Tag: عالمی امن

  • پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں پاکستانی خواتین کا کردار

    پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں پاکستانی خواتین کا کردار

    پاکستانی خواتین دفاعِ وطن کے لئے مردو ں کے شانہ بشانہ شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہیں پاکستان کی خواتین نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے بھی اہم کردار ادا کیا۔

    پاکستان میں یونیفارم میں بھی خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں پاکستان آرمی میں پہلے خواتین طِب کے شعبے سے وابستہ تھیں آج خواتین کور آف سگنلز، الیکٹریکل اینڈ مکینکل انجیئرنگ، آرڈیننس، آرمی سروسزکور،میڈیکل کور، ایجوکیشن برانچ،  ایڈمن اینڈ سروسز،  پبلک ریلیشنز، لابرانچز کے علاوہ بحریہ،پاک فضائیہ کے مختلف شعبوں بشمول جی ڈی پائلٹ کےاپنی کارکردگی کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

    اس کی پہلی مثال لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ہیں جو اسلامی دُنیا کی پہلی خاتون سرجن جنرل بنیں، میجر سلمیٰ ممتاز1971ء میں خدمات کےجذبے پر فلورنس نائٹ اینگل سے نوازا گیا۔

    فلائیٹ لیفٹینٹ عائشہ فاروق پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ تھیں فلائینگ آفیسر مریم مختیار شہید کو فرض شناسی کے اعزاز میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا اس وقت پاکستانی خواتین اقوامِ متحدہ کی چھتری تلے امن مشن کا حصہ ہیں۔

    عالمی امن کے لئے شاندار خدمات پر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی ویمن پیس کیپرز کی خدمات کو انتہائی متاثر کُن اور قابلِ تقلید قرار دیا، 2020 میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی خواتین کے 15 رکنی امن دستے کو بہترین کارکردگی پر تمغوں سے نوازا تھا۔

    اس کے علاوہ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس، سیدہ شہر بانو نقوی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، فروری 2024  کو لاہور کے اچھرہ بازار کے مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بحفاظت نکالا تھا، پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں۔

  • اسلام دشمن رویوں کےعالمی امن پر منفی اثرات کونظر انداز نہیں کرناچاہیے، ملیحہ لودھی

    اسلام دشمن رویوں کےعالمی امن پر منفی اثرات کونظر انداز نہیں کرناچاہیے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کو حقوق دیے بغیر بیانات کھوکھلے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل اسمبلی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مصائب میں گھرے افراد کی مدد کے لیے عالمی کوششوں کوسیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین کا فقدان نہیں ان پرعملدرآمد نہ ہونا ہے، تنازعات کوبڑھنے سے پہلے ہی سفارت کاری اور ثالثی سے حل کر لینا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دشمن رویوں کے عالمی امن پر منفی اثرات کونظر انداز نہیں کرنا چاہیے، ہمارے خطے میں نفرت پر مبنی سیاسی بیانات کا پھیلاؤ تشویش کا باعث ہے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کو حقوق دیے بغیربیانات کھوکھلے رہیں گے۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ میں نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کردیے

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے نفرت انگیزی کے خلاف 6 نکات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے بھی کئی بار تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پرزور دیا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایسا لائحہ عمل اسلام دشمن تعصب سمیت ہرقسم کی نفرت انگیزی کم کرنے میں معاون ہوگا، اسلام دشمن تعصب عصرحاضر میں نفرت انگیزی کی بڑی مثال ہے۔

  • مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشارمیں اضافہ ہوگا‘ ملیحہ لودھی

    مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشارمیں اضافہ ہوگا‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بڑھتے اسلام دشمن رویے کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کے دوران بڑھتے اسلام دشمن رویوں کے اہم مسئلے کی جانب توجہ دلائی۔

    ملیحہ لودھی نے بڑھتے اسلام دشمن رویے کو عالمی امن کے خطرہ قراردے دیا، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشار میں اضافہ ہوگا۔

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے گزشتہ روز حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم کمیونیٹی سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کرتسلی دی۔

    جیسنڈا ایرڈن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ کا واقعہ نیوزی لینڈ کی عکاسی نہیں کرتا تاہم مذہبی اور ثقافتی آزادی ہرصورت ممکن بنائی جائے گی۔

    نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

  • پاکستان نےعالمی امن کے قیام میں خاطرخواہ کردار ادا کیا ہے‘ عارف علوی

    پاکستان نےعالمی امن کے قیام میں خاطرخواہ کردار ادا کیا ہے‘ عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان کا قومی ایجنڈا اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے عین مطابق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ ماریہ فرنینڈا ایسپی نوزا نے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی۔

