Tag: عالمی ادارہ صحت

  • کرونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کا عالمی ادارہ صحت بھی معترف

    کرونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کا عالمی ادارہ صحت بھی معترف

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے انٹرویو میں کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے ہم نے زبردست حکمت عملی اپنائی۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود ابتدا میں مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا،وینٹی لیٹرز اور دیگرطبی سامان چین سمیت دیگر ممالک سے ملا۔

    منیر اکرم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے معیشت کو بچانے کے لیے ایک ارب ڈالر کا ریلیف پیکیج دیا،معیشت کھولنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی گئی۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے انفیکشن ریٹ کم ہوا،پاکستان میں کیسز تیزی سے کم ہوئے ہیں پر ہم محتاط ہیں۔

    منیر اکرام کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکمت عملی کو دیگر ممالک نے بھی اپنایا۔

    بل گیٹس نے پاکستان کی کرونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بل گیٹس نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نہ صرف پاکستان کی کرونا وائرس کی وبا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کیا تھا۔

  • عالمی ادارہ صحت کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کا عطیہ

    عالمی ادارہ صحت کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کا عطیہ

    اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کا عطیہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی ادارہ صحت کے دفتر میں سامان حوالگی کی تقریب ہوئی۔سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پلیتھا نےسامان وزارت صحت کے حوالے کیا۔

    ڈاکٹر پلیتھا کا کہنا تھا کہ وزارت قومی صحت کو 15 آئی ای ایچ کٹس فراہم کر دی ہیں،ہنگامی کٹ میں 3 ہزار افراد کے لیے ایک ماہ کا امدادی سامان شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امدادی کٹ میں ادویات،خوراک ہنگامی حالات کا سامان شامل ہے، سامان سیلاب متاثرین کی ہنگامی امداد میں معاون ثابت ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران 3 روز تک جاری رہنے والی بارشوں اور اس کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث ملک بھر میں 50 افراد جاں بحق ہوئے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں کئی دیہات اور علاقے متاثر ہوئے۔

  • کورونا وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کورونا وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    جنیوا : عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس نے خبردار کیا ہے کہ ابھی کورونا وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی ہے، 6ماہ بعد بھی وائرس خاتمے کے قریب تک نہیں پہنچا بلکہ مرض کا پھیلاؤ درحقیقت تیزہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قاتل کورونا وائرس کو دنیا میں تباہی مچاتے ہوئے چھ ماہ مکمل ہوگئے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹرٹیڈروس نے کہا 6ماہ بعد بھی کورونا وائرس خاتمے کے قریب تک نہیں پہنچا، وائرس کم ہونے کے بجائے تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    ڈاکٹر ٹیڈ روس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وبا سے بدترین صورتحال آنا باقی ہے، اگر حکومتوں نے درست پالیسیاں نہ اپنائیں تو مریضوں کی تعداد کئی گنا بڑھ سکتی ہے، جنوبی ایشیا میں وبا کا عروج جولائی کے آخر میں متوقع ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب چاہتےہیں کوروناجلدختم اورمعمول کی زندگی کی طرف لوٹیں، بہت ملکوں کےاقدامات سےمرض کاپھیلاؤکم ہوالیکن رکانہیں جبکہ کچھ ملکوں میں معیشت دوبارہ کھلنےپرکیسزمیں اضافہ ہورہاہے۔

    ڈاکٹرٹیڈروس نے کہا کہ چین سے کیسزرپورٹ ہونے کے کل6ماہ مکمل ہورہے ہیں ، 6 ماہ پہلے کسی نےسوچانہ تھاکہ کوروناہماری دنیامیں افراتفری پیدا کرے گا، آئندہ ماہ ٹیم وائرس کے آغاز کی تحقیقات کیلئے چین جائے گی۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ وبائی مرض کاپھیلاؤدرحقیقت تیزہورہاہے اور یہ انسانیت کی سب سےبہترین اوربدترین حالت سامنےلایا ہے۔

  • عالمی رہنما کرونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے اس کے خلاف متحد ہو جائیں: عالمی ادارہ صحت

    عالمی رہنما کرونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے اس کے خلاف متحد ہو جائیں: عالمی ادارہ صحت

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، عالمی رہنما کرونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے اس سے لڑنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ویڈیو کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ٹیڈ روس کا کہنا تھا کہ عالمی رہنما کرونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے اس سے لڑنے کے لیے متحد ہوجائیں۔

    ڈاکٹر ٹیڈ روس کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 مرض پھیل رہا ہے، پوری دنیا میں مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، دنیا میں 10 لاکھ کیسز 3 ماہ میں رپورٹ ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ 10 سے 20 لاکھ وائرس کیسز پہنچنے میں صرف 8 دن لگے. بھارت،امریکا اور دیگر ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز میں بے انتہا اضافہ ہو چکا ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس کے 95 لاکھ 35 ہزار 219 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد اس وائرس کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔

    وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 51 لاکھ 80 ہزار 287 ہے۔

  • کورونا کے مریضوں پر ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا استعمال ،عالمی ادارہ صحت نے بڑا اعلان کردیا

    کورونا کے مریضوں پر ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا استعمال ،عالمی ادارہ صحت نے بڑا اعلان کردیا

    جنیوا : عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ملیریا ڈرگ ہائیڈروکسی کلوروکوئن پر ٹرائل  روکنے کا اعلان کردیا اور کہا اس دوا کے استعمال سے COVID-19 مریضوں کی اموات میں کمی نہیں آئی.

