Tag: عالمی برداری

  • کیا دنیا مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی خاموشی سے دیکھتی رہے گی، عمران خان

    کیا دنیا مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی خاموشی سے دیکھتی رہے گی، عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی پہلے گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کرچکا ہے، کیا دنیا مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی خاموشی سے دیکھتی رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 12 روز سے کرفیو ہے، پہلے سے ہیوی ملٹرائزڈ مقبوضہ علاقے میں اضافی فوجی موجود ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بڑی تعداد میں آر ایس ایس کے غنڈے اور مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے، انتہا پسندی اورتشدد کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی پہلے گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کرچکا ہے، کیا دنیا مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی خاموشی سے دیکھتی رہے گی، عالمی برادری نے یہ ہونے دیا تومسلم دنیا میں اس کا شدید ردعمل ہوگا۔

    واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں گیارویں روز بھی کرفیو جاری ہے، مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ بدستور منقطع ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت ہے، جامع مسجد کے اطراف رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔

  • کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری فوری ایکشن لے‘ ملیحہ لودھی

    کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری فوری ایکشن لے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیرمیں بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں انسانیت کے ضمیرپردھبہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری فوری ایکشن لے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت مسلسل کشمیریوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے۔

    ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں انسانی حقو ق سے متعلق کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یواین مشن رپورٹ نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں انسانیت کے ضمیرپردھبہ ہیں۔

    بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 اکتوبرکو پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں منظم اندازمیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

    پاکستان سفیرکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل ایجنڈے پرکشمیرسب سے پرانا تصفیہ طلب مسئلہ ہے، مقبوضہ کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پرتاحال عمل نہ ہونا افسوس ناک ہے۔

    اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے عالمی برادری ٹھوس، بامعنی اقدامات کرے۔

  • صدر آزاد کشمیرنےمسئلہ کشمیرکےحل کےلیے6 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا

    صدر آزاد کشمیرنےمسئلہ کشمیرکےحل کےلیے6 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا

    واشنگٹن : صدرآزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات میں شامل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرآزا د کشمیر مسعود خان نے پاک امریکی کانگرس سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا۔

    صدرآزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کونسل جموں وکشمیرمیں استصواب رائے یا ریفرنڈم کرائے۔

    مسعود خان نے کہا کہ یواین آبزورگروپ ایل اوسی پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکے، بھارت مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں واپس بلائے اور مقبوضہ کشمیر سے کالے قوانین ختم کرے۔

    صدرآزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کو مقبوضہ وادی میں رسائی دے، مسئلہ کشمیر کے حل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات میں شامل کیا جائے۔


    کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بھارت کمزورنہیں کرسکتا‘ مسعود خان

    خیال رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی اور پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے امریکہ کردارادا کرے۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ 70سال سے جاری کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بھارت کمزور نہیں کرسکتا، کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دے کربھارت عالمی برادری کوگمراہ نہیں کرسکتا۔


    بھارت کشمیریوں کی پرامن اورغیرمسلح جدوجہد آزادی کودبانا چاہتا ہے‘ مسعود خان

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے قتل وغارت اورظلم و بربریت کے باوجود کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت حاصل کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