Tag: عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ

  • آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالرفراہم کرےگا،عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ

    آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالرفراہم کرےگا،عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ

    اسلام آباد :  عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اورپاکستان میں معاہدہ جلدمتوقع ہے اور پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگناہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کوبارہ ارب ڈالر دےگا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کوبارہ ارب ڈالر فراہم کرے گا، دونوں کے درمیان معاہدہ جلد ہوجائےگا، آئی ایم ایف پلان پاکستانی معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔

    فیچ کا کہنا ہے پلان کے تحت جامع معاشی اصلاحات متوقع ہیں، اس باردئیے جانے والے پیکج کا حجم گزشتہ پلانز سے دگنا ہوگا۔

    عالمی ریٹنگز ایجنسی کے مطابق کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ چار فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں اضافہ کی شرح چھ اعشاریہ دوفیصد رہے گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کی مالیاتی اورقرض سےمتعلق صورت حال میں آئی ایم ایف کوخاص دلچسپی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجٹ خسارے کو کم کرنے کا کہاہے، اس کے علاوہ پاکستان کو ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تنا سب میں کمی لانا ہوگی جبکہ آئی ایم ایف سے ایکس چینج ریٹ کے بارے میں بھی بات چیت متوقع ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ اپریل میں متوقع

    یاد رہے رواں ماہ وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لگارڈ سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں آئی ایم ایف کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا اور اہم معاملات پراتفاق ہوا تھا۔

    کہا جارہا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب ڈالرفراہم کرنےکیلئےتیار ہیں‌ ، معاہدہ آئندہ دو ماہ میں طے پاجائےگا ۔

    آئی ایم ایف کی سربراہ کرسیٹن لگارڈ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کیلئےتیارہے تاہم کچھ اہم اقدامات ضروری ہیں، پروگرام کے تحت حکومت کو معاشی اصلاحات کرناہوں گی۔

  • عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستان کی ریٹنگز بی مائنس کر دی

    عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستان کی ریٹنگز بی مائنس کر دی

    نیویارک : عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے زر مبادلہ ذخائر میں کمی،خراب مالی صورتحال اور بھاری قرض ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کی ریٹنگز میں کمی کرکے بی مائنس کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹینگز ایجنسی فیچ کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں کمی کردی گئی، ریٹنگز ایجنسی کاکہناہےکہ درجہ بندی کو زرِ مبادلہ کے کم ذخائر، خراب مالی صورتحال اور انتہائی بھاری واجب الادا رقم کی وجہ سے ’بی نیگیٹو‘ کردیاگیا ہے۔

    فیچ کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی کے تناسب میں قرضو ں میں اضافے کی وجہ سے بیرونی مالیاتی خدشات لاحق ہیں، پاکستان کی ریٹنگز گزشتہ کافی عرصےسے مستحکم تھی۔

    ریٹنگز ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام بیرونی مالیاتی صورتحال کو بہتر بنا سکتا تاہم اس پروگرام کے اپنے منفی اثرات بھی ہیں۔

    فیچ کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، آئندہ تین برس میں فی سال نوارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی کرنا ہوگی، آئندہ سال اپریل تک ایک ارب ڈالر کے یورو بونڈ کی ادائیگی بھی کرنی ہے۔

    ریٹنگز ایجنسی نے پیش گوئی کی کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر سات فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں :  رواں مالی سال معاشی شرح نمو 4.3سے 4.7تک رہےگی، موڈیز 

    یاد رہے بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے  پاکستانی معیشت سے متعلق  پرپورٹ جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی معیشت کوبیرونی خدشات لاحق ہیں ، حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ا صلاحات وقت کی ضرورت ہیں، معاشی اصلاحات مشکل اقدام ہیں تاہم یہ ہی معشیت میں بہتری کا باعث بنیں گی، 2020 تک قرضوں کاحجم بڑھ کر 76فیصد ہونےکا خدشہ ہے۔

    موڈیز کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو 4.3سے 4.7تک رہےگی اور آئندہ مالی سال میں معاشی شرح نمومیں اضافہ متوقع ہے جبکہ ، 2020میں معاشی شرح نمو 5.8 فیصد رہنے کاامکان ہے۔