Tag: عالمی ریکارڈ

  • سعودی عرب کے اسپتال نے عالمی ریکارڈ بنا لیا!

    سعودی عرب کے اسپتال نے عالمی ریکارڈ بنا لیا!

    سعودی عرب (15 اگست 2025): کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے طبی دنیا میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے اعضا عطیہ کرنے کے عالمی دن کے موقع پر صرف 48 گھنٹوں میں گردوں کے 10 ٹرانسپلانٹ کر کے طبی دنیا میں منفرد عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

    اسپتال کے آرگن ٹرانسپلانٹ سیٹنر آف ایکسی لینس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایحاب ابو فرحانہ کے مطابق مسلسل دو دن گردے کے 10 ٹرانسپلانٹ کیے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ گردوں کی پیوند کاری کا یہ ریکارڈ ڈاکٹر طارق علی کی سربراہی میں ماہرین کی ایک ٹیم نے انجام دیا۔

    ڈاکٹر ایحاب نے بتایا کہ گزشتہ برس سینٹر نے 500 ٹرانسپلاٹ کی تکمیل کے ساتھ ایک سنگ میل حاصل کیا تھا اور یہ پروگرام 2011 میں شروع کیا گیا تھا۔

    اس پروگرام کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جن کے لیے گردوں کا عطیہ نہیں ہوتا۔ سعودی عرب میں مرنے کے بعد اپنے اعضا عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

    سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے مطابق موت کے بعد اعضا عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد کے لحاظ سے سعودی دارالحکومت ریاض سرفہرست ہے جہاں تقریبا ایک لاکھ 42 ہزارعطیہ دہندگان ہیں۔ مکہ مکرمہ ایک لاکھ 15 ہزار افراد کے اپنے اعضا عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے

    الشرقیہ ریجن میں اعضا عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 65 ہزار تک پہنچ گئی۔ نجران میں یہ تعداد سب سے کم ایک ہزار500 ہے۔

  • پاکستانی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے پھر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

    پاکستانی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے پھر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

    پاکستان کی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم جنہوں نے 8 برس کی عمر میں اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا تھا، ایک بار پھر عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    کم عمر اور باصلاحیت مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم منفرد کارنامہ سرانجام دیکر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔

    پاکستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ فاطمہ نسیم نے اپنے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر 1 منٹ میں سب سے زیادہ فل ایکسٹینشن مکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    انہوں نے انڈوں کو توڑے بغیر کم از کم 250 مکے لگا کر اپنا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کروالیا۔ انہوں نے صرف 60 سیکنڈ میں 302 فل ایکسٹینشن پنچز دے کر ہدف سے تجاوز کرلیا۔

    یہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم کا چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے، انہوں نے چھٹی بار عالمی ریکارڈ قائم کرکے شاندار سنگ میل عبور کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر ایک ای میل کے ذریعے ان کی کامیابی کی تصدیق کی ہے۔

    مارشل آرٹسٹ راشد نسیم عالمی ریکارڈز کے سنچری کلب میں شامل ہونیوالے واحد پاکستانی

    فاطمہ نسیم نے اس سے قبل 8 برس کی عمر میں ایک منٹ میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کرکے بھارتی کھلاڑی کا ایلبو اسٹرائیک کا عالمی ریکارڈ چکنا چور کردیا تھا۔

  • آسٹریلیا ویسٹ انڈیز ٹی 20 میچ، دونوں ٹیموں نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے

    آسٹریلیا ویسٹ انڈیز ٹی 20 میچ، دونوں ٹیموں نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے

    آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھے ٹی 20 میچ میں فتح کینگروز کے ہاتھ آئی لیکن اس کے ساتھ دونوں ٹیموں نے عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالے۔

    آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو مسلسل چوتھے ٹی 20 میچ میں شکست دی تو اس کے ساتھ ہی ایک قابل فخر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ہاتھ منفی ریکارڈ آیا۔

    آسٹریلین ٹیم نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو تین وکٹوں سے شکست دی تو اس کے ساتھ وہ کینگروز وہ ٹیم بن چکی تھی جس نے ایسا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو اس سے قبل کسی اور ٹیم نے نہیں بنایا تھا۔

    ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا نے یہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

    ٹی 20 انٹرنیشنل میں یہ چھٹا موقع تھا، جب آسٹریلیا نے 200 یا اس سے زائد رنز کا ہدف حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

    دوسری جانب ویسٹ انڈیز کو اس میچ میں شکست ہی نہیں ملی، بلکہ ایک منفی ریکارڈ بھی اس کے نام کے آگے سج گیا۔

    ویسٹ انڈیز واحد ٹیم بن گئی جو 200 سے زائد رنز کا دفاع کرنے میں سب سے زیادہ ناکام رہی ہے۔ کیریبئن سائیڈ چھٹی بار ڈبل سنچری سے زائد ٹارگٹ کا دفاع نہ کر سکی۔

    دریں اثنا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 200 یا اس سے زائد کا پانچ پانچ بار ہدف حاصل کر کے پانچ پانچ فتوحات کے ساتھ بھارت اور جنوبی افریقہ آسٹریلیا سے پیچھے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ منگل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

  • ویڈیو : خاتون کھلاڑی نے لمبی تھرو پھینک کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

    ویڈیو : خاتون کھلاڑی نے لمبی تھرو پھینک کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

    لندن : آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر نے خواتین کی فٹبال میں سب سے لمبی تھرو پھینکنے نے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق لندن سٹی لائنیسز کی 31 سالہ خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے اوور ہیڈ تھرو کا بہترین مظاہرہ کیا۔

    میگن کیمبل نے گیند کو 37.55 میٹر دور پھینکا جو کہ پچھلے ریکارڈ 35 میٹر سے 2 میٹر زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے کلب کے تربیتی میدان (کینٹ ) میں بنایا، جہاں ایک پُتلے کو 35 میٹر دور رکھا گیا تھا تاکہ وہ اس سے آگے پھینک سکیں۔

    اس موقع پر میگن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت خاص اور حیرت انگیز کارنامہ ہے، میں چاہتی ہوں کہ کوئی مجھ سے بھی زیادہ کامیاب ہو اور دوسرے کھلاڑی بھی اس سے لمبی تھرو پھینک کر اس ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کریں۔

    کیمبل نے بتایا کہ انہوں نے گیند دور پھینکنے کی تربیت نوجوانی میں لڑکوں کی ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہوئے حاصل کی اور تب بھی میرا تھرو ان اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے زیادہ ہوتا تھا۔

    مزید پڑھیں : رقاص نے سر پر 468 گلاس رکھ کر عالمی ریکارڈ بنالیا، ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے کہ اس سے قبل قبرص کے ایک رقاص نے سر پر شیشے کے 468 گلاس رکھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، انہوں نے 319 گلاس کے گزشتہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    قبرص کے رقاص ڈینوس کانتیس نے سر پر حیران کن طور پر 468 شیشے کے گلاس رکھ کر رقص پیش کیا، یہ مظاہرہ ارادیپو میونسپلٹی کے زیرِ اہتمام ایک تقریب میں کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/first-pakistani-to-set-150-guinness-world-records-in-just-9-years/

  • رقاص نے سر پر 468 گلاس رکھ کر عالمی ریکارڈ بنالیا، ویڈیو دیکھیں

    رقاص نے سر پر 468 گلاس رکھ کر عالمی ریکارڈ بنالیا، ویڈیو دیکھیں

    قبرص کے ایک رقاص نے سر پر شیشے کے 468 گلاس رکھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے 319 گلاس کے گزشتہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قبرص کے رقاص ڈینوس کانتیس نے ایک بار پھر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج کروا لیا ہے۔ اس بار انہوں نے سر پر حیران کن طور پر 468 شیشے کے گلاس رکھ کر رقص پیش کیا۔ یہ مظاہرہ ارادیپو میونسپلٹی کے زیرِ اہتمام ایک تقریب میں کیا گیا۔

    ڈینوس کانتیس، جو روایتی "گلاس ڈانس” میں مہارت رکھتے ہیں، نے 319 شیشوں کے گلاس کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا، جو پہلے ارسطو ویلاوریتیس کے پاس تھا۔ یہ شاندار مظاہرہ ایسٹر کے موقع پر ایک روایتی تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔

    ان کا یہ کمال دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ تقریب میں جمع ہوئے تھے، یاد رہے کہ اس کارنامے کے لیے بے پناہ توازن، توجہ اور مہارت اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    سر پر گلاس رکھنے کے کامیاب مظاہرے کے بعد ڈینوس کانتیس کی اسا کارکردگی کو خوب سراہا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے اس کارکردگی کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں باضابطہ اندراج کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

  • ویڈیو: دنیا میں کتوں کی سب سے بڑی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم

    ویڈیو: دنیا میں کتوں کی سب سے بڑی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم

    دنیا میں کتوں کی سب سے بڑی پریڈ جرمنی کے شہر ریگنشبرگ میں ہوئی 897 کتوں نے شرکت کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ریگنسبرگ میں کتوں کی پریڈ ہوئی۔ اس پریڈ میں 897 کتوں نے شرکت کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

    رپورٹ کے مطابق اس تاریخی اپریڈ میں 897 مختلف النسل کتوں نے اپنے مالکان کے ساتھ سڑک پر واک کی جس کو دنیا کی سب سے بڑی ڈگ واک قرار دیا گیا۔

    کتوں نے اپنے مالکان کے ساتھ نہ صرف پریڈ میں شرکت کی بلکہ اس موقع پر مختلف مقابلے اور تفریحی سرگرمیاں بھی منعقد ہوئیں۔

    بعض میڈیا میں کتوں کی تعداد 1175 بتائی گئی ہے تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام کے مطابق پریڈ میں 897 کتوں نے شرکت کی جو اب تک سب سے زیادہ شرکت ہے اور اسی بنیاد پر یہ ریکارڈ باضابطہ تسلیم کیا گیا۔

    اس انوکھی اور دلچسپ پریڈ کا انعقاد ڈیکل میوزیم کے بانی سیپی گلپیک نے کیا تھا۔ جو کہ ڈیکل میوزیم کے بانی ہیں۔ شرکا نے اس ایونٹ کو بہت خوش آئند اور یادگار قرار دیا ہے۔

     

  • ویڈیو: دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کا عالمی ریکارڈ قائم

    ویڈیو: دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کا عالمی ریکارڈ قائم

    قد صرف ایک فٹ تین انچ ٹانگوں کی لمبائی 21 انچ سے بھی کم دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔

    بکری ایک معصوم اور پالتو جانور ہے جو انسانوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ بھارت کے شہری کو اس کی پالتو بکری نے عالمی ریکارڈ نام کرا دیا ہے۔

    بھارتی ریاست کیرالہ کے کسان پیٹر لینو کی پالتو بکری کرومبی نے دنیا کی سب سے چھوٹی بکری ہونے کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ورلڈ گنیز بک ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

    کرومبی کا تعلق کینیڈین پگمی نسل کی بکری سے ہے جو اپنی ٹھوس جسامت اور جینیاتی بونے پن کی وجہ سے مشہور ہے۔

    2021 میں پیدا ہونے والی اس بکری کا قد صرف ایک فٹ تین انچ اور ٹانگوں کی لمبائی 21 انچ سے بھی کم ہے، جو اس کو دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کا منفرد اعزاز دلاتی ہے۔

    ورلڈ گنیز بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے والی کرومبی کا ایک چھوٹا سا بچہ بھی ہے۔

  • ویڈیو: شہری نے ’’روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین‘‘ کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

    ویڈیو: شہری نے ’’روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین‘‘ کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

    ایک شخص نے روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا کارنامہ انجام دے کر دنیا کے مضبوط تین انسان ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    نیا میں آئے روز ایسے انسانی کارنامے سامنے آتے ہیں کہ جنہیں آنکھوں سے دیکھنے کے باوجود یقین نہیں آتا ایسا ہی ایک منفرد واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کو کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق یہ غیر معمولی شخص 43 سالہ مصری شہری اشرف کاہونجا ہے جس نے وسطی قاہرہ کے رمسیس ٹرین اسٹیشن پر یہ کارنامہ انجام دیا۔

