Tag: عالمی سطح

  • عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کردی

    عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کردی

    بین الاقوامی جریدے "دی نیشنل انٹرسٹ” نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پراپنی برتری ثابت کردی ہے، دی نیشنل انٹرسٹ کا کہنا ہے پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔

    دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل ففٹین میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

    جریدے کا کہنا ہے رافیل جیسے جدید بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کےلیے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے، دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے، اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے

    جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی، پاکستان نے سیزفائر کی درخواست نہیں کی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا جو عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔

    ڈی ڈبلیو نے کہا کہ کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی، بھارتی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی سیالکوٹ پر حملے کی یہ ویڈیو جھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیو ایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی۔

  • بھارت منشیات کی عالمی سطح پر سپلائی اور اس کے پھیلاؤ کا مرکز بن گیا

    بھارت منشیات کی عالمی سطح پر سپلائی اور اس کے پھیلاؤ کا مرکز بن گیا

    بھارت عالمی سطح پر منشیات کا گڑھ بن گیا ، بھارت منشیات کے حصول کے لیے مشرقی بارڈر کا استعمال کرتا ہے جبکہ فنٹینل اور میتھمفیٹامائن جیسی مصنوعی ادوایات کی پیداوار کے لیے کیمیکل کی فراہمی میں سر فہرست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت منشیات کی عالمی سطح پر سپلائی اور اسکے پھیلاوٴ کا مرکز بن گیا ، آئی این سی بی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت منشیات کے حصول کے لیے مشرقی بارڈر کا استعمال کرتا ہے ساتھ ہی بھارت فارماسوٹیکل اور کیمیکل صنعتوں کے ذریعے مصنوعات کو غیرقانونی نیٹورکس میں فروخ دیتا ہے۔

    رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارت افغانستان کے راستے سستے داموں منشیات خریدتا ہے جس کی مالیت 650 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارت فنٹینل اور میتھمفیٹامائن جیسی مصنوعی ادوایات کی پیداوار کے لیے کیمیکل کی فراہمی میں سر فہرست ہے ، بھارت کی فارماسوٹیکل صنعت نے ملک کے اندر منشیات کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے۔

    بھارت منشیات کی اسمگلنگ میں ڈرون کے استعمال سے پاکستان میں منشیات فروشی پھیلا رہا ہے، بین الاقوامی سطح پر منشیات کی تجارت میں بھارت کی خفیہ مداخلت کو ‘گولڈن ڈرگ سلک روٹ’ کہا جاتا ہے، گولڈن ڈرگ سلک روٹ میں بھارت کی بڑی کاروباری اور سیاسی شخصیات شامل ہیں۔

    ماضی میں بھی بھارت کے عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے شواہد پائے گئے، آئی این سی بی سالانہ رپورٹ 2021 کے مطابق بھارت ڈارک نیٹ پر منشیات کی پیداوار اور تجارت میں سر فہرست ہے اور بھارت ٹرانزٹ روٹ کے ذریعے یورپ اور شمالی امریکہ میں منشیات اسمگل کرتا ہے۔

  • کیا یہ دو دوائیں کرونا وائرس کے خلاف کارگر ہیں؟ آزمائش شروع

    کیا یہ دو دوائیں کرونا وائرس کے خلاف کارگر ہیں؟ آزمائش شروع

    لندن: برطانیہ اور تھائی لینڈ میں ہیلتھ ورکرز کو وڈ 19 کی دو دواؤں کی آزمائش میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ یہ اینٹی ملیرائی ادویات کرونا وائرس کو روک سکتی ہیں، ان میں سے ایک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی دو دواؤں کی آزمائش میں یورپ، ایشیا،افریقا اور جنوبی امریکا سے 40 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز حصہ لے رہے ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ کیا کلوروکین اور ہائیڈروکسی کلورو کوائن کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرسکتی ہیں۔

    امریکی صدر کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری کیے جانے والے بیان کے بعد ہائیڈروکسی کلورو کوائن کی مانگ میں اضافہ ہوگیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ ڈاکٹروں کی جانب سے واضح ہدایات کے باوجود روزانہ ملیریا کی دوا لے رہے ہیں۔

    کرونا کی دو دواؤں کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں شامل یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے پروفیسر نکولس وائٹ کا غیرملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ابھی تک نہیں جانتے یہ فائدہ مند ہے یا نہیں۔

    بنکاک میں مہیڈول آکسفورڈ ٹراپیکل میڈیسن ریسرچ یونٹ میں کام کرنے والے پروفیسر نکلولس وائٹ کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر کلینیکل ٹرائل کر کے ہی پتہ لگایاجا سکتا ہے کہ یہ دوائیں کتنی سود مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

    سی او پی سی او وی ٹیم کے مطابق لیبارٹری شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اینٹی ملیرائی دوائیں کرونا وائرس کی روک تھام یا علاج میں موثر ثابت ہوسکتی ہیں لیکن اس کا کوئی حتمی ثبوت نہیں ملا۔

    یاد رہے کہ 18 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ڈاکٹرز کی تنبیہ کے باوجود ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلورو کوائن کا استعمال کر رہے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ہر روز کووڈ 19سے نجات پانے کے لیے ہائیڈروکسی کلورو کوائن لے رہے ہیں۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے یہ دوا روزانہ کھا رہا ہوں۔

  • پاکستان نے محنت کشوں کی بے روزگاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا

