Tag: عالمی برادری

  • عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبہ

    عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبہ

    نیویارک(17 جولائی 2025): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر پاکستان کے مستقل مندوب عاصم  افتخار کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

    پاکستان کے مستقل مندوب نے خطاب میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں اقوام متحدہ امدادی تقسیم کے اداروں کو نشانہ بنارہا ہے، غزہ میں بھوک کے باعث فلسطینیوں کی اموات ہورہی ہیں۔

    عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ غزہ میں امدا د اور ایندھن کی فراہمی کو روک دیا گیا ہے، غزہ میں فوری طور پر خوراک کی رسائی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی قبضے کا خاتمہ امن کیلئے ضروری ہے۔

    پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے، غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی یقینی بنائی جائے۔

    پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کا قتل عام بڑھ رہا ہے، دنیا قحط سے دو چار غزہ کو مزید برداشت نہیں کرسکتی، فلسطینی ریاست کیلئے فرانس سعودی عرب کانفرنس مثبت امید ہے، بطور صدر سلامتی کونسل اپنی خدمات جاری رکھوں گا۔

  • عالمی برادری کا اعتماد، پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا

    عالمی برادری کا اعتماد، پاکستان نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا

    پاکستان نے صنعتی ترقی میں اہم سنگ میل عبور کیا جس کا اعتراف عالمی برادری بھی کر رہی ہے اور پاکستان کو ایک بڑا اعزاز مل گیا ہے۔

    پاکستان اقوام عالم میں تیزی سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے اور عالمی برادری کا اس پر اعتماد بڑھ رہا ہے جس نے پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز دلا دیا ہے۔

    عالمی برادری کے اسی اعتماد کا مظہر ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر اجلاس کے صدر ہوں گے۔ پاکستان پہلی بار اس بورڈ کی سربراہی کرے گا۔

    پاکستان نے آج اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ (یونیڈو) بورڈ اجلاس کی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پاکستان کے یونیڈو میں 350 ملین ڈالرز کے جاری اور طے شدہ منصوبے بھی شامل ہیں۔

    سفارتی ذرائع اس فیصلے کو پاکستان کی صنعتی ترقی میں ایک اہم سنگ میل اور عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف قرار دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ جون میں پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کا چیئرمین اور اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات (آئی ڈبلیو جی) اور حال ہی میں قائم ہونے والے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے پابندیوں کا شریک چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے۔

  • سیکریٹری جنرل خلیج تعاون کونسل کا ایران کے حق میں بڑا بیان

    سیکریٹری جنرل خلیج تعاون کونسل کا ایران کے حق میں بڑا بیان

    سیکریٹری جنرل خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکریٹری جنرل خلیج تعاون کونسل نے کہا کہ عالمی برادری ایران اسرائیل کشیدگی روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

    سیکریٹری جنرل خلیج تعاون کونسل کا کہنا تھا کہ فریقین تنازع کو مزید ہوا نہ دیں، اس سے معاملات مزید خراب ہوں گے، ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    دوسری جانب فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایران اسرائیل جنگ سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈرز اور شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور فلسطینی کاز اور مزاحمت کی حمایت میں ایرانی رہنماؤں کے ”تاریخی اور اہم”کردار کو سراہا گیا۔

    حماس نے ایرانی فوجی ردعمل کو اسرائیل کے لیے ایک زبردست جھٹکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام، خاص طور پر غزہ میں، فخر کے ساتھ ان طاقتور حملوں کو دیکھ رہے تھے جو اسرائیل میں تباہی پھیر رہے ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    حماس کے اس بیان کو ایران اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے درمیان اتحاد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے جو اسرائیل کے خلاف خطے میں مزاحمت کی نئی جہت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

  • اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو بھارت کے خلاف سخت موقف اپنانا ہوگا، بلاول بھٹو

    اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو بھارت کے خلاف سخت موقف اپنانا ہوگا، بلاول بھٹو

