Tag: عالمی بینک

  • جم یانگ کم دوسری بارورلڈ بینک کے صدر منتخب

    جم یانگ کم دوسری بارورلڈ بینک کے صدر منتخب

    واشنگٹن: جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے جم یانگ کم دوسری مدت کے لیے بھی عالمی بینک کے صدر منتخب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جم یانگ کم کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد یہ بات یقینی ہوگئی ہے کہ یانگ کم ہی آئندہ پانچ سال کے لیے ورلڈ بینک کے صدر رہیں گے۔

    جم یانگ کم کی موجودہ مدت ملازمت 30 جون 2017 کو ختم ہوگی اور انہیں باضابطہ طور پر ورلڈ بینک کے صدر کے عہدے پر دوبارہ فائز کرنے کا فیصلہ 7 سے 9 اکتوبر تک ہونے والے سالانہ اجلاس 2016 میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 56 سالہ کم کورین نژاد امریکی شہری ہیں جنہوں نے بطور صدر ورلڈ بینک دنیا سے غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز رکھی اور انہیں عہدہ صدارت کے لیے امریکا، فرانس، جرمنی، چین اور دیگر بڑے ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

    جم یانگ کم 2012 میں پہلی بار ورلڈ بینک کے صدر بنے تھے تاہم ناقدین ورلڈ بینک کے صدر کے انتخاب کے طریقہ کار اور اس کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد عالمی معیشت کی بحالی کی غرض سے وجود میں آنے والے عالمی بینک کے غیر تحریر شدہ قانون کے مطابق اس کا سربراہ ہمیشہ ایک امریکی شہری ہوتا ہے جسے واشنگٹن کی جانب سے منتخب کیا جاتا ہے۔

  • تہران : ایران کےمنجمد تیس ارب ڈالر بحال،عالمی بینک

    تہران : ایران کےمنجمد تیس ارب ڈالر بحال،عالمی بینک

    تہران: ایران اور گروپ فائیوپلس ون کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے نتیجے میں تہران کے منجمد اثاثوں میں30 ارب ڈالرز ریلیز کردیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی پرایران کے ردعمل کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایران کی اقتصادیات پر اثر پڑا ہے تاہم اسےخطے کے تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم نقصان پہنچا ہے.

    عالمی بینک کے مطابق اس سلسلے میں ایران کی کامیابی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ ایرانی اقتصادیات کے مختلف شعبے ہیں اوراس کاانحصارصرف تیل پرنہیں ہے یہاں تک کہ ایرانی حکومت کی آمدنی کے ذرائع میں تیل صرف تیس فیصد کردار کا حامل ہے.

  • پاکستان نے مالی شمولیت میں تیزی کیلئے یونیورسل فنانشل ایکسس اِنی شیے ٹو کا افتتاح کردیا

    پاکستان نے مالی شمولیت میں تیزی کیلئے یونیورسل فنانشل ایکسس اِنی شیے ٹو کا افتتاح کردیا

    کراچی: بینک دولت پاکستان نے عالمی بینک اور اقوام متحدہ کی شراکت سے آج یونیورسل فنانشل ایکسس اِنی شیے ٹوکا افتتاح کردیا۔

    قومی مالی شمولیت حکمت عملی (NFIS) کے تحت پاکستان میں ہمہ گیر مالی شمولیت کے حصول کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    تقریب میں نیدرلینڈز کی ملکہ معظمہ میکسیما ،جو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی مشیر شمولیتی مالیت برائے ترقی (UNSGSA) بھی ہیں، ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جناب اشرف محمود وتھرا شریک تھے۔

    ملکہ میکسیما نے مالی شمولیت کی بہتری کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مالی شمولیت کے حوالے سے حال ہی میں اختیار کردہ قومی مالی شمولیت حکمت عملی کے ذریعے ، جسے حکومت اور نجی شعبے کی حمایت اور ورلڈ بینک گروپ کی مدد حاصل ہے، آج پاکستان کا عزم نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔پاکستان نئی بلندیوں پر پرواز کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیشتر حلقوں کی پرخلوص محنت کے طفیل پاکستان نے دنیا میں مالی شمولیت کی بے حد مضبوط بنیادیں قائم کردی ہیں۔ نئے ضوابط سے برانچ لیس بینکاری، بڑھتے ہوئے مائیکروفنانس شعبے، موثر نظام ادائیگی کی ترقی اور صارفین کی زیادہ تعمیری شناخت ممکن ہوئی ہے۔

    اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی ترقیاتی پالیسی کا ایجنڈا شمولیتی اقتصادی نمو پر مبنی ہے تا کہ معاشرے کے تمام طبقات یکساں طور پر مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے مالی شمولیت کو شمولیت پر مبنی معاشی نمو کے حصول کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔

