Tag: عالمی ریکارڈ

  • ویڈیو: آئس ہاکی میچ میں ٹیڈی بیئرز کا عالمی ریکارڈ بن گیا

    ویڈیو: آئس ہاکی میچ میں ٹیڈی بیئرز کا عالمی ریکارڈ بن گیا

    امریکا میں ہونے والے ایک آئس ہاکی میچ میں ٹیڈی بیئرز کا عالمی ریکارڈ بن گیا جو شائقین نے گراؤنڈ میں پھینکے۔

    امریکا کے شہر پنسلوانیا میں کھیلے گئے آئس ہاکی میچ کے دوران گراؤنڈ میں ٹیڈی بیئرز کی بارش ہوگئی جو آسمان سے نہیں ہوئی بلکہ میچ دیکھنے والے شائقین نے کی۔

    شائقین کھیل نے ایک لاکھ دو ہزار تین سو چونتیس (1،02،334) ٹیڈی بیئرز پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا۔ گزشتہ شال ہرشیز میں تماشائیوں نے آئس ہاکی کے میچ کے دوران 74 ہزار 599 ٹیڈی بیئرز اچھالے تھے۔

     

    یہ تمام ٹیڈی بیئرز رفاحی اداروں کو عطیہ کیے جائیں گے جو انہیں نیلام کر کے عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لیے استعمال کریں گے۔

  • ویڈیو : زبان سے 57 پنکھے روکنے کا عالمی ریکارڈ

    ویڈیو : زبان سے 57 پنکھے روکنے کا عالمی ریکارڈ

    بھارت میں ایک شخص نے پنی زبان سے 57پنکھے روک کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا جس کے بعد اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

    دنیا میں چھوٹی عمر سے لے کر بڑھاپے کو پہنچنے والے افراد اپنے دلچسپ کارناموں کی بدولت اپنے نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیتے ہیں جو خود سے کوئی نہ کوئی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    کچھ ایسا ہی کارنامہ ایک بھارتی اسٹنٹ مین کرنیتی کمار پینیکرا نے انجام دیا جس نے ایک منٹ میں اپنی زبان سے 57 برقی پنکھوں کو روک کرعالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    کرنیتی کمار پینیکرا، جنہیں “ڈرل مین” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے یہ چیلنج اٹلی کی ٹی وی سیریز “لو شو ڈی ریکارڈ” کے سیٹ پر میلان میں پورا کیا۔ ویہ اس سے قبل بھی کئی گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

  • 100 سال کا دولہا، 102 برس کی دلہن، عالمی ریکارڈ بن گیا!

    100 سال کا دولہا، 102 برس کی دلہن، عالمی ریکارڈ بن گیا!

    100 سالہ شخص نے دولہا اور 102 سالہ خاتون نے دلہن بن کر ورلڈ گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج کرا لیا ہے۔

    شادی دو افراد کو ایک بندھن میں باندھتا ہے۔ اس کے لیے کوئی خاص عمر تو مقرر نہیں مگر دنیا میں شادیاں عموماً جوان یا زیادہ سے زیادہ ادھیڑ عمر میں کی جاتی ہیں، لیکن 100 سالہ شخص نے دولہا اور 102 سالہ خاتون نے دلہن بن کر ورلڈ گنیز بک آف ریکارڈ میں عمر رسیدہ نوبیہاتا جوڑے کے طور پر اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

    تاہم امریکا میں 100 برنی لٹمین نے اپنی یونیورسٹی فیلو 100 سالہ مارجوری فٹمین کو اپنی دلہن بنا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی شادی کے بعد ان کے معمر ترین نوبہیاتا جوڑا ہونے تصدیق کر دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برنی لٹمین اور مارجوری فِٹمین فیسلیٹی کی ایک پارٹی میں ملے۔ یہاں انہیں معلوم ہوا کہ وہ ایک ہی وقت میں یونیورسٹی آف فیلیڈیلفیا میں پڑھ چکے ہیں، لیکن کبھی ایک دوسرے کا سامنا نہیں ہوا۔

    یہ ملاقاتیں بعد ازاں بڑھیں اور پھر دوستی سے محبت میں ایسی تبدیل ہوئیں کہ دونوں نے باقی ماندہ زندگی ساتھ رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شادی کر لی۔

