Tag: عالمی بینک

  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

    عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے  پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

    عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رقم پنجاب میں منصوبہ بندی کے پروگرام کے لئے خرچ ہو گی۔ اس اہم پروگرام کا مقصد تولیدی صحت کی دیکھ بھال تک عالمی رسائی حاصل کرنا اور 2030 تک پنجاب میں 60 فیصد خاندان میں منصوبہ بندی کے طریقوں کے استعمال کو بڑھانا ہے۔

      عالمی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ بندی پاکستان کی ترقی کے لئے اہم ہے، زیادہ آبادی ترقی کی شرح میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے، آبادی میں اضافے سے غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔

    بیان کے مطابق پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام معیاری خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک مفت بروقت رسائی فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کے زریعے  خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی کے نظام میں دیکھ بھال کے معیار کو بھی ادارہ جاتی بنائے گا۔

  • قرض کے لیے  عالمی بینک نے  پاکستان سے  بڑا مطالبہ کردیا

    قرض کے لیے عالمی بینک نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : عالمی بینک نے قرض کے لیے پاکستان سے پراپرٹی کے لین دین پر درست قیمت کے تعین کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان سے قرض کے لیے ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ عالمی بینک نے پراپرٹی کے لین دین پر درست قیمت کے تعین کا مطالبہ کیا ہے، جس کے بعد پراپرٹی کی ویلوایشن ریٹ بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے پراپرٹی کی ویلیوایشن میں 13 تا 15 فیصد اضافے کی تیاریاں جاری ہے، ڈی سی ریٹ کے لیے شہروں کی تعداد 42 سے بڑھا کر 51 کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ایف بی آر پراپرٹی ویلوایشن میں مزید 9 شہر شامل کرنے پر غور کررہی ہے، پراپرٹی ویلوایشن کے لیے بھکر، چارسدہ اور چنیوٹ، خانیوال، خوشاب اور لیہ ، میانوالی، سبی اور صوابی کو شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

  • عالمی بینک کی پاکستان کے لئے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    عالمی بینک کی پاکستان کے لئے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرض دینے کا اعلان کردیا، رقم خیبرپختونخوامیں ضم شدہ اضلاع میں معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے خرچ ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے خیبرپختونخواہ کیلئے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی اور اعلامیہ جاری کردیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم خیبرپختونخوامیں ضم شدہ اضلاع میں معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے خرچ ہو گی، رقم چائلڈہیلتھ کیئرسروسزکےمنصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

    عالمی بینک کا کہنا تھا کہ تقریباً3لاکھ بچے کو ہیلتھ کیئر سروسز کی سہولتیں میسر ہو سکیں گی، رقم شہریوں کیلئے قائم سروسز سینٹرکے معیار کو بہتر بنانے پر خرچ ہو گی۔

  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

    عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

    عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں منظور کی گئی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم کے پی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے استعمال ہوگی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم کی فراہمی کے بعد سیلاب سے تباہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں مدد ملےگی۔

  • عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی گروتھ کا گراف نیچے جاتا دکھا دیا

    عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی گروتھ کا گراف نیچے جاتا دکھا دیا

    اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی گروتھ کی سمت منفی قرار دے دی اور کہا گروتھ 1.6 فیصد کے بجائے 0.4 فیصد رہنے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے گلوبل اکانومک جائزہ رپورٹ جاری کر دی، جس میں پاکستانی معیشت کی گروتھ کا گراف نیچے جاتا دکھایا گیا ہے۔

    گلوبل اکنامک جائزے میں کہا گیا ہے کہ 2022-23 کی گروتھ 1.6 فیصد کے بجائے 0.4 فیصد رہنے کا خدشہ ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران ترقی کی شرح دو فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

    گلوبل اکنامک جائزے میں کہنا ہے کہ گروتھ گرنےکی وجہ سیلاب، سماجی تناؤ،بڑھتی مہنگائی اورجاری پالیسیاں ہیں، مختلف عوامل کے باعث متعدد شعبوں کی گروتھ میں نمایاں کمی آئی۔

    زرعی پیداوار میں کمی سے خوراک کی دستیابی کم اور قیمتیں بڑھتی رہیں جبکہ گروتھ کم اور ریکوری کا عمل سست رہا اور مہنگائی کا گراف 38فیصد تک جا پہنچا۔

    غربت کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے، آبادی کی بڑی تعداد کا غربت سے نکلنے کا امکان کم ہوتا جارہاہے،گلوبل اکنامک جائزہ

    عالمی فنانشل بحران،ملکی پالیسیوں کےباعث صورتحال بہتر نہ ہوسکی، جنوبی ایشیامیں موسمیاتی بحران نے بھی معیشت پر برے اثرات مرتب کئے۔

  • بلوچستان کیلئے عالمی بینک کی جانب سے بڑی امداد منظور

    بلوچستان کیلئے عالمی بینک کی جانب سے بڑی امداد منظور

    واشنگٹن : عالمی بینک نے بلوچستان کے لئے21 کروڑ 30 لاکھ امداد کی منظوری دے دی، یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ نے واشنگٹن میں بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے لئے امداد کی منظوری دی۔

    عالمی بینک کے مطابق مالی امداد پوسٹ فلڈز بحالی پروگرام کا حصہ ہے، یہ رقم بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں روزگاراور ضروری خدمات کی فراہمی پر خرچ ہو گی، جس سے مجموعی طورپر 27 لاکھ کی متاثرہ آبادی کو فائدہ ہوگا۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ امدادی پیکج سے صوبے کی آبادی کو قدرتی آفات کے خلاف تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

