Tag: عالمی رہنما

  • عالمی رہنما غزہ کی ڈراؤنی فلم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں؟ فلسطینی شہری کا سوال

    عالمی رہنما غزہ کی ڈراؤنی فلم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں؟ فلسطینی شہری کا سوال

    فلسطینی شہری نے عالمی رہنماؤں سے سوال کیا ہے کہ بتائیں کیا غزہ کی ڈراؤنی فلم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں؟

    الشطی پناہ گزین کیمپ میں مقیم، فلسطینی شہری کی جانب سے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ فلسطینی شہری نے کہا کہ عالمی رہنما بتائیں کتنے اور لوگوں کو شہید ہونے کی ضرورت ہے۔

    فلسطینی شہری نے کہا کہ عالمی رہنما کب جاگیں گے، شہدا کی تعداد بتادیں ہم انتظار کرلیتے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے 3 گھنٹے کے اندر الشطی پناہ گزین کیمپ کو خالی کرنے کے پمفلٹ گرائے۔

    انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کہتی ہے کیمپ سے شمال کی طرف چلے جائیں۔ کیمپ سے نکلتے ہیں تو اسرائیلی فوج، پولیس اور آبادکار نشانہ بناتے ہیں۔

    فلسطینی شہری نے کہا کہ اسرائیلی ٹینک سویلین کی گاڑیوں کو نشانہ بنارہے ہوتے ہیں۔ اسرائیل قتل عام کر رہا ہے، دنیا آگے بڑھے اور جنگ بندی کرائے۔

  • عالمی رہنماؤں نے کرونا ویکسین ہر امیر غریب تک پہنچانے کا عزم کر لیا

    عالمی رہنماؤں نے کرونا ویکسین ہر امیر غریب تک پہنچانے کا عزم کر لیا

    جنیوا: عالمی رہنماؤں نے کرونا وائرس کے خلاف ویکسینز، دوا اور ٹیسٹ پر کام کی رفتار کو تیز تر کرنے کا عزم کر لیا، رہنماؤں نے یہ عزم بھی کیا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کو ہر امیر غریب ملک تک پہنچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کو وِڈ نائنٹین کی روک تھام کے سلسلے میں عالمی رہنماؤں نے نیا عزم کر لیا، ایک ویڈیو کانفرنس میں عالمی رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ کرونا کے خلاف ویکسینز، ادویہ اور ٹیسٹنگ صلاحیت کے حصول کو مزید تیز کیا جائے گا اور انھیں پوری دنیا میں پھیلایا جائے گا۔

    کرونا کی عالمگیر وبا سے لڑنے کے سلسلے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ‘لینڈ مارک کولیبریشن’ کے نام سے ایک منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کے سلسلے میں عالمی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس کی گئی، جس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر انجیلا مرکل، اور جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوزا نے بھی شرکت کی، تاہم امریکا نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اس اقدام کا ساتھ نہیں دیا۔

    کورونا ویکسین ٹرائل میں رجسٹرڈ آکسفورڈ کی پوری فیملی تاریخ رقم کرنے کی خواہشمند

    اس اقدام کا مقصد ایک طرف کو وِڈ نائنٹین سے تحفظ، تشخیص اور علاج کے لیے محفوظ اور مؤثر ویکسینز، ٹیسٹ اور ادویہ کی تیاری کے عمل کو تیز تر کرنا ہے، دوسری طرف اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ کرونا کے علاج تک غریب اور امیر دونوں کی یکساں رسائی ہو۔

    کانفرنس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھانم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک مشترکہ خطرے کا سامنا ہے اس لیے اسے مشترکہ سوچ ہی سے شکست دی جا سکتی ہے۔ انھوں نے افتتاحی خطاب میں یہ بھی کہا کہ ہمارا تجربہ بتاتا ہے کہ اگر ذرایع دستیاب ہوتے بھی ہیں تو یہ یکساں سطح پر دستیاب نہیں ہوتے، ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    انھوں نے کہا کہ 2009 میں جب سوائن فلو کی وبا پھیلی تو یہ تنقید سامنے آئی تھی کہ ویکسینز کی تقسیم یکساں طور پر نہیں کی گئی تھی، کیوں کہ دولت مند ممالک نے زیادہ خرید لی تھیں۔