    یہ دونوں کی ہی دوسری شادی تھی۔ اس سے قبل لٹمین اور فِٹرمین کی پہلی شادیاں 60 برس سے زیادہ عرصے تک قائم رہیں۔

    اس حوالے سے معمر نوبیہاتا جوڑے کی رشتے دار سارہ سیشرمین نے مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں خوش قسمت تھے کہ ایک دوسرے کو ملے اور 100 برس کی عمر میں انہیں ایک بار محبت مل گئی۔

  • ایشون نے لیجنڈ مرلی دھرن کا دیرینہ عالمی ریکارڈ برابر کردیا

    ایشون نے لیجنڈ مرلی دھرن کا دیرینہ عالمی ریکارڈ برابر کردیا

    بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لیجنڈ کرکٹر مرلی دھرن کا دیرینہ عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

    روی چندرن اشون نے ٹیسٹ میں اپنا 11 واں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے سری لنکا کے سابق جادوگر اسپنر مرلی دھرن کا دیرینہ عالمی ریکارڈ برابر کیا، بنگلہ دیش کے خلاف پوری سیریز بھارتی اسپنر ٹاپ فارم میں نظر آئے۔

    انھوں نے چنئی اور کانپور میں بھارت کی آسان جیت بلے اور گیند دونوں کے ساتھ بھرپور کردار ادا کیا بلکہ پہلے ٹیسٹ میں تو انھوں نے شاندار سنچری بھی اسکور کی۔

    آف اسپننگ آل راؤنڈر نیا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے اس سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا، ایشون نے چنئی میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ کانپور میں مزید پانچ وکٹیں لے کر وہ جسپریت بمراہ کے ساتھ سیریز میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بنے۔

    ایشون سیریز میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی سیریز ایوراڈ حاصل کرنے میں متھیا مرلی دھرن کے ہمسر ہوچکے ہیں جبکہ ان کے بعد جیک کیلس کا نمبر ہے۔

    ٹیسٹ میں متھیا مرلی دھرن 11 ، روی چندرن اشون 11، جیک کیلس 9، عمران خان: 8، رچرڈ ہیڈلی 8 اور شین وارن 8 بار پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

  • خاتون کا حیرت انگیز کارنامہ، عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    خاتون کا حیرت انگیز کارنامہ، عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    واشنگٹن: ایک امریکی خاتون نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے سوزن کاری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست واشنگٹن کے ایک شہر گگ ہاربر سے تعلق رکھنے والی خاتون الیسانڈرا ہیڈن نے مسلسل 34 گھنٹے اور 7 منٹ تک کروشیا (سوزن کاری) کے ذریعے کپڑا بُن کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈز کی تنظیم نے بھی نئے ریکارڈ کی تصدیق کر دی ہے، الیسانڈرا نے بتایا کہ وہ اس نے اپنی دادی سے 8 سال کی عمر میں کروشیا کرنا سیکھا تھا، اور وہ ریکارڈ ہولڈر بننا چاہتی تھیں۔

    الیسانڈرا نے کروشیا سیکھنے کی دل چسپ وجہ یہ بتائی کہ وہ زیادہ بھاگ دوڑ کرتی تھیں اور ان کی دادی ان کے پیچھے نہیں بھاگ سکتی تھیں، اس لیے دادی نے چالاکی سے انھیں سوزن کاری سکھا دی، تاکہ وہ ایک جگہ بیٹھ کر مصروف رہے۔

    خاتون کے مطابق ان کے خاندان نے بھی اس ریکارڈ کے سلسلے میں ان کی بہت مدد کی، ان کے شوہر نے گواہوں اور کاغذی کارروائی کی ذمہ داری سنبھالی، جب کہ بیٹی دن بھر انھیں ضرورت کے مطابق اسنیکس اور پانی یا کافی اور انرجی ڈرنکس دیتی رہی۔

    ایک اور دل چسپ بات یہ تھی کہ الیسانڈرا نے اس ریکارڈ کے دوران جو کمبل بُنا، وہ ان کی بیٹی نے اسکول کی نیلامی میں عطیہ کر دیا تھا، تاہم جس دوست نے 2 ہزار ڈالر میں اسے خریدا، اس نے تحفے کے طور پر اسے واپس الیسانڈرا کو دے دیا۔