    سیلاب سے متاثرہ آبادی کو روزگار، زراعت اورانفرا اسٹرکچر تعمیر میں مدد دی جارہی ہے، اس کے علاوہ 35 ہزار 100 افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے گرانٹ دی جائے گی۔

  • عالمی بینک نے  پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

    عالمی بینک نے پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

    اسلام آباد : ورلڈ ہنگر انڈیکس کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی اور مہنگائی نے عوام کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہنگر انڈیکس کے بعد عالمی بینک نے پاکستان کے حوالے سے فوڈ سیکیورٹی رپورٹ جاری کردی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مہنگائی نے عوام کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا جبکہ پاکستان میں بھی بچے ضرورت کے مطابق غذائیت سے محروم ہے۔

    رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں خوراک مہنگی ہونے سے گھرانوں کی قوت خرید میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    عالمی بینک نے فوڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ رپورٹ میں انکشاف کیا خوراک کی قیمتوں میں مسلسل 11 ماہ سے اضافہ، قیمتیں 47 فیصد تک بڑھ گئیں، تباہ کن سیلاب سے بھی گندم سمیت بنیادی اشیاکے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لائیو اسٹاک کو نقصان پہنچا، لائیو اسٹاک کے نقصان کی وجہ سے سیلاب متاثرین دودھ اور انڈے کی بنیادی خوراک سے محروم ہوئے جبکہ عالمی سطح پر ایندھن اور کھاد کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور خوراک تاحال نسبتا ًمہنگی ہوگئیں۔

    عالمی بینک کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک افغانستان میں 60 لاکھ افراد کو قحط کی صورت حال کا سامنا ہے ، افغانستان میں ہر 10 میں سے 9 خاندانوں کیلئے خوراک ناکافی ہے۔

  • پاکستان کی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، عالمی بینک

    پاکستان کی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، عالمی بینک

    اسلام آباد : عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سنگین چیلنجزکا سامنا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرایک ماہ کی درآمد سے بھی کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان سےمتعلق رسک آؤٹ لک جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو تاحال سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مزید 39 لاکھ افرادغربت کی لکیر سےنیچےچلےگئے، جس کی وجہ سیلاب کی تباہی، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری ہے۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمد سے بھی کم ہیں ، پاکستان میں مہنگائی 25 فیصد سے زائد ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زرعی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں قرضے معیشت کا74 فیصدہیں، پاکستان کے ایف آر ڈی ایل قانون کے تحت قرضے معیشت کا 60 فیصد ہونے چاہئیں۔

    عالمی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں مالیاتی خسارہ 6.7 فیصد تک پہنچنےکا اندیشہ ہے اور معاشی ترقی کی شرح 0.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات 55فیصد اور بجلی 47 فیصد مہنگی ہوئی۔

  • پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب: عالمی بینک نے اربوں ڈالر کے  قرضے مؤخر کردیے

    پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب: عالمی بینک نے اربوں ڈالر کے قرضے مؤخر کردیے

    اسلام آباد : عالمی بینک نے 1.1 ارب ڈالر کے قرضے مؤخر کردیے اور فنڈنگ آئندہ مالی سال میں کچھ معاشی اقدامات سے مشروط کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت کےلیے بری خبر آگئی، عالمی بینک نے1.1ارب ڈالر کے پراجیکٹ لون مؤخر کردیے۔

    عالمی بینک نے حکومت کی معاشی حکمت عملی سے اختلاف کرتے ہوئے رائز ٹو اور پیس ٹو پراجیکٹ کے فنڈز روک دیے۔

    عالمی بینک نے فنڈنگ آئندہ مالی سال میں کچھ معاشی اقدامات سے مشروط کردی اور شرط عائد کی کہ پاکستان کو امپورٹس پر اضافی ٹیکس کم کرنا ہوگا۔

    ڈالر کو ترستی پاکستانی معیشت رواں مالی سال مزید 1.1 ارب ڈالر سے محروم ہوگئی ، معیشت کے استحکام کے پروگرام رائز کے لیے 45 کروڑ ڈالر اور سستی توانائی کے پروگرام کے لیے 60 کروڑ ڈالر ملنا تھے۔

  • پاکستان میں مہنگائی 1977  کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر ہے،عالمی بینک

    پاکستان میں مہنگائی 1977 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر ہے،عالمی بینک

    اسلام آباد : عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے اور ملک میں مہنگائی انیس سوستر کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پرہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستانی معشیت سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا ہے کہ موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو دوفیصد رہنے کا امکان ہے۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے اور ملک میں مہنگائی انیس سوستر کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پرہے۔

    عالمی معاشی اثرات سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کومشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، دسمبرمیں مہنگائی کی شرح چوبیس اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔

    رپورٹ کے مطابق سیلاب سے جی ڈی پی کو چاراعشاریہ آٹھ فیصد کے برابر نقصان پہنچا اور جون سے دسمبرکے دوران ڈالرکےمقابلے میں پاکستانی روپےنے چودہ فیصد قدر کھودی جبکہ کنٹری رسک پریمیئم پندرہ فیصد بڑھ چکاہے۔

    عالمی بینک نے کہا ہے کہ حالیہ بدترین سیلاب اور سیاسی بے یقینی پاکستان کے مشکل معاشی حالات کی بڑی وجوہات ہیں اور پاکستان کوبیرونی قرض کی ادائیگیوں کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔

    شدید موسم خوراک اورضروری اشیاء کی سپلائی کومتاثرکرسکتا ہے اور ساتھ ہی انفرا اسٹرکچر اور زرعی پیداوارکو نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے۔

    اس سے پہلے عالمی بینک نے پاکستان کیلئے چار فیصد جی ڈی پی گروتھ کی پیش گوئی کی تھی۔