Tag: عالمی خبریں

  • ماں بیٹی کا کارنامہ، دنیا داد دئیے بغیر نہ رہ سکی

    ماں بیٹی کا کارنامہ، دنیا داد دئیے بغیر نہ رہ سکی

    واشنگٹن: امریکہ سے تعلق رکھنے والی ماں بیٹی نے تاریخ رقم کردی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والی کیپٹن سوزی گیریٹ اور ان کی بیٹی نے ایک ساتھ کمرشل پرواز اڑانےکا کارنامہ سر انجام دیا ہے، اس کے ساتھ ہی دونوں کمرشل پرواز اڑانے والی دنیا کی جوڑی بن گئیں۔

    سوزی گیریٹ کا اپنی بیٹی کے ساتھ سفر شروع کرنے سے پہلے کہنا تھا کہ مجھے اپنی نوکری سے بہت پیار ہے، ہمارے کسی بچے نے مستقبل میں پائلٹ بننے کے لئے نہیں سوچا تھا، مگر جب آپ کسی دوسرے کے کیر یئر کو دیکھتے ہیں جو دفتر میں بیٹھے ہوں ، اور بہت خوش بھی ہوں، یہ آپ کی آنکھیں کھونے کے لئے کافی ہے۔

    والدہ کے ساتھ یادگار سفر پر جانے والی ڈونا کا کہنا تھا کہ مجھے بہت چھوٹی عمر ہی سے ہوا بازی کی حقیقت کا علم ہوچکا تھا، والدین کے شوق اور پرواز سے محبت کی وجہ سے پائلٹ بننے کا فیصلہ کیا، میری والدہ اور والد کے طرز زندگی کا تجربہ حیرت انگیز تھا، یہی وجہ ہے کہ آج میں دنیا کے سامنے آگئی ہوں۔Seeing the world: Donna got to do a lot traveling growing up because of her parents' jobs

    کیپٹن سوزی گیریٹ تیس سال سے زیادہ عرصے سے پائلٹ ہیں، حال ہی انہوں نے اپنی بیٹی اور فرسٹ آفیسر ڈونا گیریٹ کے ساتھ کاک پٹ کی تصاویر شیئر کیں، دونوں اس وقت امریکہ میں اسکائی ویسٹ ایئر لائنز کی ملازم ہیں۔

    کیپٹن سوزی گیریٹ کا مزید کہنا تھا کہ آج سے تیس سال پہلے میں نے اپنی پہلی پرواز لی تھی، اسکائی ویسٹ کے ساتھ اتنے عرصے جڑے رہنے کی سب سے بڑی وجہ شیڈولنگ ہے، مجھے یہ پسند ہے، میں اپنی ایئر لائن سے محبت کرتی ہوں، اب مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میری بیٹی بھی اسکائی ویسٹ فیملی کا حصہ ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس کا کیریئر بھی شاندار ہوگا۔Looking back: 'Experiencing my mom and dad's lifestyle was wonderful,' she said. 'It revealed to me the possibilities the industry offered'

    واضح رہے کہ کیپٹن سوزی گیریٹ اور ان کی بیٹی کے علاوہ سوزی کے شوہر ڈوگ اور اس کا بیٹا مارک بھی پائلٹ ہیں۔

  • ” میں نےبڑےمارجن سےفتح حاصل کرلی”

    ” میں نےبڑےمارجن سےفتح حاصل کرلی”

    واشنگٹن: امریکا کے الیکشن میں بڑے بڑے دعوی کرنے والے امریکی صدر نے ایک بار جیت کا دعویٰ کردیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے بڑے مارجن سے فتح حاصل کرلی ہے۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پینسلوینیا میں جیت کا دعویٰ کیا تھا، اس دعوی کے لئے بھی انہوں نے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پینسلوینیا میں ہماری بڑی قانونی جیت ہوئی ہے۔

    دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہار کی دیلیز پر کھڑے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کا دفاع کرنے کےلیے عوام سے چندے کی اپیلیں کرنا شروع کردی ہیں۔

    ٹرمپ اور ان کی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے عوام کو میسج اور ای میل بھیجے گئے ہیں جس میں چندے کی اپیل کی گئی ہے اور اس چندے کو الیکشن ڈیفینس فنڈ کا نام دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کو اپنوں نے ہی ‘دھوکا’ دے دیا