    صدرمملکت نے ملاقات کے دوران صدر جنرل اسمبلی کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے جاری مظالم کی جانب مبذول کرائی۔

    انہوں نے کہا کہ تنازعات کی روک تھام اور جموں کشمیرسمیت تمام اہم دیرینہ تصفیہ طلب معاملات کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ اور اس کے منشور کی حمایت کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان کا قومی ایجنڈا اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے عین مطابق ہے۔

    کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے، وزیراعظم

    صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے عالمی امن کے قیام میں خاطرخواہ کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پربات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ مجوزہ اصلاحات کا یہ عمل اتفاق رائے کے ساتھ شروع کیا جائے جو تمام ممالک کی امنگوں کا عکاس ہو۔

    صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی موجودہ صدر کی قیادت میں ادارہ مزید مستحکم ہوگا۔

    تنازعات کی روک تھام اور جموں کشمیر سمیت تمام اہم اوردیرینہ تصفیہ طلب معاملات کے حل میں اپنافعال کرداراداکرے گا۔

  • ہم اجتماعیت کےفروغ سے ہی عالمی مسائل کاحل ڈھونڈ سکتے ہیں‘ ملیحہ لودھی

    ہم اجتماعیت کےفروغ سے ہی عالمی مسائل کاحل ڈھونڈ سکتے ہیں‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ برابری اورجمہوری تقاضوں پراستوارسلامتی کونسل کے حامی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ اجتماعیت کوانفرادیت پرفوقیت دے گا۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ برابری اورجمہوری تقاضوں پراستوارسلامتی کونسل کےحامی ہیں، باہمی تعلقات میں اجتماعیت اورعالمی نقطہ نظر کو شدید خدشات ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ فعال اورمضبوط اقوام متحدہ عالمی امن اور استحکام کے لیے ناگزیرہے، ہم اجتماعیت کے فروغ سے ہی عالمی مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چند ممالک کا طاقت کے استعمال کی دھمکی دینا مروجہ عالمی اصولوں کے خلاف ہے، اتفاق رائے اور وسیع عالمی مفاد پرسمجھوتے کمزوری نہیں دانائی کی علامت ہیں۔

    متنازع علاقوں میں امن کےلیےکام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےاقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے بحالی امن کی فنڈنگ میں صوابدیدی کمی کی مخالفت کی تھی۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ متنازع علاقوں میں امن کے لیے کام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، متنازع علاقوں میں کام کرنے والے امید اور بہتر مستقبل کے لیے امید کی کرن ہیں۔

  • عالمی امن کے لیے پاکستان کی گراں قدرخدمات ہیں‘ ملیحہ لودھی

    عالمی امن کے لیے پاکستان کی گراں قدرخدمات ہیں‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کا اہم رکن اور عالمی امن کے قیام کے لیے اس کی گرانقدر خدمات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی امن مباحثے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا شمار سلامتی کونسل کے ان پندرہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے جنہوں نے دنیا میں قیام امن کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ دولاکھ سے زائد پاکستانی فوج کے جوانوں نے انیس سو ساٹھ سے لے کر اب تک اقوام متحدہ کی امن فوج کے ساتھ تینتالیس محاذوں پر اپنی خدمات انجام دیں ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کا مضبوط کردار امن کے کلچر کو فروغ دینے میں موثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے‘ ملیحہ لودھی

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظالمانہ طریقوں سے دبا رہے ہیں جو نہ بین الاقوامی قوانین اور نہ ہی عدل اور اخلاقی اقدار کے مطابق ہیں، عالمی امن کے لیے دیرینہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے‘ ملیحہ لودھی

    مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی امن اورسیکیورٹی کے لیے مسئلہ کشمیراورفلسطین کا حال ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں عالمی قوانین واخلاقیات سے ماورا اقدامات ہورہے ہیں، مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کوبنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

    ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین میں دوریاست کے حل کومنصوبہ بندی کے تحت ختم کیا گیا، انہوں نے اس بات پرزود دیا کہ دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ عزم اورکوشش ضروری ہے۔

    کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہونا سوالیہ نشان ہے‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تنازعات کے ثالثی اور ان کے حل سے متعلق سیمینار سے ملیحہ لودھی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرکئی دہائیوں سے عملدرآمد نہیں ہوا۔

    پاکستانی سفیرکا کہنا تھا کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہوناسوالیہ نشان ہے۔

    ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ یواین چارٹر کے تحت عالمی امن اورسیکیورٹی یقینی بنائی جائے، خطے میں دیرپا امن کے مقاصد میں ناکام نہیں ہونا چاہیئے۔