Tag: عالمی بینک

  • عالمی بینک سےتین سال بعد پاکستان کیلئےرعایتی قرض بحال

    عالمی بینک سےتین سال بعد پاکستان کیلئےرعایتی قرض بحال

    کراچی: ملکی زرمبادلہ کےذخائر سولہ ارب ڈالر ہونےکےبعد عالمی بینک نےتین سال بعد پاکستان کیلئے رعایتی قرض کی سہولت بحال کر دی۔

    اس سہولت کی بحالی سے اب پاکستان چار سال میں دو ارب ڈالرکا رعایتی قرض حاصل کر سکےگا۔

    ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں مارچ دو ہزار بارہ میں نمایاں کمی آجانےکےباعث عالمی بینک نےرعایتی قرض کی سہولت معطل کردی تھی۔

    وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق ملکی زرمبادلہ کےذخائر تین ماہ کی درآمدات کےبرابر ہوگئےہیں اور پاکستان تعمیر نو اور ترقی کیلئے عالمی بینک کی جانب سے فنڈنگ حاصل کرنےکا اہل ہوگیا ہے۔

  • عالمی بینک نے بجلی کے پانچ منصوبوں کی منظوری دیدی

    عالمی بینک نے بجلی کے پانچ منصوبوں کی منظوری دیدی

    اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے پانچ بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے منصوبوں کی منظوری حکومت پر اعتمادکا مظہر ہے۔

    عالمی بینک کے ایگزیکیوٹو بورڈ کی جانب سے منظور کئے گئے منصوبوں میں گل احمد ونڈپاور ، گلپور ہائیڈرو، تربیلہ فائیو توسیعی منصوبہ سندھ پبلک سیکٹر ریفارم پراجیکٹ شامل ہیں۔

    عالمی بینک نے توانائی،معیشت، تعلیم اور انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں میں پاکستان کو تعاون فراہمی کیلئے پرواگرام مرتب کیا ہے اور یہ منصوبے اسی پروگرام کا حصہ ہیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف آج افغانستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم نوازشریف آج افغانستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    لندن: وزیراعظم نواز شریف لندن میں آج سے افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر لندن میں آج سے شروع ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی اس کانفرنس کا اہتمام برطانیہ اور افغانستان نے مشترکہ طور پر کیا ہے، لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم نوازشریف برطانوی قیادت اورعالمی بینک کے اعلیٰ حکام کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

  • کاروبار کے لحاظ سے پاکستان کی رینکنگ میں کمی

    کاروبار کے لحاظ سے پاکستان کی رینکنگ میں کمی

    اسلام آباد: عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق کاروبارکیلئے سازگار ممالک کی فہرست میں پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجے کی کمی ہوئی ہے۔

    ورلڈ بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کاروبار کرنے کے حوالے سے عالمی رینکنگ ایک سواٹھائیس پر آگئی جو گزشتہ سال کے دوران ایک سو ستائس تھی۔

    عالمی بینک کی رپورٹ میں ایک سونواسی معیشتوں کی پوزیشن کا تعین کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی کارکردگی میں تنزلی ہوئی ہے، پاکستان نے سرحد پارتجارت اوردیوالیہ پن کے معاملے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کے علاوہ کاروبار کے آغاز میں پاکستان کی رینکنگ میں سات درجے، تعمیراتی اجازت ناموں میں چار درجے، بجلی کے کنکشن کے حصول میں ایک درجے، جائیداد کی رجسٹری تین درجے، قرض کے حصول میں چھ درجے تنزلی ہوئی ہے ۔

    رپورٹ میں سنگاپور کا نمبر پہلا، نیوزی لینڈ اورہانگ کانگ سنگاپور کا نمبر دوسرا اور تیسرا ہے۔

  • ڈیموں کی فنڈنگ ترجیح بنیادوں پر کرنا چاہتے ہیں،عالمی بینک

    ڈیموں کی فنڈنگ ترجیح بنیادوں پر کرنا چاہتے ہیں،عالمی بینک

    واشنگٹن : عالمی بینک کےنائب صدر جنوبی ایشیا فلپ ہوئیرو کا کہنا ہے کہ عالمی بینک داسو ڈیم اور تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کی فنڈنگ ترجیح بنیادوں پر کرنا چاہتا ہے۔

    واشنگٹن میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں عالمی بینک کے نائب صدر جنوبی ایشیا فلپ ہوئیرو نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معاشی اصلاحات کی پالیسی کی بھرپورحمایت کرتے ہیں اور سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

    ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ رواں سال محصولات میں سولہ اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا۔

    دورہ امریکہ کے دوران وزیرِ خزانہ نے ایرانی ہم منصب علی طیبنیا سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماوں نےجوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں جلد بلانے پر اتفاق کیا، جس میں گیس لائن منصوبےاور بجلی کی درآمد پر زیر غور آئے گا۔

  • پاکستان میں غربت میں اضافہ ہورہا ہے، عالمی بینک

    پاکستان میں غربت میں اضافہ ہورہا ہے، عالمی بینک

    اسلام آباد: عالمی بینک کے مطابق خوراک کی عدم دستیابی اور غربت میں اضافے کے ساتھ ساتھ تشدد اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوگا،عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معاشرے میں عدم مساوات کے باعث غربت میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستانی آبادی کا بارہ اعشاریہ چار فیصد افراد انتہائی غریب ہیں۔ تاہم معاشی ماہرین کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ۔

    عالمی بینک کے مطابق پاکستان کا شمار ان دس ممالک میں ہوتا ہے جن کا عالمی غربت میں بڑا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت اور فوڈ سیکیورٹی کے مسائل کے باعث دہشت گردی اور انتہا پسندی میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ حکومت غربت ختم کرنے پر دھیان نہیں دے رہی ۔ عالمی بینک کے مطابق توانائی کی سبسڈی سے امیر لوگوں کوزیادہ فائدہ ہوتا ہے جبکہ سبسڈی کا صرف ایک تہائی حصہ غریب لوگوں کو ملا ہے۔