Tag: عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز

  • پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام لینا کریڈیٹ پازیٹیو ہوگا، موڈیز

    پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام لینا کریڈیٹ پازیٹیو ہوگا، موڈیز

    نیویارک : عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا انٹر نیشنل مانیٹر ی فنڈ کے پروگرام لینا کریڈٹ پازیٹیو ہے، پروگرام سے پاکستان کو درکار فوری مدد مل جائے گی اور جو نئی حکومت کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں موڈیز نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے منی بجٹ کو بھی معشیت کیلئے بہتر قرار دیا اور کہا نیا بجٹ اخراجات اور مالیاتی خسارے میں کمی کاباعث بنے گا۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام لیناکریڈیٹ پازیٹیو ہوگا، نئی حکومت کو فوری طور مدد درکار ہے اور اس پروگرام سے پاکستان کو درکار فوری مدد مل جائے گی، جو نئی حکومت کیلئے مدد گار ثابت ہوگا اور ایک بار پھر معاشی اصلاحات کا عمل دوبارہ جاری کرنے میں مدد دے گا۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال سےآٹھ ارب ڈالر کے قرض اتارنے ہیں اور پاکستان کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنا بہتر ہے، آئی ایم ایف فنانسنگ کے اس گیپ کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف پروگرام سےبرآمدات ا ور سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔

    ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستانی مشعیت کو بیرونی مالیاتی مسائل کا سامنا ہے زرمبادلہ ذخائر کم ترین سطح پر آگئے ہیں رزمبادلہ ذخائر تین ماہ کی درآمدات کیلئے بھی کا فی نہیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے باضابطہ درخواست کردی

    یاد رہے گزشتہ ہفتے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر کی انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دی تھی۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت کو استحکام بخشنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس ضمن میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں، جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

  • انتہا پسندی کا خاتمہ پاکستان کو کاروبار کیلئے موزوں بنادے گا، موڈیز

    انتہا پسندی کا خاتمہ پاکستان کو کاروبار کیلئے موزوں بنادے گا، موڈیز

    واشنگٹن : عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان سے انتہا پسندی پر قابو پانے کے بعد کاروبار کیلئے موزوں ترین ملک بن سکتا ہے، موڈیز اور ایس اینڈ پی کے بعد فنچ ریٹنگز ایجنسی نے بھی پاکستان میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے موڈیز، اسٹینڈرڈ اینڈ پورز اور فیچ ریٹنگ ایجنسیز کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ عالمی ریٹنگز ایجنسیوں کے مطابق پاکستان کےتوانائی سیکٹر میں کافی مواقعے موجود ہیں مگر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے پر ہی سرمایا کاری ممکن ہے ۔

    موڈیز اور ایس اینڈ پی کافی عرصے سے پاکستان پر رپورٹس جاری کر رہے ہیں جب کہ فنچ ریٹنگز نے حال ہی میں پاکستان میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

    اس موقعے پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اسلامک بانڈز کا اجراء اور اوجی ڈی سی ایل کے شئیرز کی فروخت آئندہ چند ہفتوں میں ہو جائے گی جبکہ رواں سال کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائرپندرہ ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے ۔

    اسحاق ڈار نے عالمی ایجنسوں کو یقین دلایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاملات معمول کے مطابق ہیں آئی ایم ایف کی تیسری اور چوتھی جائزہ رپورٹ مشترکہ طور پر جاری کی جائے گی۔