Tag: عالمی اردو کانفرنس

  • جب آنگن میں‌ ستارے اتریں گے، گیارہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز 22 نومبر کو ہوگا

    جب آنگن میں‌ ستارے اتریں گے، گیارہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز 22 نومبر کو ہوگا

    کراچی:  آرٹس کونسل آف پاکستان کے تحت گیارہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز 22 نومبر کو ہوگا، جس میں ممتاز  ادیب، محقق، شاعر اور دانشور شرکت کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دس برس سے جاری عالمی اردو کانفرنس اب اپنے گیارہویں برس میں داخل ہوگئی ہے، کانفرنس کا آغاز جمعرات کے روز ہوگا، استقبالیہ خطبہ محمد احمد شاہ دیں گے۔ کانفرنس چار روز جاری رہے گی اور 25 نومبر کو اختتام کو پہنچے گی.

     گیارہویں اردو کانفرنس میں مکالمے، مشاعرے، مباحثے، کتابوں کی تقریب رونمائی اور پرفارمنگ آرٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، اس بار جون ایلیا، انور مقصود، مستنصر حسین تارڑ، مشتاق احمد یوسفی، انور مسعود اور جمیل الدین عالی پر انفرادی سیشنز ہوں گے.


    مزید پڑھیں: اردو کا میلہ سج گیا: آرٹس کونسل کی دسویں عالمی اردو کانفرنس کا پرقار آغاز


    کانفرنس میں اسد محمد خاں، ضیا محی الدین، شمیم حنفی، امر جلیل، مسعود اشعر، زہرا نگاہ، کشور ناہید، فہیمدہ ریاض، افتخار عارف، رضا علی عابدی، پیرزادہ قاسم، خورشید رضوی، زاہدہ حنا، امینہ سید، فاطمہ حسن سمیت کئی معتبر قلم کار شریک ہوں گے.

    کانفرنس میں اردو شاعری، اردو فکشن، اردو سائبراسپیس میں، اقبال اور فیض (محفل موسیقی) حمد و نعت، بچوں‌کا ادب، پاکستانی زبانیں، پاکستانی ثقافت، چین سے ہمارے معاشی و ثقافتی رشتے، پاکستانی میں‌ٹی وی اور تھیٹر کی صورت حال، صحافت معاشرہ کا عکاس، معیاری تعلیم سب کے لیے، تراجم اور دنیا سے رابطے کے موضوع پر اجلاس ہوں‌ گے.

    کانفرنس کے تیسرے روز عالمی مشاعرہ منعقد ہوگا.

  • اردو کا میلہ سج گیا: آرٹس کونسل کی دسویں عالمی اردو کانفرنس کا پرقار آغاز

    اردو کا میلہ سج گیا: آرٹس کونسل کی دسویں عالمی اردو کانفرنس کا پرقار آغاز

    کراچی : اردو ادب کا میلہ سج گیا، دنیا بھر سے اردو کے ادیب ،شاعر، نقاد اور محقق شہر قائد پہنچ گئے، آرٹس کونسل کی دسویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

    خطبہ استقبالیہ میں صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے ممتاز ادیب مشتاق احمد یوسفی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم عہد ہوسفی میں زندہ ہیں، مشتاق احمد یوسفی نے اُردو ادب کی جس طرح خدمت کی، وہ سب کے سامنے ہے، ان کی طبیعت کافی ناساز ہے، ہم ان کی صحت لیے دعا گو ہیں۔

    افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سیاست نے برصغیر کو توڑا تھا، اُردو نے برصغیر کو جوڑے رکھا ہے ، ہم ہر طرح کی شدت پسندی کا مقابلہ ادب و ثقافت سے کر سکتے ہیں، دہشت گردوں اور تنگ نظروں کے خلاف تخلیق کاروں کا بڑا کردار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کی عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوچکا ہے. افتتاحی اجلاس میں معروف شاعرہ زہرہ نگاہ نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسوں سے علم و ادب کے ساتھ ساتھ محبت پھیلتی ہے۔ ہندوستان سے آئے ہوئے معروف نقاد اور دانشور شمیم حنفی نے کہا کہ دس سال سے میں اس مجمع کو دیکھ رہا ہوں، زبان و ادب اور سنجیدہ مسائل پر گفتگو کے لئے یہ زمانہ سازگار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سجے کا ادب میلہ