  • ویڈیو: دانتوں سے متعدد گاڑیاں کھینچ کر نوجوان نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    ویڈیو: دانتوں سے متعدد گاڑیاں کھینچ کر نوجوان نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

    مضبوط دانت انسانوں کے لیے کتنے فائدہ مند ہوتے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ نوجوان نے اپنے دانتوں کے ذریعے متعدد گاڑیاں کھینچ کر دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    یوکرین سے تعلق رکھنے والے دمیترو ہرونسکی نامی شخص نے لوگوں کے سامنے اپنی دانتوں کی مضبوطی کا خوب مظاہرہ کی اور بیک وقت چھ گاڑیوں کو کھینچ کر گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں دو بار اپنا نام دج کروالیا۔

    سوشل میڈیا شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپنے آفیشل پیج پر اس سلسلے میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نوجوان اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتا نظر آرہا ہے۔

    شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ دمیترو ہرونسکی نے پہلا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے دانتوں سے 6 گاڑیاں ڈرائیورز سمیت کھینچیں، ان گاڑیوں کا مجموعی وزن تقریباً 7603 کلو گرام تھا۔

    گاڑیوں میں اسٹیئرنگ وِیل ڈرائیورز کو بٹھانے کی وجہ یہ بتائی گئی تاکہ ڈرائیورز نیوٹرل گاڑیوں کی سیدھ کو برقرار رکھیں۔

    دوسرا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے دمیترو ہرونسکی نے کم وقت میں دانتوں سے گاڑی کھینچ کر 30 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی کامیاب کوشش کی

    یوکرینی شخص نے 15.63 سیکنڈ میں 1040 کلو وزنی ٹیکسی کو مطلوبہ فاصلے تک کھینچا اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    واضح رہے کہ پہلا ورلڈ ریکارڈ آسٹریلیا کے ٹرائے کونلے میگنسن کے پاس تھا جنھوں نے 2021 میں اپنے دانتوں سے 5 کاریں کھینچیں تھیں۔ دوسرا ریکارڈ شام کے صالح یزان کے پاس تھا، 2022 میں انھوں نے 18.13 سیکنڈ میں 30 میٹر تک کار کو دانتوں سے کھینچا تھا۔

  • کے ٹو بیس کیمپ پر 150 فٹ لمبا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ

    کے ٹو بیس کیمپ پر 150 فٹ لمبا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ

    چلاس: کے ٹو بیس کیمپ پر دنیا کا سب سے بڑا 150 فٹ لمبا قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان آرمی کی طرف سے 150 فٹ لمبا قومی پرچم لہرا گیا، یہ ریکارڈ پاک فوج کے شہیدوں غازیوں اور سیاچن کے محاذ پر وطن کی حفاظت کرنے والوں کے نام کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس قومی ریکارڈ بنانے میں سندھ، پنجاب، بلوچستان گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے کھلاڑی شامل تھے، 9 رکنی ٹیم میں اسپین سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خاتون مارتھا نے بھی شرکت کی۔

    غیر ملکی خاتون کوہ پیما نے یوم آزادی پر پاکستانیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

  • 80 سالہ خاتون نے خون عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

    80 سالہ خاتون نے خون عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

    خون کا عطیہ کرنا انسانیت کے لیے کی جانے والی عظیم خدمات میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں ہزاروں افراد ہر روز انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے خون کا عطیہ کرتے ہیں۔

    اسی طرح ایک 80 سالہ خاتون کینیڈین خاتون نے اپنی زندگی میں 96 لیٹر یعنی 203 یونٹ خون عطیہ کیا ہے۔

     رپورٹ کے مطابق 80 سالہ جوزفین میچا لُوک نامی خاتون نے اپنی زندگی میں اب تک 203 یونٹ خون کا عطیہ کیا ہے جس سے بے شمار افراد کی جان بچی ہے جو کہ ایک نیا ورلڈ ریکارڈ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جوزفین گذشتہ چھ دہائیوں سے باقاعدگی سے خون کا عطیہ کر رہی ہیں، انہوں نے 1965 میں 22 سال کی عمر سے خون کا عطیہ کرنا شروع کیا۔

    خون کا عطیہ دینے سے انکار کرنے والا ویٹ لفٹر اور ایلس فیض

    جوزفین میچالُوک کے اس ورلڈ ریکارڈ کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کر دی ہے۔

