Tag: عالمی بینک

  • پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر، عالمی بینک نے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

    پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر، عالمی بینک نے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

    کراچی: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

    عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لیے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دے دی گئی، اس رقم کے ذریعے 5 بڑے منصوبوں کی فنڈنگ کی جائے گی۔

    سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

    رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں استعمال ہوگی، اس رقم سے سیلاب متاثرہ خواتین کو کیش گرانٹ دی جائے گی، اعلامیہ میں کہا گیا کہ کیش گرانٹ سیلاب متاثرہ ماں کی صحت عامہ کے لیے دی جائے گی۔

    موجودہ حالات میں مزید سخت فیصلے نہیں کر سکتے: پاکستان نے آئی ایم ایف سے کہہ دیا

    سیلاب متاثرہ کسانوں کو بھی فصل اگانے کے لیے سپوٹ کیا جائے گا، کسانوں کو کھاد اور بیج فراہم کیے جائیں گے۔

    اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 29 کروڑ ڈالر کی رقم سندھ واٹر اینڈ ایگری کلچر ٹرانفارمیشن پراجیکٹ کے لیے استعمال ہوگی جب کہ سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹم پراجیکٹ کے لیے 20 کروڑ ڈالر رقم خرچ کی جائے گی۔

  • رواں مالی سال مالیاتی مسائل اور مہنگائی میں اضافہ، عالمی بینک نے پاکستان کو خبردار کردیا

    رواں مالی سال مالیاتی مسائل اور مہنگائی میں اضافہ، عالمی بینک نے پاکستان کو خبردار کردیا

    اسلام آباد :عالمی بینک نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ رواں مالی سال مالیاتی مسائل کا سامنا رہے گا، حکومت پاکستان معاشی استحکام کو برقرار رکھنے پرتوجہ دے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی ، جس میں کہا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال مالیاتی مسائل کا سامنا رہے گا ، پاکستان کو بیرونی دباؤ اور مالی چیلنج کم کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سالی معاشی نمو 3.4فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان کی معاشی نمو مالی سال 23 میں4 فیصد تک پہنچ جائےگی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان معاشی استحکام کو برقرار رکھنے پرتوجہ دے ، شعبہ توانائی کامالی استحکام بہتر بنانے کی ضرورت ہے،عالمی بینک

    رپورٹ میں رواں مالی سال مہنگائی بڑھنے کی بھی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سال 23 میں جی ڈی پی کے 2.5 فیصد تک متوقع ہے۔

    عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال برآمدات میں بھی زبردست اضافہ ہوگا اور پاکستان کا مالی خسارہ جی ڈی پی کے 7 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ،عالمی بینک

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ درمیانی مدت میں قرض لینے کا سلسلہ بلند رہے گا اور آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک پر چلتا رہے گا۔

  • پاکستان کو افغانستان کی غذائی قلت کو پورا کرنا ہوگا: سابق عہدے دار عالمی بینک

    پاکستان کو افغانستان کی غذائی قلت کو پورا کرنا ہوگا: سابق عہدے دار عالمی بینک

    کراچی: عالمی بینک کے سابق علاقائی نمائندے ہارون شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی غذائی قلت کو پورا کرنا ہوگا، پاکستان کی افغانستان سے تجارت بھی بڑھے گی۔

    سابق عہدے دار عالمی بینک ہارون شریف دوسری افغان کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر کہا افغانستان کی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، افغانستان کے پروفیشنل افراد ملک چھوڑ دیں گے، ایسے میں پاکستان کی افغانستان کے ساتھ تجارت بڑھ جائے گی، اور سی پیک کے لیے بھی افغانستان میں امن ضروری ہے۔

    کابل ایئر پورٹ دھماکے، امریکا کا داعش کے ’منصوبہ ساز‘ پر ڈرون حملہ

    کانفرنس سے خطاب میں سرتاج عزیز نے بھی کہا کہ افغانستان کے نجی شعبے کے پاس پیسہ ہے، لیکن افغانستان کو 46 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، پاکستان کو صحت کے شعبے، ادویات اور غذا کے لیے اس کی معاونت کرنا ہوگی۔

    افغان کانفرنس سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا افغانستان کا سب سے بڑا مسئلہ اس کا لینڈلاک سرزمین ہونا ہے، وہاں بنیادی سہولتوں کی قلت ہے، عالمی برادری افغانستان کی مدد کر کے تجارت کو فروغ دے سکتی ہے۔

  • کابل سے عملہ بحفاظت نکالنے پر عالمی بینک کا حکومت پاکستان سے اظہار تشکر

    کابل سے عملہ بحفاظت نکالنے پر عالمی بینک کا حکومت پاکستان سے اظہار تشکر

    اسلام آباد: کابل سے عملہ بہ حفاظت نکالنے پر عالمی بینک نے حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عالمی بینک نے حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل سے عملے کو بہ حفاظت نکالنے پر ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