    پی پی چیئرمین بلال بھٹو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر مستحکم امن ممکن نہیں اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری بھارت کے خلاف سخت موقف اپنائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ چارٹر کے خلاف پاکستان کی 24 کروڑ عوام کے پانی کے حق پر حملہ کر رہا ہے اور بھارتی حکومت آنے والی نسلوں کو پانی پر جنگوں پر مجبور کر رہی ہے۔ یہ وقت ہے کہ اب اقوام متحدہ سمیت عالمی براداری کو ہندوستان کے خلاف سخت موقف اپنانا ہوگا۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کا پانی روک کر ایٹمی جنگ کے خطرے کی بنیاد رکھی ہے۔کسی ملک کا پانی روکنے پر کوئی دوسرا ملک اس کی حمایت نہیں کر سکتا۔ جس ملک کا پانی روکا جائے گا تو وہ مزاحمت ضرور کرے گا اور پاکستان واضح کہہ چکا ہے کہ پانی روکنے کو جنگ تصور کیا جائے گا۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھارت کو فوری طور پر سندھ طاس معاہدہ بحال کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری پانی کے معاملےپر فوری قدم اٹھائے۔ ہمسائے کو بھی احساس ہونا چاہیے کہ مسائل بیٹھ کر بات کرنے سے ہی حل ہوںگے۔ لیکن بھارت دہشتگردی کے خلاف ہمارے تعاون کی پیشکش اور امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کر چکا ہے۔ ہمیں امن کے لیے عالمی برادری کی حمایت چاہیے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانی کامسئلہ پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے چیلنج ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کسی سطح پر رابطے نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت سے ٹریڈ ڈیل کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک آپس میں تجارت کریں تو اس کا فائدہ امریکا کو بھی ہوگا اور خطے میں امن کو بھی فروغ ملے گا۔

    بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں مستحکم امن ممکن نہیں۔ بھارت ہمیشہ اسے اندرونی معاملہ کہتا رہا ہے، لیکن پانچ دنکی جنگ کے نتیجے میں اب بھارتی بھی کشمیر کو دو طرفہ تنازع کہتے ہیں جب کہ امریکی صدر ٹرمپ بھی اس کو عالمی تنازع تسلیم کر چکے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر کی پوری آبادی کو قید نہیں رکھا جا سکتا۔ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو ٹرمپ کے پاس مداخلت کرکے رکوانے کا وقت بھی نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گھروں کو بلڈوز کیا جا رہا ہے، اس پر بات کریں گے۔ دنیا کا کوئی مہذب ملک بھارتی اقدامات کی حمایت نہیں کر سکتا۔

    کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ملنا چاہیے۔ پاکستان امن کے لیے بھارت سے ہمیشہ بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن بھارت کے ساتھ کشمیر پر بات ہوگی، کیونکہ دونوں ممالک میں یہی تنازع ہے۔ اگر بھارت بات ہی نہیں کرے گا تو مسئلہ کیسے حل ہوگا۔

    بلاول نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے۔ وہ کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی جیسی دہشتگرد تنظیموں کو فنڈنگ کرتا ہے۔پاکستان نے بھارت کے بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے کئی ثبوت پیش کیے ہیں۔ بلوچستان سے حاضر سروس بھارتی نیوی افسر کلبھوشن کی گرفتاری اس کا واضح ثبوت ہے۔

    پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سی پیک کی بات کی جاتی ہے۔ کیا اچھا ہو کہ سی پیک کی طرح پاک بھارت اکنامک کوریڈور بھی ہو۔ پاکستانی بندرگاہوں سے چٹاگانگ تک کوریڈور ہو۔ اس طرح کے اقدامات سے دونوں ملکوں کے عوام خوشحال ہوں گے۔

  • پاکستان کا عالمی برادری سے شام میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ

    پاکستان کا عالمی برادری سے شام میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ

    پاکستان نے عالمی برادری سے شام میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

    اقوام متحدہ کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا اسرائیل کو غیر قانونی فوجی اقدامات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ یہ خطرناک مثالیں قائم کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو ایک واضح اور متحد پیغام دینا چاہیے کہ شام کی خود مختاری کی خلاف ورزیوں کو معمول نہیں بنایاجا سکتا اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کا مکمل احترام ہونا چاہیے۔

    جبکہ پاکستان نے جمعرات کے روز بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت کا نوٹس لے، پاکستان نے یہ مطالبہ فائرنگ کے ایک واقعے میں 15 فلسطینی ایمرجنسی کارکنان کی ہلاکت کے واقعے پر کیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

    پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت مختلف عالمی فورمز پر بارہا غزہ تنازعہ پر اظہارِ تشویش کیا ہے اور اسرائیل کے اقدامات کے لیے جنگ بندی اور جواب طلبی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ایران کا اسرائیل پر حملہ: عالمی برادری کا ردعمل

    ایران کا اسرائیل پر حملہ: عالمی برادری کا ردعمل

    ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد سعودی عرب، چین اور دیگر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے کشیدگی نہ بڑھانے پر زور دیاہے۔

    سعودی عرب

    سعودی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر تنازع بڑھایا گیا تو سنگین نتائج ہوں گے، سیکیورٹی کونسل عالمی امن کیلئے انتہائی حساس خطے میں امن و سلامتی یقینی بنائے۔

    سعودی عرب نے جنگ کے خطرات سے بچنے کے لیے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

    چین 

    چین کا  کہنا ہے موجودہ صورتِ حال کی وجہ غزہ تنازع ہے، سلامتی کونسل کی اسرائیل حماس سیز فائر کے لیے قرار داد پر فوری عمل کیا جائے، فریقین مزید کشیدگی بڑھنے سے روکنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

    امریکا
    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ میں نے اسرائیل کے خلاف ایران کے حملوں کے بارے میں قومی سلامتی کی ٹیم سے ملاقات کی ہے، ایران اور اس کے اتحادیوں سے لاحق خطرات کے خلاف اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہیں۔

    برطانیہ

    برطانوی وزیراعظم رشی سناک نے کہا کہ ایرانی حملے سے کشیدگی میں اضافہ اور خطہ غیر مستحکم ہونے کا اندیشہ ہے، برطانیہ اسرائیل سمیت اپنے تمام علاقائی شراکت داروں کی سلامتی کے لیے کھڑا رہے گا۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے مل کر مزید کشیدگی  روکنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

    مصری وزیر خارجہ نے ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ میں فریقین سے انتہائی تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے، مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کو کشیدگی کے مزید عوامل سے بچانے کیلئے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

  • عالمی برادری سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعظم

    عالمی برادری سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعظم

    ریاض: نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    ریاض میں فلسطینی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں تشدد کے مکمل خاتمے کی فوری ضرورت ہے، غزہ میں انسانی بحران تیزی سے جنم لے رہا ہے۔

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سنجیدہ اقدام چاہتے ہیں جو ہمارے فلسطینی بھائیوں کی مایوسی، تکلیف کو دور کرسکیں، 21 ویں صدی میں غزہ والوں کیساتھ کیا ہورہا ہے، وہ کس تکلیف سے دو چار ہیں۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں،  غزہ میں فوری تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے اور امداد کیلئے راہداری کھولی جانی چاہیے۔

    خیال رہے نگراں وزیراعظم فلسطین کی صورتحال پر آج ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور کل اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

  • فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک قرار

    فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک قرار

    عرب پارلیمنٹ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی کو شرمناک قرار دے دیا۔

    عرب پارلیمنٹ کے اجلاس میں اسپیکر عادل عبدالرحمان العصومی نے خطاب میں خبردار کیا کہ عالمی برادری کا اندھا پن اور اسرائیل کی حمایت خطے میں بڑی تباہی کا سبب بنے گی۔

