Tag: عالمی ثالثی عدالت

  • بھارت کے ساتھ ڈیم تنازعہ، پاکستان کے لیے بڑی خبر

    بھارت کے ساتھ ڈیم تنازعہ، پاکستان کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد: عالمی ثالثی عدالت نے کشن گنگا ڈیم کے حوالے سے پاکستان کے کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے یہ بڑی خبر ہے کہ عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم کے حوالے سے پاکستان کے کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا گیا ہے۔

    ہیگ میں قائم کورٹ آف آربٹریشن نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کرلیا ہے، اس حوالے بھارتی اعتراضات اور دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

     عالمی ثالثی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالت کے پاس بھارت کی طرف سے کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کے ڈیزائن کی تبدیلی کے حوالے سے پاک بھارت تنازع کا تعین کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

    ثالثی کی عدالت نے بین الاقوامی فورم پی سی اے کے دائرہ اختیار کے مفروضے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا۔

     اب بین الاقوامی عدالت پاکستان کے دعوے پر میرٹ پر سماعت شروع کرے گی، یہ قانونی محاذ پر پاکستان کے لیے بڑی کامیابی اور بھارت کو شکست ہے۔

  • عمر اکمل نے سزا کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا

    عمر اکمل نے سزا کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا

    لاہور: قومی کرکٹر عمر اکمل نے سزا کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر عمر اکمل نے ڈیڑھ سالہ سزا کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔عمر اکمل نے سزا کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا ہے۔

    قومی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ مجھے اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جائے۔

    پی سی بی نے عمر اکمل کی سزا میں کمی کے خلاف اپیل دائر کر دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی سزا میں کمی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

    عمر اکمل کی سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی کردی گئی

    یاد رہے کہ دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

    چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 27 اپریل کو مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عمر اکمل پر 3 سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

  • این ٹی ڈی سی نے عالمی ثالثی عدالت میں ایرانی کمپنی کے خلاف کیس جیت لیا

    این ٹی ڈی سی نے عالمی ثالثی عدالت میں ایرانی کمپنی کے خلاف کیس جیت لیا

    اسلام آباد: حکومت پاکستان کے ادارے نیشنل ٹرانسمیشن ایند ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو عالمی ثالثی ٹربیونل میں ایک ایرانی کمپنی کے خلاف بڑی فتح حاصل ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان میں ایک منصوبے کو نامکمل چھوڑنے پر ایرانی کمپنی کو 72 کروڑ روپے مع انٹرسٹ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    این ٹی ڈی سی اور ایرانی کمپنی کے مابین پیرس میں آئی سی سی بین الاقوامی ثالثی عدالت میں کیس چل رہا تھا، ایرانی کمپنی نے 500 کے وی گڈو ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا تھا۔

    این ٹی ڈی سی کی طرف سے ٹھیکا منسوخ کرنے پر ایرانی کمپنی کے خلاف عالمی ثالثی ٹربیونل میں کیس دائر کیا گیا تھا، جس پر ٹربیونل نے این ٹی ڈی سی کے حق میں فیصلہ سنا دیا، اور ایرانی کمپنی کو 72 کروڑ روپے مع انٹرسٹ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

    ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا تھا کہ عالمی ثالثی عدالت میں ایرانی کمپنی کے خلاف کیس جیتنا پاکستان کی بڑی فتح ہے، ایرانی کمپنی نے 500 کے وی گڈو، ملتان ٹرانس میشن لائن کی کا کام ادھورا چھوڑ دیا تھا۔

    خیال رہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی حکومت پاکستان کی کمپنی ہے جو بجلی کی ترسیل کا کام کرتی ہے۔

  • اسلام آباد : سندھ طاس معاہدہ،پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ

    اسلام آباد : سندھ طاس معاہدہ،پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان اور ہندوستان کے درمیاں 1960 میں ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہونے پر پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوغ کرنے کا فیصلہ کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے سیکریٹری محمد یونس ڈھاگا کی سربراہی میں آٹھ رکنی وفد پانی کے تنازع پر مذاکرات کے لیے اس وقت ہندوستان میں موجود ہے،تاہم دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی.

    پاکستان نے ہندوستان کے اسلام آباد سے ملحقہ علاقوں میں اہم ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی تعمیر پر سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا.

    وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ‘پاکستان سندھ طاس معاہدے کے حل طلب فیصلے کے لیے اپنا کیس عالمی ثالثی عدالت میں پیش کرے گا.’

    وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہندوستان کے کشن گنگا اور رینٹل ہائیڈو پاور منصوبوں پر تحفظات ہیں، پاکستان گذشتہ ڈھائی برس سے ہندوستان کے ساتھ اس تنازع کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کررہا ہے لیکن اب تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی.

    ان کا کہنا تھاکہ ہندوستان نے مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد کو مدعو کیا تھا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے.

    واضح رہے کہ پاکستان گذشتہ ڈھائی برس سے ہندوستان سے پانی کےتنازع کو حل کےلیے مذاکرات کررہاتھا جس میں جوئی پیش رفت نہ ہوسکی.