Tag: عالمی ریکارڈز

  • چھ سالہ چیچن بچے نے دو عالمی ریکارڈ بنا لیے

    چھ سالہ چیچن بچے نے دو عالمی ریکارڈ بنا لیے

    گروزنی: چھ سالہ چیچن بچے نے ایک ہی وقت میں دو عالمی ریکارڈز قایم کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چھ سال کے چیچن بچےنے مسلسل 4,618 پریس اپس لگا کر دو عالمی ریکارڈ بنا لیے، رحیم کورائیف نے ریاستی ٹی وی پر دو عالمی ریکارڈز توڑنے کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو حیران کیا۔

    رحیم کورائیف نے پہلا ریکارڈ اس وقت توڑا جب اس نے دو گھنٹے میں 4,183 پریس اپس کیے، یہ کسی بھی چھ سالہ بچے کی طرف سے سب سے زیادہ پریس اپس تھے۔

    چھ سالہ ایتھلیٹ نے دوسرا ریکارڈ اس وقت توڑا جب اس نے 4,618 پریس اپس لگا کر مسلسل زیادہ سے زیادہ پریس اپس لگانے کا کارنامہ انجام دیا۔

    خیال رہے کہ رحیم کورائیف نے گزشتہ سال نومبر میں مسلسل 105 4 پریس اپس لگا کر ریکارڈ قایم کیا تھا جس پر چیچن رہنما نے اسے مرسیڈیز کار تحفے میں دی تھی۔

    شایقین نے چھ سالہ رحیم کورائیف کو ’چیچن شوارزینگر‘ قرار دے دیا، جب اس نے دو گھنٹے مسلسل پریس اپس لگا کر ایک عالمی ریکارڈ توڑا تو لوگ سانسیں روک کر اسے دیکھ رہے تھے، لیکن وہ رکا نہیں اور جلد ہی دوسرا ریکارڈ بھی قایم کر لیا۔

    رحیم کورائیف کو رشین بک آف ریکارڈز کی جانب سے ٹرافی اور سرٹیفکیٹس دیے گئے، چیچن رہنما اور ولادی میر پیوٹن کے قریبی دوست رمضان قادیروف بھی اس کی بہت تعریف کر چکے ہیں۔

  • عراقی باشندہ دنیا کا سب سے پست قامت بس ڈرائیور بن گیا

    عراقی باشندہ دنیا کا سب سے پست قامت بس ڈرائیور بن گیا

    لندن: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے سابق عراقی باشندے کو دنیا کے پست قامت ترین بس ڈرائیور کا اعزاز دے دیا، فرینک فائق ہاشم کا قد صرف 4 فٹ 5.6 انچ ہے اور وہ ڈبل ڈیکر بس چلاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 55 سالہ فرینک فائق ہاشم کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ’پست قامت ترین بس ڈرائیور‘ کا سرٹیفیکیٹ دے دیا، فرینک بیس سال قبل عراق سے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔

    1.36 میٹر قد والے کوڈو میاں ڈیڑھ سال سے برطانیہ کی دیہی کاؤنٹی ویسٹ سَسِِکس کے شہر چیچسٹر میں ڈبل ڈیکر بس چلا رہے ہیں، وہ ایک پروفیشنل بس ڈرائیور  ہیں۔

    136.2 سینٹی میٹر کے حامل پست ترین قد کے پُرعزم ڈرائیور نے عالمی ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد کہا ’میں دوسروں کے لیے مثال بنوں گا اور انھیں بتاؤں گا کہ کبھی مایوس نہ ہوں اور دوسروں کو ان کے عزائم پورے کرنے میں مدد کریں۔‘

    ماسٹر راشد نسیم نے بھارت سے گنیز بک کا ایک اورعالمی ریکارڈ چھین لیا

    فرینک فائق ہاشم کو پیدائشی طور پر achondroplasia (اکونڈرو پلیزیا) نامی بیماری لاحق ہے جو بونے پَن کی ایک عام قسم ہے، یہ ہڈیوں کی افزائش سے متعلق بیماری ہے، اس میں اوپری دھڑ نارمل جب کہ ہاتھ اور پیر چھوٹے رہ جاتے ہیں۔

    خود کو عالمی ریکارڈز میں شامل کروانے والے بونے کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی آگے بڑھنے میں اپنے پستہ قد کو رکاوٹ نہیں بننے دیا، ثابت کیا کہ وہ بھی وہی کام کرسکتا ہے جسے دوسرے انجام دے سکتے ہیں۔

    بارہ سالہ فلسطینی اسپائڈربوائے کا نام گنیز بک میں شامل

    فرینک ہاشم نے کہا ’میں دوسروں کے لیے ایک مثال ہوں کہ وہ خود پر یقین رکھیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیونگ ایک چیلنج تھا جسے انھوں نے تمام تربیتی امتحانات بہترین رزلٹ کے ساتھ پاس کر کے پورا کیا۔

    واضح رہے کہ فرینک فائق ہاشم اب ہر قسم کی بس چلا سکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام کو انجوائے کرتا ہے اور اپنے دوستوں اور پسنجزز کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانے کا منفرد ترین طریقہ

    چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانے کا منفرد ترین طریقہ

    گزشتہ روز گنیز ورلڈ ریکارڈز کی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب میں مختلف ریکارڈز کے حامل ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک شخص نے دنیا کی سب سے منفرد چھلانگ لگا کر چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانے کا مظاہرہ کیا۔

    dunk

    برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سائمن بیری نے 239 فٹ سے زائد بلندی سے چھلانگ لگاتے ہوئے چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھانے کا حیران کن مظاہرہ کیا اور عالمی گنیز ریکارڈز میں اپنا نام درج کروالیا۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈ کی اس تقریب میں لبنانی شہری نبی کرم نے بھی شرکت کی جن کے پاس ننھی منی کاروں کا دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ اس حوالے سے یہ خود اپنا ہی ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

    record-2

    car-2

    نبی کرم کے پاس 37 ہزار 777 ننھی منی مختلف اقسام کی گاڑیاں موجود ہیں۔

    record-3

    record-5

    یہی نہیں انہوں نے تاریخ کے کچھ مشہور واقعات کی منظر کشی کرنے والے منی ایچر ماڈلز بھی اپنے گھر میں جمع کر رکھے ہیں جن کی تعداد 577 ہے اور یہ بھی ان کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

    record-6

    record-7

    ان ماڈلز میں فارمولا ون ریسنگ چیمپئن مائیکل شوماخر کی فتوحات سمیت دنیا بھر میں پیش آنے والی جنگوں کی مناظر کے ماڈل بھی شامل ہیں۔

    record-4

    نبی کرم ایک سابق فارمولا ریسنگ ڈرائیور ہیں اور یہاں سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنے شوق کو تسکین پہنچانے کے لیے ہی انہوں نے اس منفرد ذخیرے کو جمع کرنا شروع کیا۔