اہم علاقہ فتح کرلیا، ترکی کا اظہار تشکر

    باکو: ترکی نے اٹھائیس سال بعد آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے شُوشا کی آرمینی قبضے سے رہائی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شن توپ نے فتح شُوشا کے لئے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ شُوشا آذربائیجان کا ہے، اللہ مبارک کرے، شن توپ نے بیان میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے اس بیان کی بھی یاد دہانی کروائی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اٹھائیس سال بعد شوشا میں اذان کی آواز گونجے گی۔

    صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ نئی فتح مبارک ہو، اللہ شوشا کو آپ کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے۔ترک نائب صدر فواد اوکتائے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شوشا آرمینی قبضے سے آزاد ہوگیا ہے، فتح مبارک ہو میرے بھائیو۔

    وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے شوشا فتح کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آذربائیجان کے ثقافتی مرکز اور تاریخی شہر شوشا کی فتح مبارک ہو، چاوش اولو نے مزید کہا ہے کہ آذربائیجان کا عظیم پرچم ہمشیہ ہمیشہ کے لئے شوشا میں لہراتا رہے گا، اس تین رنگوں والے پرچم کے ساتھ اللہ تمہیں شاد آباد رکھے عزیز آذربائیجان۔

    یہ بھی پڑھیں:   ترک صدر کا آذربائیجان کی مدد کے حوالے سے دو ٹوک اعلان

    ترک وزیر مواصلات فخر الدین آلتن نے آذربائیجان کے نائب صدر حکمت حاجییف کے بیان شکریہ برادر ملک ترکی کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے پرچم آسمانوں پر تاابد لہراتے رہیں گے، اللہ ہمارے اخوت و بھائی چارے کو دائم کرے۔جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج نے پہاڑی قارا باغ کی آزادی میں کلیدی اہمیت کے حامل شہر شوشا کو آرمینی قبضے سے رہا کرا لیا ہے، برادر ملک آذربائیجان کو فتح مبارک ہو۔