Tag: عالمی اعزاز

  • پشاور: بی آر ٹی منصوبے نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

    پشاور: بی آر ٹی منصوبے نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

    پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو جدید سفری نظام لانے کے سلسلے میں عالمی  اعزازی تذکرے سے نوازا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا، سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ ایوارڈز 2024 میں بی آئی آر پی پروگرام کو اعزازی تذکرے سے نوازا گیا ہے۔

    ٹرانس پشاور کے سی ای او کے مطابق بی آئی آرپی کو جدید سفری نظام لانے کے سلسلے میں عالمی  اعزازی تذکرے سے نوازا گیا، عالمی سطح پر بی آر ٹی پشاور کا پانچواں ایوارڈ  پاکستان اور صوبے کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

    ٹرانس پشاور کے سی ای او  نے کہا کہ اس فہرست میں چین، برازیل، ہندوستان، ترکیہ اور دیگر مملک شامل تھے، 500 سے زائد پرانی بسوں اور ویگنوں کو اسکریپ کر کے مالکان کو معاوضہ دیا گیا۔

    سی ای او ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ 2022 میں بھی اعزازی تذکرے سے نوازا گیا تھا، بی آر ٹی پراجیکٹ کو عالمی سطح پر گولڈ اسٹینڈرڈ اور دیگر ایوارڈز مل چکے ہیں۔

  • ثنا میر نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    ثنا میر نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    بینونی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور اسپنر ثنا میر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ثنا میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا، وہ ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئیں۔

    پاکستان کی ویمن کرکٹر ثنا میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہوگئی، ثنا میر سوئن لوس کو آؤٹ کرکے ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئیں۔

    ثنا میر نے ویسٹ انڈین اسپنر انیسہ محمد کو اس عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا، انیسہ محمد نے 146 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پی سی بی کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ثنا میر کو مبارک باد دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ویمن ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھارت کی جھولن گھوسوامی کو حاصل ہے جبکہ ثنا میر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  • راجر فیڈرر، نمبرون کی پوزیشن پر فائز ہونے والے سب سے عمررسیدہ کھلاڑی بن گئے

    راجر فیڈرر، نمبرون کی پوزیشن پر فائز ہونے والے سب سے عمررسیدہ کھلاڑی بن گئے

    برن: سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے عظیم ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے تاریخ میں دوسری بار عالمی اعزاز اپنے نام لیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرر نے چھتیس سال اور ایک سو پچانوے دن کی عمر میں ٹاپ پوزیشن پھر سے حاصل کر لی ہے، اس سے قبل وہ دو ہزار بارہ میں دنیا کے نمبر ون کھلاڑی بنے تھے۔

    انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز روٹرڈیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں میزبان کھلاڑی ڈچ حریف روبن ہیس کو شکست دے کر حاصل کیا تاہم اس کا باضابطہ اعلان پیر کو ٹینس کی نئی رینکنگ میں کیا جائے گا۔

    راجرفیڈررنے چھٹی بار آسٹریلین اوپن ٹینس مینزسنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

    کوارٹر فائنل میں فیڈرر نے ہیس کو 4-6 اور 6-1 کے مقابلے میں 6-1 سے شکست دی، وہ پانچ برس بعد دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ فروری 2004 میں پہلی بار رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

    خیال رہے انہوں نے یہ اعزاز اس بار عالمی نمبر ون کھلاڑی اور روایتی حریف رافیل نڈال سے چھینا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کا ٹائٹل جیتا تھا،جس کے فائنل میں انہوں نے مارن سلچ کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنےنام کیا تھا جس کے تحت اب آسٹریلین اوپن فیڈرر کے کیرئیر کا یہ 20واں گرینڈ سلم ہے۔

    راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن جیت لیا

    واضح رہے کہ ٹینس کھلاڑیوں میں مارگریٹ کورٹ، سرینا ولیمز اوراسٹیفی گراف نے بیس بیس گرینڈ سلام ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