    گلوبل فنڈ ٹو فائٹ آن ایڈز کے سربراہ پیٹر سینڈز نے کہا کہ اب ہم نے یہ یقینی بنانا ہے کہ جن لوگوں کو ضرورت ہو، انھیں ویکسینز مل جائیں، ہمیں ایڈز سے سبق لینا ہوگا، اینٹی ریٹرووائرل ادویہ کی وسیع سطح پر دستیابی سے قبل لاکھوں لوگ مر گئے تھے۔

  • "آپ نے میرے  خواب چرا لیے!” 16 سالہ  گریٹا تھون برگ کی عالمی رہنماؤں پر کڑی تنقید

    "آپ نے میرے خواب چرا لیے!” 16 سالہ گریٹا تھون برگ کی عالمی رہنماؤں پر کڑی تنقید

    نیویارک: سویڈن سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ انوائرمینٹل ایکٹوسٹ گریٹا تھون برگ نے ماحولیاتی بگاڑ روکنے میں‌ ناکامی پر عالمی رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے.

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے موسمیاتی اجلاس میں گریٹا تھون برگ ایک جذباتی خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی بگاڑ کی ذمے داری عالمی حکمرانوں، سیاست دانوں پر عائد کی۔

    انھوں نے کہا کہ میں شدید پریشان ہیں، ہلاکتیں ہو رہی ہیں، مگر عالمی حکمران پیسے اور اقتصادی ترقی کی خام خیالی میں مصروف ہیں۔

    تھنبرگ نے کہا، آپ لوگ ایسی بے عملی کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں۔ مجھے یہاں آنے کے بجائے اس اسکول میں ہونا چاہے تھا، مگر میں‌ آپ لوگوں کی غفلت کے باعث یہاں ہوں.

    مزید پڑھیں: “یہ سیارہ ہمارا اپنا ہے”: 16 سالہ طالبہ کی اپیل پر دنیا بھر میں مظاہرے

    گریٹا تھون برگ نے کہا، آپ ان  حالات میں بھی ہم نوجوان سے امید وابستہ کرنا چاہتے ہیں، آپ ایسا کرنے کی کیسے جرات کرسکتے ہیں، آپ کے کھوکھلے الفاظ نے میرا بچپن، میرا خواب چرا لیے.

    خیال رہے کہ گزشتہ دونوں گریٹا کے تحریک کے اپیل پر دنیا کے سو بڑے شہروں میں ماحولیاتی بگاڑ کے خلاف بڑے مظاہرے کیے گئے تھے.

  • روسی ایجنٹ پر حملہ، عالمی رہنماؤں نے پھر برطانیہ کی حمایت کردی

    روسی ایجنٹ پر حملہ، عالمی رہنماؤں نے پھر برطانیہ کی حمایت کردی

    نیویارک : عالمی رہنماؤں نے سالسبری میں روسی جاسوس سرگئی اسکریپال اور بیٹی یویلیا پر کیمیل حملے کے معاملے برطانیہ کی حمایت کرتے ہوئے روس پر زور دیا ہے کہ  ’نوویچک‘ پروگرام کی تفصیلات فراہم کرے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی حکام نے سالسبری میں سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی پر ہونے والے اعصاب شکن کیمیکل حملے میں روسی ایجنسی ’جی آر یو‘ کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا، فرنس، کینیڈا اور جرمنی نے اعصاب شکن کیمیکل حملے پر برطانیہ کی جانب سے تیار کی گئی جائزہ رپورٹ پر اتفاق کیا ہے۔

    مغربی اتحاد کی جانب سے روس پر زور دیا گیا ہے کہ نوویچوک منصوبہ بندی کے حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کرے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپال اور یویلیا اسکریپال پر ہونے والے حملے سے متعلق منعقدہ میٹینگ کے دوران روس نے برطانیہ کی جانب سے پیش کردہ تمام ثبوت کو رد کرتے ہوئے ’جھوٹ‘ قرار دیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جی سی ایچ کیو کے سربراہ نے کہا ہے کہ برطانیہ اور اس کے اتحادی روس کے مؤقف کو رد کرتے ہیں جس کے ذریعے وہ عالمی قوانین کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