    اشرف کاہونجا نے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے وفد کی موجودگی میں روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھیجن کر دنیا کے مضبوط ترین انسان ہونے کا ریکارڈ اپنے نام درج کرایا۔

    اشرف کاہونجا نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کے لیے مسلسل چھٹی بار دنیا کا مضبوط ترین انسان بننے کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس کے لیے ٹیسٹ کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور تمام مراحل میں وہ کامیاب رہے۔

    دنیا کے مضبوط ترین شخص کا اعزاز پانے والے اشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے رمضان کے مہینے میں ٹرین کھینچنے کا فیصلہ کیا تاکہ روزے کی حالت میں اور بغیر کھانا کھائے اپنے خواب کو حاصل کیا جا سکے اور دنیا کا مضبوط ترین انسان بنا جا سکے۔

    کاہونجا نے اپنی اس کامیابی کا کریڈٹ اپنی بیویوں اور تین بیٹیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے خواب کی تکمیل میں ساتھ دیتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ حالیہ عرصے کے دوران انہوں نے بہت سے ریکارڈ توڑے۔ ان میں 16 ٹن وزنی ٹرک، 30 ٹن وزنی دو فائر انجن، سب وے سے پہلے ٹرینیں کھینچنا اور 6 اینجل کاریں کھینچنا شامل ہیں۔

     

  • سعودی عرب نے اپنے یوم تاسیس پر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا!

    سعودی عرب نے اپنے یوم تاسیس پر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا!

    سعودی عرب میں یوم تاسیس کے موقع پر مملکت نے ایک عالمی ریکارڈ بنا کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں 20 سے 23 فروری تک یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے دوران ایک عالمی ریکارڈ بن گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ان تقریبات کے دوران سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ایک تقریب میں روایتی رقص ’عرضہ‘ بھی پیش کیا گیا اور سینکڑوں فنکاروں نے ایک ساتھ یہ روایتی رقص کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔

    اس تاریخی منظر کو نوٹ کرنے کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی موجود تھی جس نے تصدیق کی یہ ایک عالمی ریکارڈ بن چکا ہے۔

    اس پرفارمنس میں 633 شرکا نے ایک ساتھ روایتی رقص ’عرضہ‘ میں حصہ لیا تھا جب کہ تقریب میں 50 ہزار افراد شریک تھے۔

    ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں فن کاروں نے ایک ساتھ روایتی رقص پر پرفارم کیا ہو اس لیے یہ دنیا میں اس نوعیت کی سب سے بڑی پرفارمنس بن گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-arabia-very-cold-weather-freezee-temeprature/

  • سمندر کی تہہ میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا نیا عالمی ریکارڈ

    سمندر کی تہہ میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا نیا عالمی ریکارڈ

    پاناما : جرمنی کے ایک ایروسپیس انجینیئر نے سمندر کی تہہ میں سب سے زیادہ وقت گزار کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

    جرمنی کے ایک ایروسپیس انجینیئر نے 120 دن تک پاناما کے ساحل پر سمندر کی تہہ میں ایک زیرِ آب کیپسول میں رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 59 سالہ روڈیگر کُوچ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی موجودگی میں سمندر کے نیچے اپنے 30 مربع میٹر کے گھر سے نکلے۔

    جرمن  انجینئر

    سوزانا رئیس نے تصدیق کی کہ کُوچ نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں زیرِآب لاج میں 100 دن گزارنے والے امریکی جوزف ڈٹوری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن انجینئر نے وشین بلڈرز کے شریک بانی ہیں اور انہوں نے 4 ماہ تک سمندر کی تہہ میں رہ کر مچھلیوں کا مشاہدہ کیا۔

    روڈیگر کوچ کے کیپسول میں بستر، بیت الخلا، ٹی وی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور ایک ایکسرسائز بائیک سمیت جدید لوازمات موجود تھے جب کہ انہیں کھانے پینے کی اشیاء ایک چھوٹی کشتی کے ہمراہ مہیا کی جاتی تھیں۔

    اس حوالے سے روڈیگر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا ایڈونچر تھا اور جو یہ ختم ہو گیا ہے۔ اسے بیان کرنا ناممکن ہے، میں نے یہاں اپنے وقت کا بہت لطف اٹھایا۔