    اسپیکر نے کہا فلسطین کے لوگ مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، انہوں نے پہلے بھی بہت مصائب دیکھے ہیں اور آج بھی مصائب جھیل رہے ہیں، پچھلے 75 سال سے انہیں ناانصافی، جبر، قتل و غارت اور گرفتاریوں کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطینی بد ترین قسم کے جرائم کا سامنا کر رہے ہیں یہ انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ یہ ظالم اور وحشی قابض فوج کے ہاتھوں نسل کشی ہے، یہ اپنی زمین اور گھروں سے جبری بے دخلی ہے، جسے فلسطینی سہہ رہے ہیں۔

    اسپیکر کا کہنا تھا کہ جو اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں وہ جرائم میں برابر کے شریک ہیں، یہ عالمی برادری کی بے شرمی ہے اور تاریخ سب کچھ ریکارڈ کر رہی ہے۔

    عرب پارلیمنٹ کے سربراہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا جنگ کو روکنےاور صورت حال کو ٹھندا کرنے کے بجائے کچھ ملک اسرائیل کو اسلحہ دے رہے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کو قتل کرے، فلسطینی بچوں اور عورتوں کو قتل کرے۔ ہم سمجھتے ہیں ان اسرائیل کو اسلحہ دینے والے ملکوں کا اصل چہرہ سامنے آرہا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے جاری بیان میں فلسطین سے متعلق مارٹن گریفتھس نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ دنیا انسانیت کے ایک حصے کے حقداروں کو بچانے میں ناکام ہو رہی ہے۔

  • وزیر اعظم کا پاکستان اور عالمی برادری کے درمیان ہم آہنگی پریو این ڈی پی سے اظہار تشکر

    وزیر اعظم کا پاکستان اور عالمی برادری کے درمیان ہم آہنگی پریو این ڈی پی سے اظہار تشکر

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے  پاکستان اور عالمی برادری کے درمیان ہم آہنگی پریو این ڈی پی سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز بین الاقوامی پارٹنرز سپورٹ گروپ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سپورٹ گروپ جنیوا میں ہونیوالی ریزیلنیس پاکستان کانفرنس کے بعد تشکیل دیا گیا، فور آر ایف فریم کے تحت بحالی، تعمیر نو کے اقدامات بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  میں نے بین الاقوامی عطیہ دہندہ گان، شراکت داروں، دوست ممالک کی امداد کو سراہا، میں نے تیسرے فریق کے ذریعے غیر ملکی امداد کے شفاف، مؤثر استعمال کا یقین دلایا۔

  • مصیبت کی گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کے شانہ بشانہ

    مصیبت کی گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کے شانہ بشانہ

    اسلام آباد: ترکی کے سات اور متحدہ عرب امارات کے تین فوجی طیارے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مصیبت کی گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دوست ممالک کی جانب سے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ترکی کے سات اور متحدہ عرب امارات کے تین فوجی طیارے امدادی سامان لیکرپاکستان پہنچ گئے جبکہ چین سے دو طیارے تین ہزار خیمے لیکرآج کراچی پہنچیں گے۔

    جاپان سے ترپالیں اورپناہ گاہیں بھی آج آئیں گی جبکہ آسٹریلیا نے ہنگامی طور پردو ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات کا امدادی سامان سے بھرے 20 جہاز پاکستان بھیجنے کا اعلان

    برطانیہ نے 1.5 ملین پاوٴنڈ دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ ذربائیجان نے 2 ملین امریکی ڈالر کا اعلان کیا ہے ، طیاروں کے ذریعے خیمے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیالائی گئی ہیں۔

    گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے یواے ای حکام کا رابطہ ہوا تھا، جس میں یو اے ای نے امدادی سامان سے بھرے 20 جہاز پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ، امدادی سامان ملک بھرکےسیلاب متاثرین کو فراہم کیا جائے گا۔