    واشنگٹن میں تقریر کرتے ہوئے برطانوی حکومت کے کمیونیکیشن ہیڈکوارٹر کے سربراہ جیریمی فلیمنگ کا کہنا ہے کہ ’روس کی جانب سے دی گئی دھمکیاں حقیقی ہے اور روس اپنی دھمکیوں پر کار بند ہے‘۔

    تھریسا مے، ایمنیول مکرون، انجیلا مرکل، ڈونلڈ ٹرمپ اور جسٹن ٹروڈو کی جانب سے جاری بیان ’سالسبری کے کیمیکل حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سے روسی حکام نے برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے عائد کردہ تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’الزامات ناقابل قبول ہیں‘۔

    یاد رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سابق روسی جاسوس اور اس ک بیٹی پر قاتلانہ حملے میں ملوث دو ملزمان ’الیگزینڈر پیٹروف اور  رسلین بوشیروف ‘ کے نام جاری کیے تھے، تھریسا مے نے دعویٰ کیا تھا دونوں ملزمان روسی خفیہ ایجنسی ’جی آر یو‘ کے افسران ہیں۔

    خیال رہے کہ اعصاب شکن کیمیکل حملے کے معاملے پر برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے روس کے سیکڑوں سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا تھا جبکہ روس نے بھی جواباً برطانیہ اور اتحادیوں کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرکے قونصل خانے بند کردئیے تھے۔

    یاد رہے رواں برس 4 مارچ کو روس کے سابق جاسوس 66 سالہ سرگئی اسکریپال اور اس کی 33 سالہ بیٹی یویلیا اسکریپال پر نویچوک کیمیکل سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں دو روسی شہری کئی روز تک اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج تھے۔

  • عمران خان ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے ساتویں بڑے عالمی رہنما بن گئے

    عمران خان ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے ساتویں بڑے عالمی رہنما بن گئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے ساتویں بڑے عالمی رہنما بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جدید ڈیجیٹل دور میں عالمی رہنماؤں کی عوام میں مقبولیت کا اندازہ اب سوشل ویب سائٹس پر مقبولیت سے لگایا جاتا ہے، اس لحاظ سے پاکستان کے سیاسی رہنما اور اگلے متوقع وزیرِ اعظم عمران خان دنیا کے ساتویں بڑے رہنما بن گئے ہیں۔

    عوام میں مقبول رہنماؤں کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر، انسٹا گرام اور فیس بک وغیرہ پر فالوورز کی تعداد کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، عمران خان بھی عالمی رہنماؤں کے اس کلب میں شامل ہو چکے ہیں جن کی فالوور شپ ٹویٹر پر سب سے زیادہ ہے۔

    ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما کے فالوورز کی تعداد 8 ملین (80 لاکھ) تک پہنچ گئی ہے، یوں وہ عالمی رہنماؤں میں ساتویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں، عمران خان کے ٹوٹل فالوورز کی تعداد اس وقت 18.7 ملین ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان اپنی بڑھتی ہوئی آن لائن سرگرمیوں کے ساتھ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں بے حد مقبول ہیں، جس کی وجہ ان کے فی البدیہہ ٹویٹس ہیں۔

    پاکستان کے انتخابات 2018 میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد عمران خان نے Top 10 Most Followed World Leaders on Twitter میں بھی ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

    ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد کی ٹاپ ٹین فہرست میں عمران خان نے کینیڈا کی مشہور اور ہر دل عزیز شخصیت جسٹن ٹروڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، کینڈین وزیرِ اعظم کے فالوورز کی تعداد 4.26 ملین ہے۔

    چائے والے کے بعد پاکستانی تربوز والا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

    عمران خان کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے ’فیس بک خان‘ بھی کہا جاتا ہے، امید ہے کہ جب وہ 14 اگست کو وزراتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے تو ان کے فالوورز کی تعداد میں یک لخت بڑا اضافہ ہو جائے گا، اور وہ ٹویٹر پر مزید کئی عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

    واضح رہے کہ اس وقت ٹویٹر کی فہرست میں سب سے اوپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ براجمان ہیں، ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد 53.4 ملین ہے۔ 43.3 ملین فالوورز کے ساتھ بھارت کے نریندر مودی دوسرے نمبر پر اور 17.7 ملین فالوورز کے ساتھ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس تیسرے نمبر ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