Tag: عالمی ریکارڈ توڑ دیا

  • گورنر سندھ نے نئے سال پر آتش بازی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    گورنر سندھ نے نئے سال پر آتش بازی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، سال نو پر گورنر ہاؤس میں ہونے والی آتش بازی کا عالمی توڑ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس میں عالمی طرز پر 34منٹ کے مقابلے میں 45 منٹ کی آتش بازی کرکے پرانا ریکارڈ ٹوڑ دیا گیا۔

    کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس میں نئے سال کی آمد کا جشن منا رہے ہیں، جہاں شہر کی سب سے بڑی عالمی سطح کی آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا، اس خوبصورت نظارے کو دیکھ کر شہری دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ترکیہ کے شہر استنبول سے جشن سال نو کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیغام دیا۔

    انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں، نئے سال کے لیے عہد کریں کہ اسے خوشیوں کا سال بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئے سال میں مزید ایسے کام کریں گے جس سے ملک کی عزت کو بڑھائیں، میں عہد کرتا ہوں کہ پچھلے سال 50 ہزار بچوں کو آئی ٹی کورسسز کروائے آنے والے نئے سال میں پانچ لاکھ بچوں کو کورسسز کرائیں گے۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ کو آئی ٹی صوبہ بنائیں گے۔ یہ جشن میں نے صوبے کی عوام کے لیے رکھا ہے، ہم ایک عالمی سطح کا ریکارڈ بنانے جارہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ آتش بازی عوام کے ٹیکس یا حکومتی پیسوں سے نہیں کرائی

    لندن، فرانس، نیو یارک میں بھی نئے سال کا آغاز آتش بازی سے کیا جاتا ہے، پاکستان میں اس گورنر ہاؤس سے اس آتش بازی کا آغاز کیا جارہا ہے

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، پانی ، بجلی ، گیس کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے

    اس شہر میں لاکھوں ٹن کچرا پڑا ہوا ہے اس کو اٹھانے اور شہر کو صاف ستھرا شہر بنانے کے لیے کوشش کریں گے۔

  • چھوٹی نسل کی خوبصورت گھوڑی نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    چھوٹی نسل کی خوبصورت گھوڑی نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    گھوڑے دنیا کے ہر ملک میں پائے جاتے ہیں ان کی بے شمار نسلیں بھی ہیں جو ایک سے بڑھ ایک ہیں، جو ان کی خوبصورتی کو دوسرے گھوڑوں سے ممتاز کرتی ہے۔

    ان ہی میں ایک خوبصورت اور چھوٹی نسل کی گھوڑی بھی ہے جس کی خوبصورتی کا اعتراف گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے بھی کیا ہے۔ اس گھوڑی کی سب سے خاص بات اس کی لمبی اور گھنی دم ہے۔

    sweetie

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جنوبی کیرولینا کی ایک چھوٹی نسل کی گھوڑی نے سب سے لمبی دم رکھنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    سوئٹی نامی اس گھوڑی کی دُم 5 فٹ اور 11.26 انچ لمبی ہے جس کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اسے فاتح قرار دیا گیا۔ سوئٹی نامی کی عمر 36 برس ہے اور اس کا قد 3 فٹ ایک انچ ہے۔

    اس گھوڑی کی مالکن ریسا فارمیسانو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ سوئٹی کی دم کو اپنے پیچھے گھسیٹنے سے روکنے کے لیے لپیٹ دیتی ہیں۔ ریسا اپنی گھوڑی کی دم کو سال میں 2 مرتبہ دھوتی اور باقاعدہ کنڈیشن بھی کرتی ہیں۔

    horse

    انہوں نے بتایا کہ اپنی ایک گھوڑی کی موت کے بعد وہ سوئٹی کو گھر لے آئی تھیں، ان کے پاس دو گھوڑے بھی ہیں۔

    سوئٹی کی دُم سال 2012 میں اتنی لمبی ہوگئی تھی کہ وہ زمین پر لگنا شروع ہوگئی تھی اور تب سے دم کی طوالت میں اضافہ ہوتا گیا۔