    ممتاز شاعر افتخار عارف کا کہنا تھا کہا کہ پاکستان کے ہر شہر میں‌ اردو سے محبت کی جاتی ہے. افتتاحی اجلاس میں‌ کشور ناہید، اسد محمد خاں، رضا علی عابدی، مسعود اشعر،امجد اسلام امجد، یاسمین طاہر، زاہدہ حنا، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، قاضی افضال حسین، امینہ سید، ہیروجی کتاﺅ کا، عارف نقوی، نعیم طاہر نے اظہار خیال کیا اور آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔

    اس موقع پر شمیم حنفی اور مبین مرزا نے کلیدی مقالات پیش کیے۔

    پہلے دن کے دوسرے سیشن میں ناپا کے چیئرمین ممتاز اداکار اور براڈ کاسٹر ضیا محی الدین نے ”عہد ِمشتاق احمد یوسفی‘ ہمارا اعزاز“ کے عنوان سے مشتاق احمد یوسفی کی تحریروں سے اقتباسات پڑھے، جن سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ بعد ازاں ضیا محی الدین کی سال گرہ کا کیک کاٹا گیا۔ پہلے دن کے آخری سیشن میں آہنگ خسروی میں معروف قوال ایاز فرید اور ابو محمد نے امیر خسرو کا کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر ہال میں لوگو ں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    خیال رہے کہ 21 دسمبر سے شروع ہونے والی یہ کانفرنس پانچ روز جاری رہے گی، جس میں دُنیا بھر سے آئے ہوئے ادیب، دانشور،شعراءمختلف موضوعات پر مقالات پیش کریں ۔پہلے دن شرکا کی بڑی تعداد موجود تھی اور کئی اہم ناشروں کے اسٹال لگائے گئے تھے۔ مہمانوں کو پروجیکٹر کے ذریعے اُردو کانفرنس کی کارروائی براہِ راست دکھائی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کراچی: عالمی اردو کانفرنس کا آغاز

    کراچی: عالمی اردو کانفرنس کا آغاز

    کراچی: نویں عالمی اردو کانفرنس کا آرٹس کونسل آف پاکستان میں آج سے آغاز ہوگیا۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

    نویں سالانہ اردو کانفرنس 4 دسمبر تک آرٹس کونسل میں جاری رہے گی۔

    آرٹس کونسل کے جنرل سیکرٹری احمد شاہ کے مطابق 4 دن کے دوران 25 مختلف ادبی نشستوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ادب، زبان، تاریخ، فلم، ڈرامہ، تھیٹر اور موسیقی سمیت مختلف موضوعات پر اعلیٰ علمی شخصیات کی جانب سے مقالہ جات پیش کیے جائیں گے۔

    افتتاحی روز کے سیشن فیض کی شخصیت پر گفتگو اور ان کی شاعری پر مشتمل ہیں۔

    1

    2

    رواں برس کانفرنس میں امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، جرمنی، ڈنمارک، فن لینڈ اور مصر سے تعلق رکھنے والے اردو ادیب شرکت کر رہے ہیں البتہ اس سال بھارت سے کسی نے شرکت نہیں کی۔

    احمد شاہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی ادیبوں کو ویزے جاری کیے گئے تاہم بھارتی وزیر اعظم مودی کی انتہا پسندی کے باعث بھارتی ادیب کانفرنس میں شرکت سے گریزاں نظر آئے۔

    کانفرنس میں ایک تھیٹر گروپ مشتاق احمد یوسفی کی کہانی ’حویلی‘ کو پیش کرے گا جبکہ کانفرنس کے آخری سیشن سے قبل انور مقصود شائقین کو ’خدا حافظ‘ نامی شو سے محظوظ کریں گے۔