Tag: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ

  • عالمی ادارہ صحت  کے سربراہ نے کورونا وبا سے نکلنے کا بہترین طریقہ بتادیا

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کورونا وبا سے نکلنے کا بہترین طریقہ بتادیا

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس نے کہا کورونا کے 60 فیصد کیس گزشتہ چند ہفتوں میں رپورٹ ہوئے، اس وبا سے نکلنے کا بہترین طریقہ جامع حکمت عملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے ہر دن کورونا کے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے، اب تک کوروناکے60فیصد کیس گزشتہ چندہفتوں میں رپورٹ ہوئے، اس وباسےنکلنے کا بہترین طریقہ جامع حکمت عملی ہے۔

    ڈاکٹرٹیڈروس کا کہنا تھا کہ جامعہ حکمت عملی اپنانے والے ملکوں میں وباتیزی سے نہیں پھیلی، کچھ ملکوں نے احتیاطی تدابیراختیار نہ کرکے منقسم طریقہ اپنایا ، ایس ملکوں کیلئے آگے طویل اور سخت سفر ہے۔

    یاد رہے  عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس نے خبردار کیا تھا کہ ابھی کورونا وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی ہے، 6ماہ بعد بھی وائرس خاتمے کے قریب تک نہیں پہنچا بلکہ مرض کا پھیلاؤ درحقیقت تیز ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب چاہتےہیں کوروناجلدختم اورمعمول کی زندگی کی طرف لوٹیں، بہت ملکوں کےاقدامات سےمرض کاپھیلاؤکم ہوالیکن رکانہیں جبکہ کچھ ملکوں میں معیشت دوبارہ کھلنےپرکیسزمیں اضافہ ہورہاہے۔

  • پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے ڈبلیو ایچ او کی کوششیں قابل تعریف ہیں ، وزیراعظم

    پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے ڈبلیو ایچ او کی کوششیں قابل تعریف ہیں ، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ سے ملاقات میں کہا پاکستان میں انسدادپولیوکے لئے ڈبلیو ایچ او کی کوششیں قابل تعریف ہیں، گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مسلسل تعاون پر شکرگزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے  عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر کرس ایلس اور وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر عطا بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور ڈاکٹر ٹیڈروس نے وزیراعظم کو ڈونرز کانفرس سے متعلق بریفنگ دی۔

    صدرگیٹس فاؤنڈیشن نے کہا پاکستان کی پولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں اطمینان بخش ہیں، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کے لئے ڈبلیو ایچ او کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مسلسل تعاون پر شکرگزار ہیں۔

    اس سے قبل ڈی جی ڈبلیوایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات میں صحت کےشعبے میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    مزید پڑھیں : ڈاکٹرٹیڈروس کی صحت کےشعبےمیں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھنےکی یقین دہانی

    ملاقات میں پاکستان میں پولیوکے خاتمےاور حاصل اہداف سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شاہ محمودقریشی نے پولیو کے وائرس سے نمٹنے کے لئے ڈبلیوایچ او کی خدمات کو سراہا۔

    گذشتہ روز ڈاکٹرٹیڈروس نے وزیر صحت عامر کیانی سے ملاقات اور قومی پولیو ایمرجنسی آپریشنز سینٹرکا دورہ کیا تھا، وفاقی وزیر صحت نے سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، پولیو ورکرز قومی ہیرو ہیں۔

    سربراہ ڈبلیوایچ او کا کہنا تھا کہ پاکستان کوپولیو سے مکمل پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، انسداد پولیو کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، قومی ایمرجنسی سینٹر کے عملے کی کارکردگی خوش آئند ہے۔

    ،ڈاکٹرٹیڈروس نے مزید کہا تھا حکومت پاکستان کی اصلاحات کا مقصد صحت عامہ میں بہتری ہے، پاکستان اجتماعی کوششوں سے جلد پولیو سے پاک ہو جائے گا۔