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ہائیڈروکسی کلوروکوین پر تحقیق روک دی، ہائیڈروکسی کلوروکوین کی آزمائش ختم کرنے کا فیصلہ ٹرائل کے ڈیٹا اور ایک تحقیق کے نتائج کے بعد کیا گیا جن میں کہا گیا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے علاج کے لیے مؤثر نہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مطالعات کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ "ہائیڈروکسی کلوروکوین کی وجہ سے اسپتال میں داخل COVID-19 کے مریضوں کی اموات میں کمی نہیں آئی۔

    عالمی ادارے کی میڈیکل آفیسر اینا ماریا ہینو ریسٹریپو نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اس دوا کے مددگار ہونے کی توقعات لگ بھگ ختم ہوگئی ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا وہ مریض جنہوں نے پہلے ہی ہائیڈروکسی کلوروکوین شروع کردی تھی اور اپنا کورس مکمل نہیں کیا ہے وہ اپنا کورس مکمل کرسکتے ہیں تاہم نگران معالج کی تجویز پر اس کا استعمال روکا جا سکتا ہے۔”

    یاد رہے گذشتہ ہفتے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ہنگامی صورت میں کورونا مریضوں کے لیے ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کےاستعمال کا اختیار واپس لے لیا تھا ، کیونکہ ایف ڈی اے نے کہا تھا کہ نئے شواہد کی بنیاد اس بات پر یقین نہیں کیا جاسکتا کہ ہائڈروکسی کلوروکین اور اس سے متعلقہ دوا کلوروکین کورونا کے علاج میں موثر ہوسکتی ہے۔

    اس سے قبل عالمی ادارہِ صحت نےحفاظتی خدشات کے پیشِ نظر کورونا کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئن کےتجربات معطل کردئیے تھے۔

    خیال رہے برطانوی جریدے دی لینسیٹ میں جمعہ کو شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق تقریبا ایک لاکھ کورونا وائرس کے مریضوں کے مطالعے میں اینٹی وائرل دوائیوں ہائیڈروکسی کلورو کوئن کے ساتھ ان کا علاج کرنے میں کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے بلکہ مریضوں کی اموات کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے۔

    اس سے قبل امریکہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ کرونا وائرس مریض کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ملیریا کی ادویات بے اثر اور اموات میں اضافے کا باعث ہیں۔

  • پاکستان عالمی ادارہ صحت کی یونٹی اسٹڈی کا حصہ ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا

    پاکستان عالمی ادارہ صحت کی یونٹی اسٹڈی کا حصہ ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا

    اسلام آباد: وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرلیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی ادارہ صحت کی یونٹی اسٹڈی کا حصہ ہوگا، جولائی کے آخر تک پاکستان میں کرونا کے حوالے سے یونٹی اسٹڈی کے نتائج حاصل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یونٹی اسٹڈی کے نتائج پر ہی آئندہ کا پلان اور پالیسیاں اپنائی جائیں گی۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نیشنل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر (این سی او سی) میں روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے، کرونا کے پھیلاؤ سے متعلق اعداد و شمار اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یونٹی اسٹڈی پاکستان کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا مریضوں کے لیے ڈیکسا میتھاسون کو خوش آئند کہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا مریضوں میں ڈیکسا میتھاسون سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، یہ کرونا کے خلاف پہلا علاج ہے جس نے کرونا مریضوں میں اموات کی شرح کو کم کیا۔

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس دوا کے استعمال سے کرونا سے اموات میں کمی ہوگی، تاہم پاکستان میں ایکسپرٹ کمیٹی اس دوا کے استعمال پر غور کرے گی، یہ پرانی اور سستی دوا ہے، جس کے پاکستان میں متعدد پروڈیوسرز ہیں۔

  • کروناوائرس: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

    کروناوائرس: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے یورپ ’ڈاکٹر کلوج‘ نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں برطانیہ کو لاک ڈاؤن میں نرمی یا خاتمے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر کلوج کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو اس وقت تک لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کرنی چاہیے جب تک قومی ادارہ صحت کرونا سے لڑنے کے لیے مؤثر ثابت نہ ہوجائے۔

    انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو کرونا صورت حال کے پیش نظر سماجی فاصلوں سے متعلق جامع جائزہ پلان تشکیل دینا چاہیے، ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی ہونی چاہیے لیکن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

    برطانیہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان

    ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر برائے یورپ نے مزید کہا کہ برطانیہ میں سخت لاک ڈاؤن رہا جس سے معمولات زندگی اور معشیت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے، لاک ڈاؤن میں نرمی کا اقدام آہستہ اور احتیاط کے ساتھ اٹھانا چاہیے۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹر کلوج کا بیان ایسے وقت میں آیا کہ جب برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام کاروباری مراکز آج سے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

    حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد آج سے برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کردی گئی ہے، جس کے تحت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام تعلیمی ادارے حجام کی دکانیں، بیوٹی پارلر، ریسٹورنٹ مکمل طور پر کھل چکے ہیں۔

  • چند ہفتے بعد کرونا کیسز میں کمی آئے گی: ظفر مرزا

    چند ہفتے بعد کرونا کیسز میں کمی آئے گی: ظفر مرزا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ زندگی اور روزگار دونوں بچانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، چند ہفتے بعد کرونا کیسز میں کمی آئے گی، اگر حالات خراب ہوئے تو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے خط کے حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے مقابلے کے لیے حکومت جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، این سی او سی میں روز صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے، صوبوں کے ساتھ مل کر فیصلہ سازی کی جاتی ہے۔

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں فیصلے باہمی مشاورت ہوتے ہیں، ہم معیشت کے لحاظ سے کم اور اوسط آمدن والے ممالک میں آتے ہیں۔ کرونا صورتحال پر عوام کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے جاتے ہیں، زندگی اور روزگار دونوں بچانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے دانستہ طور پر ملک میں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی، دکانوں، مساجد، مارکیٹوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر زور دیا۔ ماسک پہننے کو پورے ملک میں لازمی قرار دیا گیا۔

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ہم نے انتہائی فعال ٹریسنگ ٹیسٹنگ کورنٹائن پالیسی متعارف کروائی، پالیسی سے وائرس کے پھیلاؤ والے علاقوں کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے 700 مختلف مقامات موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکمت عملی کا ایک پہلو صحت کے نظام کو بہتر بنانا ہے، پالیسیاں، تجزیات اور معاشی حالات مد نظر رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت اقوام متحدہ کے صحت عامہ کا تکنیکی ادارہ ہے۔ صحت پر اور موجودہ وبا کی روک تھام پر مل کر کام کر رہے ہیں، ادارے کے کام کے معترف ہیں۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ چند ہفتے بعد کرونا کیسز میں کمی آئے گی، اگر حالات خراب ہوئے تو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

  • یورپ میں بہتری، دنیا بھر میں کرونا کی صورت حال خراب ہو گئی: ڈبلیو ایچ او

    یورپ میں بہتری، دنیا بھر میں کرونا کی صورت حال خراب ہو گئی: ڈبلیو ایچ او

    جینیوا: عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈھانم نے کہا ہے کہ ایک طرف یورپ میں کرونا کی صورت حال میں بہتری آ رہی ہے اور دوسری طرف دنیا بھر میں صورت حال خراب ہوتی جا رہی ہے، ہم ایک بار پھر یہ مشورہ دیں گے کہ گھر پر ہی رہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے پیر کو پریس بریفنگ میں کہا کہ دنیا کو خبردار کیا ہے کہ گزشتہ 9 دن روزانہ 1 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 75 فی صد کیسز صرف 10 ممالک میں سامنے آئے، یہ کیسز امریکی اور جنوبی ایشائی ممالک سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ یورپ کی صورت حال میں بہتری آنے لگی ہے اور اب باقی دنیا کی کرونا صورت حال تشویش ناک ہو گئی ہے، ادارے نے وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ پر بھی گہری نظر رکھی ہوئی ہے، ایک بار پھر سب کو گھر پر رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

    سربراہ ڈبلیو ایچ او کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی ادارہ مساوات پر یقین رکھتا ہے اور نسل پرستی کو مسترد کرتا ہے۔ ڈاکٹر ایڈھانم نے دنیا بھر میں احتجاج کرنے والوں کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کرونا کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 157 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک 4 لاکھ 8 ہزار 734 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 71 لاکھ 99 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

  • امریکا کی ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی، چین کا اہم بیان سامنے آگیا

    امریکا کی ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی، چین کا اہم بیان سامنے آگیا

    بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ امریکا کی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) سے علیحدگی ’پاور پالیٹکس‘ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری امریکا کے رویے سے متفق نہیں ہے، امریکا ڈبلیو ایچ او کے حلقے سے نکل کر پاور پالیٹکس کررہا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ چین پر کروناوائرس کے الزام سے نہ وائرس ختم ہوگا نہ جانیں بچ سکیں گی، وبائی مرض پر سیاست کے بجائے امریکی سیاستدان اس کے خاتمے کے لیے اقدامات پر توجہ دیں۔

    امریکی صدر کی ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت پر تنقید

    گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ کے اقدام پر عالمی اداروں کو شدید تشویش لاحق ہے۔

    اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فنڈز ڈبلیو ایچ او کے بجائے عوامی صحت کے منصوبوں پر لگائیں گے، فنڈنگ اب دنیا میں صحیح مقصد کے لیے استعمال ہوگی، امریکی شہریوں کا تحفظ جاری رکھوں گا۔

    قبل ازیں امریکا کے صدر نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی فنڈنگ روکنے کی بھی دھمکی دی تھی۔