    ٹرمپ نے جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو غلط طریقے سے صدارتی دفتر میں پہنچنے کا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ میں بھی ایسے دعوے کرسکتا ہوں لیکن ابھی صدر منتخب کرنے کی قانونی کارروائی شروع ہوئی ہے۔

    ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کئی ریاستوں میں ووٹ میرے حق میں پڑے اور میں جیت رہا تھا لیکن اچانک میری برتری کم ہوگئی، جس کی وجہ بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلی ہے۔

  • اہم  خلیجی ملک نے کرونا سے متعلق نئی گائیڈ لائن جاری کردی

    اہم خلیجی ملک نے کرونا سے متعلق نئی گائیڈ لائن جاری کردی

    مسقط: عمان کی حکومت نے سلطنت میں آنے والے مسافروں سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ عمان آنے والے مسافروں کو عمان آمد سے چھیانوے گھنٹے قبل کی گئی منفی کووڈ پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی، ٹیسٹ رپورٹ ٹیسٹ تصدیق شدہ میڈیکل اسپتال کی ہو۔

    ایسا شخص جو  کرونا سے صحت یاب ہوچکا ہے اسے عمان میں داخلے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ اس نے اپنا قرنطینہ دورانیہ مکمل کرلیا ہے اور اس کے لئے اسے ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا۔

    سی اے اے حکام کے مطابق قرنطینہ کے ایام میں سات دن کی ترمیم کی جاسکتی ہے، وہ بھی اس صورت میں جب مسافر کے منفی کووڈ ٹیسٹ کو آٹھ روز گرزچکے ہوں، اگر وہ عمان کی سرزمین پر کووڈ ٹیسٹ نہیں کرانا چاہتا تو اسے مزید چودہ دن قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کیا عمان میں ایک اور لاک ڈاؤن ہونے جا رہا ہے؟

    پندرہ سال اور اس سے کم عمر بچے کووڈ ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہونگے تاہم انہیں کلائی پر ٹریکنگ کٹ لگائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ عمان ایئرلائنز اپنے مسافروں کو کرونا وائرس سے متعلق اعزازی سہولیات فراہم کررہی ہے جس کے تحت مسافروں کو کوویڈ19کے ٹیسٹ علاج یا قرنطینہ کی سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ مان ایئرپورٹس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے کرونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا جاچکا ہے۔

  • نائیجریا میں امریکی شہری کا اغوا

    نائیجریا میں امریکی شہری کا اغوا

    ابوجا: نائیجریا میں مسلح افراد نے امریکی شہری کو اغوا کرلیا ہے،امریکی وزارت خارجہ نےشہری کےاغواکی تصدیق کردی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہری فلپ والٹن کو چھ مسلح افراد نے نائیجریا کے دیہی علاقے نیامے سے اغوا کیا، اغوا کار موٹر سائیکلز پر سوار اور جدید اسلحے سے لیس تھے۔

    مقامی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ستائیس سالہ فلپ والٹن کو نائیجریا کے سرحدی علاقے سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ پولٹری اور زرعی فارم کی دیکھ بھال کررہے تھے، واقعے کے وقت ان کی بیوی، بیٹی اور بھائی اپنے گھر میں موجود تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نائیجریا: دوسال قبل اغوا کی گئی 276 لڑکیوں‌کی ویڈیو جاری

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے نائیجریا میں اپنے شہری کے اغوا ہونے کی تصدیق کی ہے ، تاہم حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئی۔

  • یورپی یونین کے وفد کا حکومتی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار

    یورپی یونین کے وفد کا حکومتی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے وفد نے حکومتی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ آج امریکا سمیت 16 ملکوں کے سفیروں کو مودی سرکار کشمیر کے دورے پر لے جا رہی ہے، ایسے میں یورپی یونین کے وفد نے دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    یورپی یونین نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ کشمیر کا بھارتی حکومت کی نگرانی میں گائیڈڈ دورہ نہیں کرنا چاہتے، حقائق جاننے کے لیے بعد میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

    فائل فوٹو

    خیال رہے کہ انڈیا سے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ عالمی وفود کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے، تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ کشمیری کس حال میں ہیں، تاہم مودی سرکار نے کئی ماہ سے کشمیر کو محصور علاقے کی صورت دی ہوئی ہے اور کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

