Tag: عالمی ریٹنگز ایجنسی

  • مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی پاکستان اور بھارت کےحق میں بہتر ہوگا ، موڈیز

    مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی پاکستان اور بھارت کےحق میں بہتر ہوگا ، موڈیز

    سنگاپور : عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشمیر پر کشیدگی میں اضافہ معیشت کے لئے نقصان دہ ہوگا، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی پاکستان اور بھارت کےحق میں بہتر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشمیرپرکشیدگی میں اضافہ معیشت کیلئےنقصان دہ ہوگا، دونوں ممالک میں معاشی اصلاحات جاری ہیں ٹیکس وصولیوں میں اضافے اورمالیاتی اہداف کےحصول کیلئے کام ہورہاہے، تاہم کشیدگی معاشی اصلاحات سے توجہ ہٹانے کاباعث بنےگی۔

    عالمی ریٹنگز ایجنسی نے واضح کیا دونوں ممالک کومعاشی چیلنجزکاسامناہے، تنازعہ بڑھنے کی صورت میں دونوں ممالک کی معاشی شرح نمومیں کمی آسکتی ہے نیٹ کشیدگی میں اضافہ دونوں ممالک میں معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا باعث بنےگا۔

    موڈیز کے مطابق کشمیر میں گزشتہ 3 سال میں بے روزگاری تاریخ کی بلندترین سطح پر ہے، کشیدگی سےپاکستان کیلئےبیرونی سرمائے کا حصول مشکل ہوسکتا ہے، کشیدگی میں اضافہ کاروباری اورصارفین کے اعتماد اوربیرونی سرمایہ کاری میں کمی کاباعث بنےگا۔

    عالمی ریٹنگز ایجنسی نے مزید کہا مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی پاکستان اوربھارت کےحق میں بہتر ہوگا، پاکستان سے کشیدگی کا خاتمہ بھارتی معیشت کے حق میں ہوگا۔

    یاد رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی برقرار ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور دو طرفہ تجارت بھی معطل کردی ہے۔

    واضح رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کیا گیا تھا، بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کاکوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا ، بھارتی حکومت کافیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کیلئےناقابل قبول ہے۔

  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکا حجم کم ترین سطح پر ہے، موڈیز

    پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکا حجم کم ترین سطح پر ہے، موڈیز

    نیویارک : عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکا حجم کم ترین سطح پر ہے یہ ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کو بھی پورا نہیں کر سکتے، آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات پاکستان کے لیے مسائل میں کمی کا باعث بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستان سےمتعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں زرمبادلہ ذخائر میں کمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کم ترین سطح پر ہیں اور یہ دو ماہ کی درآمدات کے لیے بھی کافی نہیں ہیں۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان ، منگولیا۔ مالدیپ اور سری لنکا کو تقریبا ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے، بیرونی خطرات انڈیکیٹر کا تناسب بڑھ کر ایک سو تریپن فیصد ہوگیا ہے۔

    رپورٹ میں آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کو پاکستان کے مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی مسائل سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات ضرورت ہیں، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے مسائل میں کمی کا باعث بنے گا۔

    عالمی ریٹنگز ایجنسی کے مطابق حال ہی میں پاکستان سعودی عرب سے ارب ڈالر کا پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، جاری کھاتےکےخسارےمیں اضافہ بھی زرمبادلہ میں کمی کاباعث ہے۔

    مزید پڑھیں : زرِمبادلہ کے ذخائرمیں 19 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک اعلامیہ

    اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم مجموعی قرضوں کا پینتیس فیصد ہے، گزشتہ ایک سال میں قرضوں میں 2 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، رواں مالی سال کی دوسری سہماہی میں بیرونی قرضوں کی شرح جی ڈی پی کا69.9 فیصد ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر میں19کروڑ60لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مجموعی ذخائر گھٹ کر 13 ارب 83 کروڑ ڈالر سے نیچے آگئے ہیں۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کے پاس 7ارب 48کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس6ارب34 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

  • پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام لینا کریڈیٹ پازیٹیو ہوگا، موڈیز

    پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام لینا کریڈیٹ پازیٹیو ہوگا، موڈیز

    نیویارک : عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا انٹر نیشنل مانیٹر ی فنڈ کے پروگرام لینا کریڈٹ پازیٹیو ہے، پروگرام سے پاکستان کو درکار فوری مدد مل جائے گی اور جو نئی حکومت کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں موڈیز نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے منی بجٹ کو بھی معشیت کیلئے بہتر قرار دیا اور کہا نیا بجٹ اخراجات اور مالیاتی خسارے میں کمی کاباعث بنے گا۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام لیناکریڈیٹ پازیٹیو ہوگا، نئی حکومت کو فوری طور مدد درکار ہے اور اس پروگرام سے پاکستان کو درکار فوری مدد مل جائے گی، جو نئی حکومت کیلئے مدد گار ثابت ہوگا اور ایک بار پھر معاشی اصلاحات کا عمل دوبارہ جاری کرنے میں مدد دے گا۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال سےآٹھ ارب ڈالر کے قرض اتارنے ہیں اور پاکستان کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنا بہتر ہے، آئی ایم ایف فنانسنگ کے اس گیپ کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف پروگرام سےبرآمدات ا ور سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔

    ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستانی مشعیت کو بیرونی مالیاتی مسائل کا سامنا ہے زرمبادلہ ذخائر کم ترین سطح پر آگئے ہیں رزمبادلہ ذخائر تین ماہ کی درآمدات کیلئے بھی کا فی نہیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے باضابطہ درخواست کردی

    یاد رہے گزشتہ ہفتے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر کی انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دی تھی۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت کو استحکام بخشنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس ضمن میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں، جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

  • پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ

    پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ

    کراچی: انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آئوٹ لک مستحکم سے مثبت کردیا۔

    عالمی سطح پر معاشی بہتری کا اعتراف کرتےہوئےپاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کردیاگیا ہے،انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نےپاکستان کا آئوٹ لک مستحکم سے مثبت کرنےکا اعلان کیا ہے۔

    موڈیز کےمطابق پاکستان میں سیاسی استحکام کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،مہنگائی کی شرح کم اورزرمبادلہ کےذخائر مستحکم ہوئے ہیں جس سے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا توازن بھی بہتر ہوا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح تیرہ سال جبکہ معاشی شرح نمو پانچ سال کی بلند ےتین سطح پر ہے ۔

  • پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات خوش آئند ہیں، موڈیز

    پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات خوش آئند ہیں، موڈیز

    دبئی: موڈیز کے مطابق پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کا عمل خوش آئندہ اور کریڈٹ مثبت ہے۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے معیشت کو لاحق بیرونی معاشی خدشات میں کمی آئی گی۔

    عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کے مطابق پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے تحت اصلاحات کے پروگرام پر بخوبی کار بند ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجراء،  اداروں کی نجکاری اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ معاشی استحکام کا باعث بنےگا۔

    موڈیز کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری سیاسی چیلنجز کے باجودہ اصلاحات کا جاری رکھنا حکومت کی کامیابی ہے۔

    موڈیز کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط کےتحت مرکزی بینک کی خود مختاری میں اضافے پر مخالفت کا سامنا ہے اسکے علاوہ پاکستانی حکومت کیلئے مالیاتی خسارہ مقررہ حد میں رکھنا ایک چیلیج ہے۔