    گینز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’جوزفین کو مبارک ہو جنہیں زندگی میں سب سے زیادہ خون عطیہ کرنے کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔‘

    جوزفین میچالُوک نے بتایا کہ خون عطیہ کرنے کے بارے میں سب سے پہلے میری بہن نے مجھ سے بات کی۔

    وہ کہتی ہیں کہ ’میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس کے ساتھ مل کر خون کا عطیہ کروں گی اور یہیں سے اس کا آغاز ہوا۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے اندر خون ہے جو میں نے عطیہ کرنا ہے، میں اُن لوگوں کو عطیہ کرنا چاہتی ہوں جنہیں خون کی ضرورت ہے۔‘

    80  سال کی عمر ہونے کے باوجود ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جوزفین خون کا عطیہ کر رہی ہیں کیونکہ امریکہ میں خون عطیہ کرنے کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے اور انسان جب تک صحت مند رہتا ہے تب تک خون دے سکتا ہے۔

    وہ ابھی بھی ہر سال اوسط چار مرتبہ خون عطیہ کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ریکارڈ بناؤں گی، میں اِس غرض سے عطیہ نہیں کرتی تھی اور میرا ارادہ ہے کہ میں مزید خون عطیہ کرتی رہوں گی۔‘

  • گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماسٹر راشد نسیم کا ایک اور کارنامہ

    گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماسٹر راشد نسیم کا ایک اور کارنامہ

    گنیز ورلڈ ریکارڈ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے مکس مارشل آرٹس راشد نسیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    مکس مارشل آرٹس راشد نسیم نے نن چکو سے بوتل کیپ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    راشد نسیم نے مقابلے میں ایک مرتبہ پھر چین کو ریکارڈ سے محروم کر دیا ہے، گنیز بک ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ان کے اس ریکارڈ کی تصدیق کر دی۔

    راشد نسیم نے 8.79 سیکنڈ میں 10 پانی کی بوتلوں کو کھول کر ریکارڈ قائم کیا، چین کے یوئی ہیچاون نے 11.85 سیکنڈ میں ریکارڈ بنایا تھا۔

    یاد رہے کہ راشد نسیم پاکستان کے مشہور مارشل آرٹس ماسٹر ہیں اور پاکستان کے نام پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں متعدد ریکارڈز  درج کراچکے ہیں، وہ بھارت کے پندرہ سے زائد ریکارڈ توڑنے کا سہرا بھی ان ہی کے سر ہے۔

  • سیکڑوں فٹ بلندی پر رسی پر دل دہلا دینے والی چہل قدمی (ویڈیو وائرل)

    سیکڑوں فٹ بلندی پر رسی پر دل دہلا دینے والی چہل قدمی (ویڈیو وائرل)

    پیرس: فرانس میں سیکڑوں فٹ بلندی پر رسی پر دل دہلا دینے والی چہل قدمی کرتے ہوئے ہائی لائن واکر نے نیا ریکارڈ بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناتھن پالن نامی فرانسیسی نے فرانس کے مشہور جزیرے مونٹ سینٹ مشیل میں سیکڑوں فٹ بلندی پر تنی ہوئی رسی پر تقریباً 1.4 میل پیدل چل کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

    2017 میں پیرس کے ٹروکاڈرو اسکوائر سے ایفل ٹاور تک 2,198 فٹ لمبی رسی پر چلنے والے ناتھن پالن نے اب 7,218 فٹ طویل رسی پر چل کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    اس منظر کی دل دہلا دینے والے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جسے انسٹا 360 نامی یوزر نے یوٹیوب پر پوسٹ کیا تھا۔ مونٹ سینٹ مشیل جزیرہ فرانس میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔

    اتنی بلند رسی پر چلنا ویسے ہی ایک خطرناک مہم جوئی ہے، تاہم جب آپ کے چہرے پر تیز ہوا کے تپیڑے بھی لگ رہے ہوں، تو یہ چیلنج اور بھی مشکل اور خطرناک ہو جاتا ہے۔

    متعدد عالمی ریکارڈ رکھنے والے ناتھن پالن کا کہنا ہے کہ جب وہ رسی پر چل رہا ہوتا ہے تو اس وقت کا احساس بیان کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ انھوں نے کہا کبھی کبھی میں خود کو طاقت ور محسوس کرتا ہوں، اور کبھی کبھی بہت چھوٹا، اور مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں۔