Tag: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر

  • رونالڈو ایک اور منفرد اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

    رونالڈو ایک اور منفرد اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک اور اہم اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

    النصر کی جانب سے سعودی سپرکپ کے فائنل میچ میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے الاہلی کے خلاف گول کیا، وہ اپنی ٹیم کو تو نہ جتواسکے تاہم انہوں نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

    رپورٹس کے مطابق رونالڈو کا یہ النصرکلب کے لیے 100واں گول تھا۔ اس طرح رونالڈو نے 4 مختلف کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 یا زائد گول کرنے والے پہلے فٹبالر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    اُنہوں نے ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے145، یوونٹس کے لیے 101 اور النصر کے لیے 100 گول کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ رونالڈو بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ گول کرنے والا کھلاڑی بھی ہیں، انہوں نے پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے 138 گولز کر رکھے ہیں۔

    رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کر لی

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی۔

    ڈیاگو جوتا کی حادثاتی موت پر کرسٹیانو رونالڈو کا بیان آگیا

    رپورٹس کے مطابق اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو 40 سالہ رونالڈو نے ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی ہے، جس کو ان کی گرل فرینڈ نے قبول کرلیا ہے۔

    اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جارجینا نے انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے سائز کے ہیرے کی انگھوٹی پہن رکھی ہے۔

  • پرتگال کا رونالڈو کے اعزاز میں سکہ جاری کرنے کا اعلان

    پرتگال کا رونالڈو کے اعزاز میں سکہ جاری کرنے کا اعلان

    پرتگال نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں اس کی تصویر والا سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں ان کے آبائی وطن پرتگال نے 7 یورو کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر فٹبالر کی تصویر چسپاں ہو گی۔

    پرتگال کے لیے انٹرنیشنل مقابلوں میں 130 گول اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ یورو 2016 جیتنے والے رونالڈو کے اعزاز میں ان کے ملک نے خصوصی سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    39 سالہ رونالڈو پانچ مرتبہ بیلن ڈی جیت چکے ہیں، انہوں نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے یوئیفا نیشنز لیگ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں 900واں گول اسکور کیا تھا۔

    چار مرتبہ یورپیئن گولڈن شو جیتنے والے سپر اسٹار کے اعزاز میں 7 یورو کا خصوصی سکہ جاری کیا جائے گا اور اس پر ایک طرف ان کا خاکہ اور دوسری جانب ’سی آر7‘ کندا ہو گا۔