Tag: عالمی رہنماؤں

  • پوپ لیو کی دنیا بھر میں جنگوں کے خاتمے کے لیے عالمی رہنماؤں کے درمیان ثالثی کی پیشکش

    پوپ لیو کی دنیا بھر میں جنگوں کے خاتمے کے لیے عالمی رہنماؤں کے درمیان ثالثی کی پیشکش

    کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے دنیا بھر سے جنگوں کے خاتمے کے لیے عالمی رہنماؤں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

    دنیا میں اس وقت جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور کئی ممالک ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ حال ہی میں دو ایٹمی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہوئی ہے۔

    تاہم غزہ جنگ، روس اور یوکرین جنگ، مشرق وسطیٰ میں علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کے باعث دنیا کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے۔ ایسے میں کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے دنیا بھر میں جنگوں کے خاتمے کے لیے عالمی رہنماؤں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

    العربیہ کے مطابق پوپ لیو چہاردہم نے بدھ کے روز جنگ زدہ ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ازخود "ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ امن قائم ہو۔”

    انہوں نے مشرقی کیتھولک گرجا گھروں کے ایک اجلاس میں شرکت کی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ "دی ہولی سی (ویٹیکن) ہمیشہ دشمنوں کو ایک جگہ روبرو لانے اور ایک دوسرے سے بات کرنے میں مدد کرنے کے لیے تیار رہتا ہے تاکہ ہر جگہ کے لوگوں کو دوبارہ امید مل سکے اور وہ وقار بحال کر سکیں جس کے وہ حقدار ہیں، امن کا وقار۔

    پوپ لیو نے کہا کہ ہماری دنیا کے لوگ امن کے خواہاں ہیں اور میں ان کے رہنماؤں سے دلی اپیل کرتا ہوں: آئیے ملیں، بات کریں اور مذاکرات کریں!

    واضح رہے کہ پوپ لیو پاک بھارت میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے غزہ اور اسرائیل میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pahalgam-pope-leo-welcomes-ceasefire-between-india-and-pakistan/

  • جنرل اسمبلی اجلاس: وزیراعظم  نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا

    جنرل اسمبلی اجلاس: وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا

    نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ، عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدام کی ضرورت کو اجاگر کیا، میں نے بتایا تجارت ، معیشت میں شراکت داری قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

    یاد رہے نیویارک میں جاری یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈلائن پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی ماحولیات کے وزیر جان کیری سے ملاقات کی ، ملاقات میں موسمیاتی تبدیلوں سے متعلق درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سے ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کے صدر ، آسٹریا کے چانسلر اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

  • عالمی رہنماؤں کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

    عالمی رہنماؤں کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

    کراچی : عیدالفطرکے موقع پرعالمی رہنماؤں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد ددی ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈا اوردنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے اختتام پرعید کی مبارکباد دیتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں اور برطانیہ، فرانس، بیلجئیم سمیت یورپ بھر میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے اس موقع پر عالمی رہنماؤں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکبادد دی۔

    سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے مسلم دنیا کوعیدالفطرکی مبارکباد دی اور دعا کی کہ ہر جگہ مسلمانوں کے حالات بہتر ہوں۔

    برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے نے مسلمانوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی ترقی میں برطانوی مسلمانوں کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے۔

    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کینیڈا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے اختتام پرعید کی مبارکباد دیتا ہوں۔

    جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ مسلم کمیونٹی کی کینیڈا کو مضبوط بنانے کی خدمات کو سراہنے کی ضرورت ہے۔

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میری جانب سے دنیا بھر میں رہنے والی میری تمام بہنوں اور بھائیوں کو عید کی مبارکباد۔

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر کے مسلم ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات پر امریکا کو فخر ہے۔

    لندن کے میئر صادق خان نے بھی مسلمانوں کو رمضان المبارک کے اختتام پر عید کی مبارک دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • لندن دہشت گردی : پاکستان سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت

    لندن دہشت گردی : پاکستان سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت

    اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے لندن حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات پر مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    لندن حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاکہ ہماری ہمدردیاں برطانوی حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی ناسور بن چکا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیےمل کر مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں لندن حملوں کی مذمت کرتےہوئے کہاکہ متاثرہ افراد اور خاندانوں کے لیے دعاگو ہوں۔

    ادھر دفترخارجہ نے لندن میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کی ہے۔

    لندن میں دہشت گردی کےواقعات پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ برطانیہ کی ہرقسم کی مدد کرنے کے لیےتیار ہیں۔

    میئر لندن صادق خان نے دہشت گردحملوں کی مذمت کرتےہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے۔انہوں نےکہاکہ ایسی بربریت کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔

    لندن : دہشت گرد حملوں میں‘7افراد ہلاک‘متعدد زخمی

    واضح رہےکہ برطانوی دارالحکومت میں لندن برج اوربارو مارکیٹ میں دہشت گردی کےواقعات میں7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

  • عالمی رہنماؤں کی پیرس میں اخباری دفتر پر حملے کی شدید مذمت

    عالمی رہنماؤں کی پیرس میں اخباری دفتر پر حملے کی شدید مذمت

    فرانس: رسالے کے دفتر پر حملے کی عالمی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے، امریکی صدر بارک اوباما نے حملے کو آزادی اظہار رائے پرحملہ قرار دیا ہے، مرنے والوں کی یاد میں پیرس میں شمعیں روشن کی گئیں۔

    پیرس میں ہفتہ روزہ رسالے پر مسلح افراد کے حملے نے مغربی ممالک میں ہلچل مچادی ہے، امریکی صدر بارک اوباما نے فرانسیسی حکومت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی، برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دہشت گردوں کو لگام دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔

    اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے حملے کو جمہوریت کی بنیاد پر حملہ قرار دیا ہے، کینڈین وزیرِاعظم اسٹیفن ہارپر نے حملہ کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

    یورپی پارلمینٹ کے صدر مارٹن اسکولز نے دہشتگردوں کے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے، جرمنی کے وائس چانسلر نے حملے کو یورپ پر حملہ قرار دیا ہے، جرمنی میں فرنچ ایمبسی میں سوگ میں فرانسیسی پرچم سرنگوں کردیا گیا ہے۔

    چلی کی صدر مشل بچلٹ نے اخباری دفتر پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ویٹی کن میں پاپ فرانسس نے حملے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

    سعودی عرب، مصر، ترکی ،اردن، یمن اور دیگراسلامی ممالک نے پیرس میں حملے کی شدید مذمت کی اور فرانسیسی عوام سے اظہار ہمدردی کیا ہے، حملے کے بعد فرانس میں مسلم کمیونٹی میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