Tag: عالمی ایوارڈ

  • پاکستانی اداکار احد رضا میر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    پاکستانی اداکار احد رضا میر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    نیویارک : پاکستان کے باصلاحیت اداکار احد رضا میر نے بین القوامی ایوراڈ اپنے نام کر لیا، احد رضا میر کو امریکہ میں مقبول ترین تھیٹر ڈرامے ہیملیٹ  میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار احد رضامیر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا، احد رضامیر کو حال ہی میں ولیم شیکسپیئر کے لکھے ہوئے مقبول ترین ڈرامے’’ہیملیٹ، اے گھوسٹ اسٹوری‘‘ میں بہترین پرفارمنس دینے پر بین الاقوامی بیٹی مچل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی احد رضا میر کو مقبول ترین تھیٹر ڈرامے میں بہترین اداکاری کرنے بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

    ڈراما سیریل ”یقین کا سفر“ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نا صرف پاکستانی شوبزمیں اپنے فن کا لوہا منوارہے ہیں، بلکہ بیرون ممالک بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی اداکار احد رضا میر بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

    ”ہیملیٹ“ میں ادا کیے گئے اپنے کردارکے بارے میں احد کا کہنا تھا کہ میری والدہ یہ ڈراما دیکھنے تھیٹر آئی تھیں، میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ مجھے پہچان نہیں سکیں اورمجھے یہ کردارادا کرتے ہوئے دیکھ کرانہیں خوف محسوس ہوا، اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اچھی اداکاری کی ہے۔

    خیال رہے حال ہی میں پاکستانی گلوکار و اداکار احد رضا نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر باضابطہ سجل علی کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔

    انہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئے تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی، عید کے موقع پر منگنی کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی اور سب نے ہی نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • اے آر وائی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    اے آر وائی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    بیجنگ: چین میں منعقد ہونے والے شنگھائی فلم فیسٹیول میں اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے شانڈونگ میں واقع شہر چنگڈاؤ میں پہلا شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں بھارت سمیت 12 ممالک کی فلموں کو اسکریننگ کے لیے منتخب کیا گیا۔

    شنگھائی آرگنائزشن کوآپریشن میں اسپیشل جیوری ایوارڈ کیٹگری میں تمام فلموں کو دیکھنے کے بعد ججز نے اے آر وائی کی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا۔

    مزید پڑھیں: باکس آفس پر’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سال2017کی کامیاب ترین فلم قرار

    فیسٹیول میں ہزاروں چینی شہریوں نے شرکت کی، ناظرین کو تمام ممالک بشمول پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلمیں دکھائی گئیں، فلم کی کہانی، ہدایت کاری اور اداکاری کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو بیسٹ فلم اسپیشل جیوری کا ایوارڈ دیا گیا۔

    اداکارہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے تقریب میں شرکت کی اور ایوارڈ وصول کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہمایوں سعید نے عید کے موقع پر پاکستانیوں کو بڑی خوش خبری سنائی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ ایوارڈ فلم کی ٹیم اور پاکستانیوں کے لیے عید کا تحفہ ہے‘۔

    دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نےبھی خوشی کا اظہارکرتےہوئے لکھا کہ پاکستانیوں کے لئے عالمی ایوارڈ ملنا بہت بڑے فخرکاموقع ہے، پاکستانی فلمیں دنیا میں  سب کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔

    تقریب میں ہمایوں سعید نے روایتی شیروانی اور مہوش حیات نے خوبصورت شلوارقمیص زیب تن کرکے شرکت کی اور ایوارڈ وصول کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم ساز نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو ونر قرار دے دیا

    واضح رہے کہ  سال میں فلم پنجاب نہیں جاؤں گی سال 2017 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے تمام پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا تھا،  سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے 50 کروڑ روپے کمائی کی تھی۔

    پاکستان میں بھرپور پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم نے عالمی سطح پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں