Tag: عالمی برادری

  • اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی  عالمی برادری سے انسانی حقوق کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد کی اپیل

    اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی عالمی برادری سے انسانی حقوق کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد کی اپیل

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے انسانی حقوق کی بنیاد پر افغان عوام کی مددکرے اور خبردار کیا کہ دہشت گرد تنظیمیں افغانستان کی موجودہ صورتحال سےفائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس ہوا ، اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سےسب سےزیادہ پاکستان متاثرہوا، پاکستان میں اب بھی30لاکھ افغان مہاجرین موجودہیں۔

    منیراکرم کا کہنا تھا کہ آج افغانستان اپنی تاریخ کےاہم موڑپرکھڑاہے، گزشتہ4دہائیوں میں لاکھوں افغان جاں بحق ہوچکےہیں، 18ملین افغان عوام کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔

    پاکستان کےمستقل مندوب نے کہا کہ افغانستان کےمنجمد اکاؤنٹس کی بحالی ضروری ہے، عالمی برادری کو افغانستان میں مصروف عمل رہنا چاہیے، افغانستان میں بڑے پیمانے پر خون ریزی ہونے سے روکی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کسی دوسرےملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، ماضی میں افغان سرزمین کوپاکستان کیخلاف استعمال کیاگیا، افغان حکومت امن،انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنانےکیلئےتشکیل دی گئی ، عالمی برادری انسانی حقوق کی بنیاد پر افغان عوام کی مددکرے اور طالبان حکومت سے اپیل ہےافغانستان میں مدد کیلئےیواین سے تعاون کرے۔

    پاکستان کی جانب سے امداد کے حوالے سے منیراکرم نے کہا کہ پاکستان نےپہلےہی افغان عوام کی امدادکاکام شروع کر دیا ہے، 3پاکستانی طیارے امدادی سامان لے کر کابل پہنچ چکے ہیں ، اگلے مرحلےمیں زمینی امدادی سامان روانہ کیاجائے گا۔

    پاکستان کےمستقل مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں وسیع البنیادحکومت کوانتہائی اہمیت دیتا ہے،معارضی حکومت کےبعدتمام طبقات پر  مشتمل حکومت کےحامی ہیں،م 20سالوں میں 10لاکھ افغان جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے اور افغان جنگ میں پاکستان مے80ہزارجانوں کی قربانیاں دیں۔

    افغانستان سے انخلا کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ 30ممالک کے10ہزار سےزائد افراد کےافغانستان سےانخلامیں مددکی، انخلا کےبعدقانون،جرائم کی روک تھام کیلئےموجودہ حکومتی ڈھانچہ اہم تھا۔

    منیراکرم نے خبر دار کیا کہ دہشت گرد تنظیمیں افغانستان کی موجودہ صورتحال سےفائدہ اٹھا سکتی ہیں ، ان تنظیموں میں داعش ،القاعدہ ،ٹی ٹی پی اور جند اللہ شامل ہیں،اقوام عالم کوموجودہ افغان حکومت کاساتھ دینا ہو گا۔

  • یو این نمائندوں نے بھارت سے جبری گم شدگیوں کا حساب مانگ لیا

    یو این نمائندوں نے بھارت سے جبری گم شدگیوں کا حساب مانگ لیا

    جینوا: اقوام متحدہ کے نمائندوں نے جموں و کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی مظالم بند کرانے کے لیے فوری ایکشن کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے کشمیر کی ریاستی خود مختاری کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے، اقوام متحدہ کے نمائندگان نے کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی مظالم بند کرانے کے لیے فوری ایکشن لے۔

    یو این نمائندگان برائے انسانی حقوق نے بھارت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بے گناہ اور معصوم کشمیریوں کو فوری طور پر رہا کرے، مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ پر عائد پابندیاں بھی ختم کی جائیں، اور بھارت 1989 سے کشمیر میں جاری جبری گمشدگیوں کا حساب دے۔

    امریکی کانگریس مین کا اپنے حلقے کے کشمیری ووٹرز سے متعلق اہم بیان

    اقوام متحدہ کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں خفیہ اجتماعی قبروں کے حوالے سے خبروں کی فوری انکوائری کی جائے، اور بھارت اقوام متحدہ کے نمائندگان کو مقبوضہ وادی تک رسائی بھی دے۔

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن

    اقوام متحدہ میں مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر یو این نمائندوں کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ ظالمانہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان میں آج ”یوم استحصال“ منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں آج پورے پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، اور دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیا جائے گا۔

  • پاکستان کا پھر عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کارروائیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    پاکستان کا پھر عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کارروائیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی  غیرقانونی کارروائیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں مارا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں مارا جا رہا ہے اور شہید کشمیریوں کی لاشیں بھی ورثاکےحوالے نہیں کی جارہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنےوالےکشمیریوں پرگولیاں برسائی جاتی ہیں، بھارت سمجھ لے کہ وہ ظالمانہ ہتھکنڈوں سےکشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا، پاکستان دنیا سے پھر مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی کارروائیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، وزیرخارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا، کورونا کی صورتحال میں دفترخارجہ اورسفارت خانے متحرک ہیں۔

    بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ اور سفاتخانے بیرون ملک پاکستانیوں سے مکمل رابطے میں ہیں، 90 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس وطن لایا جا چکا ہے۔

  • عالمی برادری کو بھارت کے منافرت پر مبنی رویےکی سرزنش کرنی چاہیے،شاہ محمود قریشی

    عالمی برادری کو بھارت کے منافرت پر مبنی رویےکی سرزنش کرنی چاہیے،شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کے منافرت پر مبنی رویےکی سرزنش کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کروناجیسی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نبرد آزما ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدر سلامتی کونسل کو خط لکھ کر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ پی5 کارکن ہونے کے ناطے بھارتی غیرذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہے،بھارت مسلمانوں کو کرونا وائرس کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا اقدام انتہائی افسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان ایک خطرناک کھیل کھیل رہا ہے،عالمی برادری کو بھارت کے منافرت پر مبنی رویےکی سرزنش کرنی چاہیے۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج کے جوان سمیت 2 شہری شہید

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیت 2 شہری شہید ہوگئے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے جنگی جرائم، وزیراعظم کا عالمی برادری  سے بڑا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے جنگی جرائم، وزیراعظم کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے دوران بھی مقبوضہ کشمیرمیں فاشسٹ ہندوتوا کا نظریہ اورجنگی جرائم جاری ہیں، عالمی برادری بھارت کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطاب وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھرمقبوضہ کشمیرمیں مودی کے فاشسٹ اقدامات کوعالمی دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا، وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں عالمی وبا کے دوران بھی فاشسٹ ہندوتوااورآرایس ایس کی بالادستی کا نظریہ جنگی جرائم کی شکل میں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی کرکے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش جینیواکنونشن کےخلاف ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کاتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہےکہ مقبوضہ کشمیرصورتحال کانوٹس لے۔

    انھوں نےمطالبہ کیاکہ عالمی برادری بھارتی جنگی جرائم، جینیوا کنونشن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراقدامات کرے۔

  • بھارت کی صورت حال عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے، راجہ بشارت

    بھارت کی صورت حال عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے، راجہ بشارت

    لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ بھارت کی صورت حال عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے امریکی وزارت خارجہ کے مشیر ناکس تھیمز نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے، آئین کسی کے عقائدکی توہین یا تضحیک کی اجازت نہیں دیتا۔

    صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ توہین آمیز مواد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، بھارت کی صورت حال عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

    نفرت پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے، وزیراعلیٰ نئی دہلی کیجریوال

    بھارتی دارالحکومت میں فسادات پھوٹنے کے بعد نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ نفرت پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

    واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

  • پناہ گزینوں کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، سیکریٹری جنرل

    پناہ گزینوں کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، سیکریٹری جنرل

    جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا کہ پناہ گزینوں کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، عالمی برادری کو پناہ گزینوں کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پناہ گزینوں کے پہلے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا کہ پناہ گزینوں کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

    سیکریٹری جنرل نے فورم کے انعقاد میں شمولیت پر پاکستان اور دیگرممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو پناہ دینے پر پاکستان اور دیگرممالک کے شکرگزار ہیں۔

    انتونیوگوتریس نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں، معاشی حالات سے مہاجرین کی تعداد بڑھ رہی ہے، عالمی برادری کو پناہ گزینوں کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

    سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن وسلامتی کے بڑھتے چیلنجز کی وجہ سے پناہ گزینوں کا مسئلہ بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے، بدقسمتی سے کئی ممالک نے اپنے دروازے پناہ گزینوں پر بند کیے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ عالمی پناہ گزین فورم، 21ویں صدی کا پہلا بڑا اجلاس ہے جس کی مشترکہ میزبانی اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین اور سوئٹرزلینڈ کی حکومت کر رہے ہیں۔

  • بھارت کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے، وزیرخارجہ

    بھارت کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے، وزیرخارجہ

    کراچی: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پرذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے، بھارت کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں، مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بابری مسجد کے فیصلے کے بعد بے چینی پائی جاتی ہے، بھارت میں مسلمانوں پر حملے ہو رہے ہیں، بھارت کی دیگر اقلیتیں بھی خطرے کا شکار ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو آنکھیں نہیں چرانی چاہئیں، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پرذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے، معاملات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے۔

    بھارت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال کرسپر پاور بننے کی کوشش کررہا ہے، عارف علوی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال کر سپر پاور بننے کی کوشش کر رہا ہے ، بابری مسجد کے فیصلے کو ہی دیکھ لیں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، کوئی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔

  • عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے، چیئرمین سینیٹ

    عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے، چیئرمین سینیٹ

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین، مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی، عالمی دنیا کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ہالینڈ کے سفیر نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ہالینڈ میں دیرینہ،دوستانہ تعلقات ہیں، پارلیمانی تعلقات مربوط بنا کر معاشی روابط کو فروغ دیا جا سکتا ہے، باہمی تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں۔

    صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے معاونت کو تیار ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافہ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کی توجہ کی منتظرہیں، عالمی برادری بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے میں کردار ادا کرے۔

    اس موقع پر ہالینڈ کے سفیر نے کہا کہ معاشی تعاون سے دیگر شعبوں میں روابط مربوط بنانے میں مدد ملے گی، تصفیہ طلب مسائل کا پر امن حل چاہتے ہیں۔

    بعدازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے فلسطین کے سفیر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کا فلسطین کے معاملے پر مؤقف واضح ہے، فلسطین کےعوام کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔

    صداق سنجرانی نے کہا کہ عالمی دنیا فلسطین، مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی، عالمی دنیا کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

    فلسطینی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا کردار ہمیشہ مثالی رہا، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلےکے حل کے لیے عالمی کاوشیں ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیرینہ مؤقف، معاونت پر فلسطینی قوم شکر گزار ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 94واں روز، عالمی برادری کی خاموشی

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 94واں روز، عالمی برادری کی خاموشی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہوگئی، کرفیو کو 94ویں روز ہوگئے، کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں اور دنیا مودی سرکاری کی ریاستی دہشت گردی پر خاموش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں 94 ویں روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، وادی بھر میں تمام مواصلاتی رابطے، انٹرنیٹ سروس اور دیگر طبی سہولیات معطل ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں مسلمانوں کو نہ کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی میا کی جا رہی ہیں۔ وادی میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 4 ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    مودی سرکار نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 ختم کرکے جموں وکشمیر اور لداخ کو زبردستی بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا۔

    وادی میں بھارتی جارحیت، گذشتہ ماہ 10 کشمیریوں کی شہادتیں

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 10 کشمیریوں کی شہادتیں ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی پیلٹ گنز، شیلنگ اور فائرنگ سے 57 کشمیری زخمی ہوئے۔