    بھارتی فوج کشمیری خواتین کے ساتھ مردوں کوبھی زیادتی کا نشانہ بنارہی ہے، لرزہ خیز انکشاف

    امریکی اور برطانوی اخبارات میں بھی ایسی رپورٹس متعدد بار شایع کی جا چکی ہیں جن میں مقبوضہ وادی میں تشویش ناک انسانی صورت حال کو تفصیلی طور پر بیان کیا گیا ہے، تاہم دنیا تاحال خاموش ہے اور مودی سرکار کی جانب سے وادیٔ جموں و کشمیر ایک جیل کی صورت اختیار کر چکی ہے۔

  • امریکی فوج کے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے

    امریکی فوج کے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے

    واشنگٹن: امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کیے ہیں، ان فضائی حملوں میں اہداف کو کام یابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

    امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے مطابق کتیب حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو سمیت 5 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے، صدر ٹرمپ کو بھی کام یاب کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ایران کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید کارروائیوں کے لیے بھی تیار ہے۔

    امریکی دفاعی حکام کے مطابق فضائی حملوں میں ایئر فورس کے F-15 جیٹ فائٹرز نے حصہ لیا۔

    خیال رہے کہ ہفتے کو عراق کے شہر کرکوک میں حملے میں امریکی سیکورٹی کنٹریکٹر ہلاک ہو گیا تھا اور 4 فوجی زخمی ہوئے تھے، امریکا نے اس راکٹ حملے کا الزام کتیب حزب اللہ پر لگایا تھا۔ امریکا نے راکٹ حملے کے لیے ایران کو جوابی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں امریکا اور ایران نے تعلقات میں شدید تناؤ کے باوجود ایک اچھا قدم اٹھاتے ہوئے قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا، ایران نے چینی نژاد امریکی اسکالر جب کہ امریکا نے ایک ایرانی سائنس دان کو رہا کیا تھا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قیدیوں کے تبادلے کا اعلان کرتے ہوئے اس پر خوشی کا اظہار کیا تھا جب کہ چند گھنٹوں بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا: ’انتہائی مناسب مذاکرات پر ایران کا شکریہ۔ دیکھا ہم مل کر ڈیل کر سکتے ہیں۔‘

  • مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ، چنار جل رہے ہیں، وادی سسک رہی ہے

    مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ، چنار جل رہے ہیں، وادی سسک رہی ہے

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کا آج 128 واں دن ہے، بھارتی فوج کے مظالم کے آگے وادی سسک رہی ہے، چنار جل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی آواز پر آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، دوسری طرف دنیا پھر میں آج انسانی حقوق کا دن ہے، ترقی یافتہ کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر دنیا میں بھی انسان کے بنیادی حقوق پر لمبی تقریریں کی جائیں گی، واک منعقد کیے جائیں گے۔

    آج بھی اقوام متحدہ کے ساتھ دنیا کے طاقت ور ممالک انسانی حقوق کا نعرہ بلند کر کے جموں و کشمیر میں گرتی لاشوں، لٹتی عزتوں، بہتے خون اور گونجتی معصوم چیخوں پر سے آنکھیں اور کان بند کر کے اگلے دن میں داخل ہوں گے۔

    تازہ ترین:  عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں: عمران خان

    ادھر مقبوضہ کشمیر کرفیو اور لاک ڈاؤن کے 128 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، پوری وادی میں انسان سسک رہے ہیں، اور بلند چنار جل رہے ہیں، دنیا بھر کے کشمیری انسانی حقوق کے عالمی دن پر یوم سیاہ منا رہے ہیں، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سکھ تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

    تازہ ترین:  آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل سروس مسلسل تعطل کا شکار ہیں، وادی میں کاروبار، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بھی بند پڑے ہوئے ہیں، میر واعظ عمر فاروق، علی گیلانی، یاسین ملک سمیت حریت رہنما 5 اگست سے نظر بند اور قید کیے جا چکے ہیں۔

    عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام میں دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں، کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کا سلسلہ رکوایا جائے۔

  • آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    کراچی: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد انسانوں کو قابل احترام مقام دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کا عالمی دن اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی سطح پر انسانی وقار برقرار رکھنے اور لوگوں میں انسانوں کے حقوق کے حوالے سے شعور کی بیداری کی غرض سے منایا جاتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے 2019 کے لیے جس تھیم کا انتخاب کیا گیا ہے وہ ہے ’نوجوان انسانی حقوق کے لیے اٹھ رہے ہیں‘ یہ تھیم اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ عالمی سطح پر نوجوانوں میں قیادت کا جذبہ بیدار ہونے لگا ہے۔

    تازہ ترین:  عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں: عمران خان

    اقوام متحدہ کے منشور میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ کچھ ایسے انسانی حقوق ہیں جو کبھی چھینے نہیں جا سکتے، جن میں انسانی وقار بھی شامل ہے۔

    دوسری طرف تحریک ِآزادی کشمیر کے ممتاز رہنما سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بین الاقوامی بے حسی کے خلاف انسانی حقوق کے عالمی دن پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آج ٹویٹر کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں، کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کا سلسلہ رکوایا جائے، مقبوضہ کشمیر پر 4 ماہ سے جاری بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق پر بھارت کے خلاف اقدام کرے۔

  • بھارتی خاتون نے امریکی ایوان میں مقبوضہ کشمیر پر بل پیش کر دیا

    بھارتی خاتون نے امریکی ایوان میں مقبوضہ کشمیر پر بل پیش کر دیا

    واشنگٹن: امریکی ایوان نمایندگان میں بھارتی نژاد خاتون رکن نے ایوان میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق بل پیش کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمایندگان میں خاتون رکن پرامیلا جیا پال نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر ایک بل پیش کر دیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کی بندش اور نظر بندیاں فوری طور پر ختم کرے۔

    پرامیلا جیا پال کے پیش کردہ بل میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام باشندوں کی مذہبی آزادی کا حق جلد بحال کرے،گزشتہ 30 سال میں مسئلہ کشمیر نے ہزاروں افراد کی جانیں لی ہیں۔

    دریں اثنا، مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو کو نافذ ہوئے 126 دن ہو گئے ہیں، اس دوران وادی کی معیشت کو 150 ارب کا نقصان پہنچ چکا ہے، مسلسل کرفیو اور پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے، تعلیمی ادارے، دکانیں، کاروباری مراکز، انٹرنیٹ، موبائل فون اور لینڈ لائن سروس تاحال بند ہے، حریت رہنما اور مقامی سیاسی قیادت سمیت 11 ہزار کشمیری گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

    دوسری طرف حریت رہنما سید علی گیلانی نے 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

  • مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں سے بھارتی معیشت بیٹھ گئی

    مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں سے بھارتی معیشت بیٹھ گئی

    نئی دہلی: انتہا پسند اور جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی حکومت میں بھارت کی معیشت بیٹھ گئی، مودی سرکار کی پالیسیوں سے بھارت تیزی سے ابھرتی معیشت کا اعزاز کھو بیٹھا اور شرح نمو کم ترین سطح پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی معیشت کی شرح نمو 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، جولائی تا ستمبر بھارتی معاشی شرح نمو ساڑھے 4 فیصد رہی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی تا ستمبر بھارتی معیشت کی شرح نمو 7 فیصد تھی، رواں سال اپریل سے جون 2019 میں بھارت شرح نمو 5 فیصد تھی۔

    اسی طرح بھارت میں بے روزگاری کی شرح بھی 40 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ آٹو سیکٹر میں بھی بے انتہا سست روی اور صارفین کی قوت خرید میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

    کچھ عرصہ قبل بھارتی ماہر معاشیات پروفیسر ارون کمار نے بی بی سی میں شائع اپنے ایک کالم میں لکھا کہ 15 ماہ قبل بھارت کی معیشت 8 فیصد کی رفتار سے ترقی کر رہی تھی جو اب نصف ہوچکی ہے۔

    ان کے مطابق بھارت میں چاروں طرف سے معاشی سست رفتاری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ لدھیانہ میں سائیکلوں اور آگرہ میں جوتے جیسی صنعتوں سے وابستہ غیر منظم شعبے بڑی تعداد میں بند ہو چکے ہیں۔

    پروفیسر ارون کمار کے مطابق 3 برسوں میں بھارتی معیشت کو تین بڑے جھٹکے لگے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک میں ملازمین کی تعداد 45 کروڑ تھی جو کم ہو کر 41 کروڑ رہ گئی ہے۔