Tag: عالمی ریٹنگ ایجنسی

  • آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی، فچ

    آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی، فچ

    عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔

    معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے ایشیائی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہت سے ایشیائی ممالک میں 2024 الیکشن کا سال ہے، الیکشن کی وجہ کئی ایشیائی ممالک غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیں۔

    فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، کوریا، سری لنکا میں الیکشن ہونا باقی ہیں، الیکشن کے سال میں اصلاحات عمل سست روی کا شکار ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ممالک کیلئے قرضوں کا حصول مشکل ہوتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امید ہے الیکشن کے بعد نئی حکومتیں بہتر معاشی پالیسیز لائیں گی، امید ہے سری لنکا آئی ایم ایف سے مزید معاشی تقویت حاصل کرے گا۔

    فچ نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ سے استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان، سری لنکا کو چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی، آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

  • عالمی ریٹنگ ایجنسی  کا  پاکستانی  معیشت کا  آؤٹ لک مستحکم  قرار

    عالمی ریٹنگ ایجنسی کا پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم قرار

    نیویارک : عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام،ملٹی اوربائی لیٹرل فنڈنگ ملکی معیشت کوسہارادینےمیں مدد دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے پاکستان پر رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا ہے  ، پاکستان کی طویل مدتی ریٹنگ بی مائنس اور قلیل مدتی ریٹنگ بی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام،ملٹی اوربائی لیٹرل فنڈنگ ملکی معیشت کوسہارادینےمیں مدد دے گی ، آئی ایم ایف اوردیگر ذرائع سے ملی فنڈنگ  آئندہ 12ماہ کیلئے کافی ہوگی، امید ہے ملکی معاشی اشاریوں میں مزید خرابی نہیں آئےگی۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو2اعشاریہ4 فیصد رہےگی ، یہ شرح 12 سال کی کم ترین سطح ہے ، رواں مالی سال کے اختتام  تک  پاکستان میں فی کس آمدنی1200 ڈالر تک ہوجائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے، ملکی معیشت کو بیرونی خدشات لاحق ہیں ، ریٹنگز کم ہونے کی وجہ پاکستان کی  کم آمدنی ہے جبکہ خراب انفراسٹرکچر کےباعث غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی دیکھی جارہی ہے

  • سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول

    سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول

    کراچی: پاکستان کو سکوک بانڈز کے ایک ارب ڈالر مل گئے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر چودہ ارب کی سطح عبور کر گئے ہیں ۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کو سکوک بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائرچودہ ارب بیس کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، پانچ سالہ سکوک بانڈز پر سرمایہ کاروں کو چھ اعشاریہ سات پانچ فیصد منافع دیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کو دسمبر کے وسط میں آئی ایم ایف سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر بھی ملنے کا امکان ہے جس کے بعد دسمبر کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتے ہیں۔

  • پاکستانی سکوک بانڈز کو سی اے اے ون کا درجہ مل گیا

    پاکستانی سکوک بانڈز کو سی اے اے ون کا درجہ مل گیا

    اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے سکوک بانڈز کو سی اے اے ون کا درجہ دیا ہے،تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹینگ ایجنسی موڈیز کے مطابق پاکستان کے معیشت کا آوٹ لُک مستحکم ہے اور اس کے باعث اسلامی بانڈز کو بھی سی اے اے ون کی ریٹنگ دی گئی ہے۔

    موڈیز کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسلامک بانڈز کا اجراء اسلامی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے ۔

    پاکستانی معیشت میں استحکام کی وجہ مالیاتی خسارے میں کمی اور زرمبادلہ ذخائر کی پوزیشن میں بہتری ہے۔ موڈیز کے مطابق ایک سال میں زر مبادلہ ذخائر بہتر ہوگئے۔