Tag: عالمی بازار

  • پاکستان میں سونا آج بھی سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونا آج بھی سستا ہوگیا

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر دو لاکھ 05 ہزار 75 روپے ہوچکی ہے۔

    عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 2312 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی۔

  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4200 کمی کے بعد 2 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونا 3600 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 95 ہزار 645 روپے کا مل رہا ہے۔

    عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 40 ڈالر کم ہوکر 2185 ڈالر فی اونس ہے جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 2 ہزار 580 روپے ہوگئی۔

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 450 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 86 ہزار 814 روپے پرپہنچ گیا۔

    ہفتے کے آخری روز بھی  سونے کی قیمت میں 950 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 450 روپے تھی۔

    آج عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2075 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم ہے۔