    اپنے خیرمقدمی کلمات میں اسٹیٹ بینک کی کوششوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر جناب اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے مالی خدمات تک رسائی 2008ء کے 12 فیصد سے بڑھ کر 2015ء میں 23 فیصد ہو چکی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور حکومت کے ماتحت ہمہ گیر مالی رسائی کے اقدام سے اس کی رفتار بڑھے گی اور یہ معاشرتی و معاشی صورت ِحال کی بہتری اور غربت کے خاتمے کا اہم محرک ثابت ہو گا۔

    پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب محمد آفتاب منظور نے شعبہ بینکاری و خرد مالکاری کی جانب سے وعدہ کیا کہ این ایف آئی ایس کے تحت طے شدہ اہداف پورے کرنے اور عوام تک رسائی حاصل کرنے میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔ پی بی اے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 2020ء تک آبادی کے 50 فیصد بالغ افراد بشمول 25 فیصد عورتوں کی ایم والٹ اکائونٹس تک رسائی بڑھائی جائے گی اور چھوٹے کاروبار تک دیگر مالی خدمات کی رسائی میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات کے تحت مالی آگاہی اور خواندگی بڑھانے کے لیے شعبہ بینکاری اسٹیٹ بینک کا ساتھ دے گا۔

    اختتامی کلمات میں ڈپٹی گورنر جناب سعید احمد نے کہا مالی شمولیت مالی استحکام کو بہتر بنانے میں مدد دے گی اور اس کے نتیجے میں ملک میں غربت کم ہوگی، اس موقع پر وفاقی وزرا، سفارت کار، وفاقی و صوبائی سکریٹریز، ترقیاتی اداروں کے نمائندے، بینکوں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

    قبل ازیں، صبح میں ملکہ معظمہ میکسیما کی گورنر اشرف محمود وتھرا سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں مالی شمولیت بڑھانے کے طریقوں پر گفتگو کی گئی۔ گورنر نے معزز مہمان کو اسٹیٹ بینک کے مالی شمولیت کے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اسٹیٹ بینک اس سلسلے میں صف ِ اوّل میں رہ کر فعال کردار ادا کر رہا ہے اور اس نے اِسے اپنے اسٹریٹجک مقاصد میں بھی شامل رکھا ہے۔ گورنر نے شمولیتی ترقی کا ہدف حاصل کرنے کی غرض سے مالی شمولیت کے ایجنڈا کو آگے بڑھانے اور ذاتی دلچسپی لینے پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

  • رواں سال پاکستانی معیشت4.5فیصد تک ہونے کی امید ہے، عالمی بینک

    رواں سال پاکستانی معیشت4.5فیصد تک ہونے کی امید ہے، عالمی بینک

    نیویارک : عالمی بینک کا کہنا ہےکہ خدشات کے باوجود پاکستانی معشیت رواں سال ساڑھے چار فیصد تک رہنےکی توقع ہے۔

    ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے، آئندہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح چار اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔ عالمی بینک کی پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ‘‘ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سروسز سیکٹر میں ترقی کی شرح بہت بہتر ہوئی تاہم صنعتی شعبے میں معمولی بہتری آئی ہے ۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہترہوئے ہیں، رواں مالی سال میں جاری کھاتے کا خسارہ دوارب ساٹھ کروڑ ڈالر تک محدود ہوگیا جبکہ ترسیلات زر اٹھارہ ارب ستر کروڑڈالر کی ریکارڈ سطح پر آگئیں۔

    پاکستان کو ٹیکس وصولی کے لیے ازسرنو کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، رپورٹ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کوششوں پر بھی زور دیا گیا ہے.

  • روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

    روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مارکیٹ کو ڈیمانڈ اور سپلائی کی بنیاد پرچلنے دیا، انٹربینک میں ڈالر اٹھارہ ماہ کی بلندترین سطح ایک سو چار اور اُوپن مارکیٹ میں ایک سو پانچ روپے کا ہوگیا۔

    پیر کو کرنسی مارکیٹوں میں ڈالرنے روپے کو چاروں شانے چت کردیا۔روپے کی قدرمیں تشویشناک کمی ریکارڈ کی گئی، تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں ایک دن میں دو روپے کا اضافہ ہوا اورڈالر اٹھارہ ماہ کی بلند ترین سطح 104روپے پرجاپہنچا۔

    انٹربینک کےپیچھے چلنےوالی اُوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی پیر کوڈالربے لگام رہا اور 105 روپے کے قریب جاپہنچا، ترجمان اعلی اسٹیٹ بینک عابد قمر کا اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرنسی مارکیٹ کو ڈیمانڈ اور سپلائی کی بنیاد پر چلنے دیا، عالمی کرنسی مارکیٹس کے اثرات پاکستانی روپے پر پڑے ہیں تاہم اسٹیٹ بینک مارکیٹ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

    ادھر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کےچئیرمین ملک بوستان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت کا کیپ ہٹایا ہے جس سے ڈالر روپیہ بے قدر ہوا۔

     معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ڈالر کی قیمت میں غیرمعمولی اضافے کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔ورنہ اس سے معیشت کو نقصان اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

  • اسٹیٹ بینک نے نقد ڈالر لانے کی اجازت کا سرکلر جاری کردیا

    اسٹیٹ بینک نے نقد ڈالر لانے کی اجازت کا سرکلر جاری کردیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے دس سال بعد فارن کرنسی ایکسپورٹ کے بدلے ڈالرلانے کی اجازت دے دی۔

    کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کوفارن کرنسی کےبدلےنقد ڈالرملک میں لانےکی اجازت مل گئی ہے،اسٹیٹ بینک نےاجازت کاسرکلرپیرکی شب جاری کیا۔

    اسٹیٹ بینک نےقوانین کی خلاف ورزی پردوہزار پانچ میں فارن کرنسی کےبدلےنقد ڈالرلانےپرپابندی لگادی تھی۔ جس کےبعد سےایکسچینج کمپنیاں صرف بینکوں کےذریعےڈالر منگوا سکتی تھیں۔

    ڈالرلانےکی اجازت ابتدائی طورپردوماہ کیلئے دی گئی ہے۔مدت ختم ہونےپراس میں اضافہ کیاجاسکتا ہے،کرنسی ڈیلرزکےمطابق اسٹیٹ بینک کےاس اقدام سےروپےکی قدرمستحکم ہوگی۔

  • اُوپن مارکیٹ میں ڈالرڈھائی ماہ بعد 104 روپے کا ہوگیا

    اُوپن مارکیٹ میں ڈالرڈھائی ماہ بعد 104 روپے کا ہوگیا

    کراچی: سٹےبازی،اضافی خریداری اور افواہوں نے اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت ایک سو چار پر پہنچادی، اسٹیٹ بینک نےنوٹس لےلیا۔

     کرنسی مارکیٹ ڈیلرزکےمطابق جمعرات کو اُوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرڈھائی ماہ بعدپھر 104روپےکی سطح پردیکھاگیا،گذشتہ چار روز میں عوام کیلئےڈالر2 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

    جبکہ مرکزی بینک کی مداخلت کےباوجود ایسا ہوا ہے، کرنسی ڈیلرزکاکہنا ہےکہ اُوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت بڑھنےکی وجہ حاجیوں کی جانب سے اضافی خریداری،سٹےبازی اور بجٹ افواہیں ہیں۔

    ذرائع کےمطابق اسٹیٹ بینک نےمعاملےکا نوٹس لےلیاہےاور ہفتےکو منی چینجرکی نمائندہ تنظیم ای کیپ کے عہدیداران اورگورنر اسٹیٹ بینک میں ڈالر کوکنٹرول کرنےکےحوالے سےملاقات طے پاگئی ہے۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ میں اضافہ ،،، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بیس پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اوپن مارکیٹ زرائع کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے باعث ڈالر کی مانگ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی فروخت زیادہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو رہا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک سو تین روپے بیس پیسے تک ہوگئی ہے۔

     دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک سو دو روپے ہوگئی ہے۔

  • رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.4 فیصد متوقع ہے، عالمی بینک

    رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.4 فیصد متوقع ہے، عالمی بینک

    نیویارک : عالمی بینک نے رواں سال بھی پاکستان کی معاشی شرح نمو چار اعشاریہ چار فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

    عالمی بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کی معاشی شرح نمو کو خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی سے کافی فائدہ ہوگا، کمی کے خطےکےمتعدد ممالک پر مختلف اثرات مرتب ہونگے۔

    جنوبی ایشیائی ممالک بجلی پر دی جانے والی سبسڈی میں کمی کر کے بجٹ خسارے کو کم کر سکتے ہیں ۔

    عالمی بینک کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو چار اعشاریہ چار فیصد جبکہ سال دوہزار سولہ میں معاشی ترقی کی شرح چار اعشاریہ چھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال بھارت کی شرح نمو سات اعشاریہ پانچ فیصد ، جبکہ بنگلہ دیش کی معاشی ترقی کی شرح پانچ اعشاریہ چھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔

  • عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 1ارب ڈالر کا قرضہ متوقع

    عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 1ارب ڈالر کا قرضہ متوقع

    نیویارک : عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کا قرضہ دیئے جا نے امکان ہے۔

    زرائع کے مطابق عالمی بینک یہ قرضہ توانائی اور محصولات کے شعبے میں اصلاحات کیلئے دے گا، قرض کے حصول کیلئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کےکنٹری ڈائریکٹر رچرڈ بن مسعود سے بھی ملاقات کی۔

    دوسری جانب ایشائی ترقیاتی بینک کی جانب سے چالیس کروڑ ڈالر کے قرض کا اجراء کا معاملہ کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔

    ایشائی ترقیاتی بینک نے قرض کے اجراء کو اسمارٹ میٹرز لگانے سے مشروت کیا ہے۔