واشنگٹن : امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر اور تحریک طالبان پاکستان کے چار رہنماؤں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا۔
کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیراسامہ محمود، نائب امیرعاطف یحیٰ اور محمد معرو ف کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم تحر یک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی دہشت گرد قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انٹونی بلنکن نے زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔
The United States is committed to countering the threat posed by terrorist groups in Afghanistan to ensure that terrorists do not use Afghanistan as a platform for international terrorism. @StateDept designated four leaders of Afghanistan-based AQIS and TTP.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) December 1, 2022