اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی بینک اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے 35 کروڑ ڈالرکے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
ورلڈ بنک اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے 373 ملین ڈالر کا یہ پروگرام لانچ کر دیا گیا ہے
اس پروگرام کے علاوہ ہم بڑے شہروں کے لیے زیرغور نئے ماسٹر پلانز میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے پر کام کر رہےہیں اور #CleanGreenPunjab کےتحت شہری آبادیوں میں بڑےپیمانے پرشجرکاری بھی کی جا رہی ہے
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) November 5, 2019
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پروگرام اور نئے ماسٹر پلانز میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹے 15 نومبرسے بند کر رہے ہیں، ٹائر جلانے والی فیکٹریاں سیل، فصلیں جلانے اورآلودگی پھیلانے پرجرمانے کر رہے ہیں۔
ان میڈیم ٹرم اقدامات کے ساتھ ہم لاہور اور گردونواح میں #Smog کو کنٹرول میں رکھنے کےلیے zigzag ٹیکنالوجی پر شفٹ نا ہونےوالے بھٹوں کو 15نومبر سے بند کر رہےہیں، ٹائر جلانےوالی فیکٹریاں سیل کر رہےہیں اور کھیتوں میں فصلیں جلانے والوں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پربھی جرمانےکر رہےہیں
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) November 5, 2019