    پاکستان کی جانب سے عالمی بینک کے عملے کو ویزا اور سیکیورٹی کےساتھ ساتھ پی آئی اے کی چارٹر فلائٹ بھی فراہم کی گئی تھی۔

    صدر عالمی بینک نے کہا کہ ہم اسٹاف کی میزبانی پر وزیر اعظم اور متعلقہ اداروں کے شکرگزار ہیں۔

    کابل آپریشن، پی آئی اے کے ذریعے کتنے مسافر پاکستان پہنچے؟

    واضح رہے کہ ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان کیا ہے، افغانستان میں ورلڈ بینک کے دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

    عالمی بینک کے مطابق طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے، اور صورت حال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ عالمی بینک افغانستان کو پانچ اعشاریہ تین ارب ڈالر دے چکا ہے جس میں زیادہ تر امداد شامل ہے۔

    دوسری طرف پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے ڈیڑھ ہزار کے قریب ملکی و غیر ملکی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان پہنچایا جا چکا ہے، پی آئی اے کے کابل کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کے دوران 7 خصوصی پروازیں چلائی گئیں، جن کے ذریعے 1 ہزار 460 ملکی و غیر ملکی مسافروں کو اسلام آباد پہنچایا گیا۔

  • 1.3 بلین ڈالرکے منصوبے، پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

    1.3 بلین ڈالرکے منصوبے، پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 1.3 بلین ڈالرکے7 منصوبوں کیلئے معاہدہ طے پاگیا، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کےمطابق عالمی بینک کیساتھ معاہدے پر وزارت اقتصادی امور کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ عالمی بینک کیساتھ 1.3 بلین ڈالرکے7 منصوبوں کیلئے معاہدہ طے ہوگیا ہے ، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیرخسرو بختیار نے شرکت کی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے عالمی بینک کی 128 ملین ڈالر کی گرانٹ شامل ہیں جبکہ منصوبوں میں سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، زراعت ، خوراک، گورننس ،انسانی وسائل کےترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔

    وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عالمی بینک کا تعاون حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پراعتماد کا اظہارہے۔

    خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی پالیسی درست سمت جا رہی ہے، غربت کاخاتمہ،زرعی ترقی،موسمیاتی تبدیلی سےبچاؤ اولین ترجیح ہے، ترقیاتی منصوبوں کیلئے صوبوں کو وفاقی حکومت کی سپورٹ جاری رہےگی۔

    اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹرعالمی بینک نے کہا کہ عالمی بینک معاشی استحکام وترقی کیلئےتعاون جاری رکھے گا۔

  • پاکستان کی مشکل آسان، آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک کا بڑا اعلان

    پاکستان کی مشکل آسان، آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : آئی ایم ایف سے 50کروڑ ڈالر منظوری کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کیلیے گرانٹ منظور کرلی ،رقم غربت مٹاؤ پروگرام کیلئے استعمال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کیلئے60کروڑ ڈالرامداد کی منظوری دے دی ، رقم کی فراہمی سے غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

    رقم پاکستان سے غربت کے خاتمے کے احسا س پروگرام کو بڑھانے میں استعمال کی جائے گی۔

    پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث لاکھوں خاندان معاشی مشکلات سے دور چار ہوئے، اس گرانٹ سے ان افراد کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    یاد رہے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی ،پچاس کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔

    اعلامیے میں کہا گیا جانوں کو بچانے، معیشت کی مدد کےلیے پاکستان کی پالیسیاں مبصرانہ رہیں جب کہ پاکستان نے شرح نمو میں اضافے اور ادارہ جاتی اصلاحات کےلیے جارحانہ اقدامات کیے۔

    آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مزید اصلاحات سے معاشی اعتماد اور نجی سرمایہ کاری کو تقویت دینا ہوگی اور کاروباری ماحول کو بہتر کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔

  • عالمی بینک کا پاکستان میں بے گھر افراد کیلئے بڑا اعلان

    عالمی بینک کا پاکستان میں بے گھر افراد کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : عالمی بینک نے فاٹا میں بے گھر افراد کیلیے 12 ملین ڈالر کی اضافی گرانٹ کا اعلان کردیا ، جس پر وفاقی وزیرخسرو بختیار نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان اضافی گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امورمیں ہوئی، معاہدے کے تحت عالمی بینک فاٹا میں بے گھر افراد کیلئے 12 ملین ڈالر کی اضافی گرانٹ فراہم کرے گا، عالمی بینک کیجانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج 216 ملین ڈالرکا ہے

    وفاقی وزیرخسرو بختیار نے کہا عالمی بینک کی فاٹا کیلئے مالی گرانٹ کیلئے شکر گزارہیں، ریکوری پیکج سے فاٹا میں بے گھرافراد کی سپورٹ بچوں کی صحت اورسروس ڈلیوری میں مدد ملے گی۔

    خسروبختیار کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ میں4 نئے اضلاع کی فلاح و بہبود کے پروگرام بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دی تھی ، 30کروڑ ڈالر سندھ ریزیلئنس پراجیکٹ اور سالڈویسٹ منصوبے کے لیے دیے جائیں گے۔