    اسلام آباد : پاکستان نے محنت کشوں کی بےروزگاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا اور محنت کشوں کی بڑے پیمانے پر برطرفی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ، زلفی بخاری نے کہا کہ ہر ممکن کوشش ہےمزدوروں کو بے روزگاری سے بچایا جا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں پاکستانی محنت کش متاثر ہیں ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اورمعاون خصوصی زلفی بخاری بھی متحرک ہیں۔

    پاکستان نے محنت کشوں کی بےروزگاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معاون خصوصی زلفی بخاری کاانٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا ، جس میں بیرون ملک کام کرنیوالی ورک فورس کو پہنچنے والے نقصان پرسخت تشویش کا اظہار کیا۔

    خط میں عالمی سطح پر محنت کشوں کی بڑے پیمانے پر برطرفی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، معاملے کے پیش نظر ممبر ممالک،اسٹیک ہولڈرزکاہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی گئی ہے اور بیرون ملک محنت کشوں کی ملازمتوں کوتحفظ دینے کیلئے سیفٹی نیٹ بنانے کی تجویز دی گئی۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں خطے کے دیگر ممالک کےمحنت کش بھی متاثر ہوئے ، تمام ممالک کو ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیبر ڈے پرمزدوروں کےتحفظ کیلئےعالمی سطح پرکوشش شروع کرناہوگی۔

    وزیراعظم نے زلفی بخاری کوبیرون ملک مقیم محنت کشوں کاخصوصی خیال رکھنےکی ہدایت کی ، اس حوالے سے زلفی بخاری کےپاکستانی ورک فورس رکھنے والے متعدد ممالک سے رابطے جاری ہے اور مزدوروں کو بے روزگاری سے بچانے کےلئے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے جبکہ محنت کشوں کو مفت سہولتوں سمیت تنخواہوں کی ادائیگی کے طریقہ کار پربھی بات چیت جاری ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں حکومت اپنے محنت کشوں کا حوصلہ بنے گی، ہر ممکن کوشش ہےمزدوروں کو بے روزگاری سے بچایا جا سکے۔

  • عالمی سطح پر بہت بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے،شاہ محمود قریشی

    عالمی سطح پر بہت بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے،شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بہت بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وائرس دنیا کو کس طرف لے جائےگی ہمیں وہم وگمان نہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں اس حد تک گر جانا حیران کن ہے،تیل کی قیمت گرنے سے ہمیں کسی حد تک سہارا ملےگا۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں گرنے سے یقیناً عوام کو ریلیف ملےگا۔

    کرونا وائرس سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیابھر میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا،اسٹاک مارکیٹس گریں،امریکا میں بھی کرونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں،کرونا وبا کی وجہ سے دنیا ایک مالی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے قرض سے متعلق ہم نے مطالبہ کیا تھا،ترقی یافتہ ممالک اور عالمی اداروں نے ہمارے مطالبے پر توجہ دی۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے سے مہنگائی کم ہوگی،تیل کی قیمتیں گرنے سے ٹرانسپورٹ قیمت کی مد میں کمی ہوگی۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بہت بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

  • عالمی سطح پر کام کرنے والے وسیم خان کو پی سی بی نے اہم ذمہ داری دے دی

    عالمی سطح پر کام کرنے والے وسیم خان کو پی سی بی نے اہم ذمہ داری دے دی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیرونِ ملک مقیم وسیم خان کو ایم ڈی پی سی بی تعینات کردیا، مینیجنگ ڈائریکٹر تعینات ہونے والے وسیم خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوکر کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور وسیم خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وسیم خان کی پرفارمنس پرکوئی شک نہیں، پاکستان ہمیشہ اُن کے ساتھ رابطے میں رہا‘۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کی تعیناتی کے لیے قوانین کو مدنظر رکھا گیا، وسیم خان نے کاؤنٹی اور مختلف لیگز کی فرنچائزز کے ساتھ کام کیا مگر اب وسیم خان قومی کرکٹ کی بحالی کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گے‘۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی محکمے کو ختم نہیں کیا جارہا بلکہ بورڈ سب کو ساتھ لے کر چلے گا، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سیاست زدہ ہوچکا تھا مگر اب ایسا نہیں ہوگا، میری ذاتی خواہش ہے کہ دنیا پاکستان کو اچھا کام کرتا دیکھے اور تعریف بھی کرے‘۔

    اس موقع پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ ’اعتماد کرنےپرچیئرمین پی سی بی کا شکریہ اداکرتاہوں، انگلینڈمیں تنخواہ زیادہ تھی مگر پاکستان میں کام کا بہت متمنی تھا اور میری وفاداری ملک کے ساتھ ہی ہے‘۔

    ایم ڈی پی سی بی کا کہنا تھا کہ ’عالمی سطح پر کامیابی میں ہمارا تسلسل نہیں بلکہ گراس روٹ کی سطح پر تبدیلیاں لانا ضروری ہیں، ہم اس شعبے میں ضرور کام کریں گے‘۔

    ویڈیو دیکھیں

    https://www.facebook.com/PakistanCricketBoard/videos/1130643523779410/

    اُن کا کہنا تھا کہ میراکنٹریکٹ3سال کاہے لیکن طویل مدت کے لیے پاکستان میں رہنا چاہتا ہوں، اپنی فیملی کو بھی پاکستان  منتقل کررہا ہوں اور اب قومی کرکٹ کی بحالی میں نہ صرف اپنا کردار ادا کروں گا بلکہ اس کے لیے جلد اہداف بھی مقرر کریں گے۔