    کنٹری ڈائریکٹرورلڈبینک نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہیلتھ ایمرجنسی کے لیے ہنگامی ایجنڈے پر بھی منظور ہونے والی رقم استعمال کی جاسکے گی۔

  • 1 کروڑ شہریوں کے لیے ویکسین خریدنے کے لیے پاکستان کا اہم فیصلہ

    1 کروڑ شہریوں کے لیے ویکسین خریدنے کے لیے پاکستان کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان نے ویکسین کی فنڈنگ کے لیے ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ورلڈ بینک سے ویکسین بکنگ کے لیے امداد کی درخواست کرے گا، ذرایع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک سے 153 ملین ڈالر امداد فراہمی کی درخواست کی جائے گی۔

    ورلڈ بینک سے امداد کے لیے باضابطہ درخواست اقتصادی رابطہ ڈویژن کرے گی، اس سلسلے میں وزارت قومی صحت نے اقتصادی رابطہ ڈویژن کے نام مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ ڈویژن امداد کے لیے ورلڈ بینک سے باضابطہ درخواست کرے اور ورلڈ بینک سے فنڈنگ کریڈٹ 6590 معاہدے کے تحت امداد مانگی جائے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک سے امداد کی منظوری پر ویکسین کی بکنگ کرائی جائے گی، فنڈنگ کے لیے ورلڈ بینک سے بذریعہ ویڈیو لنک ابتدائی بات چیت بھی ہو چکی ہے، کرونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کے لیے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں۔

    ملک کے کون سے شہروں میں کرونا کیسز زیادہ ہیں؟

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرونا ویکسین ساز اداروں سے براہ راست رابطے کر رہا ہے، یہ رابطے گاوی کے ذریعے ہو رہے ہیں، ای سی سی ویکسین کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے چکی ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اور ای اے ڈی کو ورلڈ بینک اور عالمی ڈونرز سے رابطوں کی ہدایت ای سی سی نے کی تھی۔

    خیال رہے کہ پہلے فیز میں 1 کروڑ شہریوں کے لیے کرونا ویکسین بکنگ کی تجویز ہے، جو ہیلتھ ورکرز اور بوڑھے شہریوں کو دی جائے گی، پاکستان نے ویکسین کی مفت اور رعایتی خریداری کے لیے بھی گاوی سے رابطے کیے ہیں، ذرایع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گاوی سے کرونا ویکسین 2021 کے اختتام پر ملنے کا امکان ہے۔

  • عالمی بینک  پاکستان کو 30.4 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

    عالمی بینک پاکستان کو 30.4 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

    اسلام آباد :عالمی بینک پاکستان کو 30.4 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا ، یہ رقم پنجاب ریسورس امپروومنٹ ایندڈیجیٹل ایفیکٹیونیس پروگرام کے لئے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لئے تیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ، عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کے لئے فنانسنگ کی منظوری دی گئی۔

    یہ رقم پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹیونیس پروگرام کے لئے دی گئی ہے، پرائیڈ پروگرام پنجاب حکومت کے لیے مالیاتی نظام میں رسک کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوگا۔

    اس پروگرام سے ٹیکسوں کے نظام میں بہتری آئے گی، جس سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوگا ساتھ ہی کاروبار، رئیل اسٹیٹ کی رجسٹریشن، ری فنڈز، ادائیگیوں اور ٹیکس فائلنگ کے نظام میں بہتری بھی آئے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے عالمی بینک کے پاکستان کے ساتھ 1150 ملین ڈالر کے 2 مالیاتی معاہدے طے پائے تھے، معاہدے کے تحت حاصل ہونے والی رقم خیبرپختونخوا میں پن بجلی اور توانائی کی ترقی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے انخلا پرخرچ ہوگی۔

    ہائیڈرو پاور، قابل تجدیدتوانائی ترقی پر450 ملین ڈالرمختص کئے جائیں گے۔ 88 میگاواٹ جبرال کالام ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کی تعمیر میں مدد ملے گی جبکہ 157 میگاواٹ پیداوار کا مدیان ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بھی تعمیر ہو گا، نئےمنصوبوں سےبجلی کےانخلا میں بھی سہولت ملے گی۔

  • سستی بجلی کی فراہمی، عالمی بینک  پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر دے گا

    سستی بجلی کی فراہمی، عالمی بینک پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر دے گا

    اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں کے لئے45 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی، متبادل توانائی کے منصوبوں سے مہنگے ایندھن کی درآمد پر پاکستان کا انحصار کم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلیے پر عزم ہے، عالمی بینک کے ایگزیکیٹو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں کے لئے پینتالیس کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی۔

    اس رقم سے خیبر پختونخوا کے پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، متبادل توانائی کے منصوبوں سے سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، متبادل توانائی کے منصوبوں سے مہنگے ایندھن کی درآمد پر پاکستان کا انحصار کم ہوگا۔

    عالمی بینک کے پاکستان کے لئے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے پاکستان کو گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد ملے گی۔