Tag: عالمی معیار

  • جدید سہولتوں سے آراستہ گوادر ایئرپورٹ تعمیر کرنے پر چین کے مشکور ہیں: وزیراعظم

    جدید سہولتوں سے آراستہ گوادر ایئرپورٹ تعمیر کرنے پر چین کے مشکور ہیں: وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید سہولتوں سےآراستہ گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر پرعظیم دوست کے شکر گزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق امور پر اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف سمیت متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری و مواصلات عبدالعلیم خان بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس کو نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آپریشنلائزیشن پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی جس میں بتایا گیا کہ گوادر سے مسقط  کیلئے پروازوں کا آغاز اگلے سال 10 جنوری سے ہو جائے گا، گوادر سے ملکی، بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

    اس موقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پاک چین عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے، عالمی معیار، جدید سہولتوں سےآراستہ ایئرپورٹ کی تعمیر پر عظیم دوست کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نیوگوادر ائیرپورٹ کے فعال ہونے سے خوشحالی اور روزگار کے مواقع  پیدا ہونگے، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔

  • دفاعی تیاریاں امن کویقینی بنانے کیلئے ہیں، جارحیت کی توپوری قوت سے جواب دینگے، آرمی چیف

    دفاعی تیاریاں امن کویقینی بنانے کیلئے ہیں، جارحیت کی توپوری قوت سے جواب دینگے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ایچ آئی ٹی عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات تیار کر رہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایچ آئی ٹی ٹیکسلا کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے الخالدون ٹینک کی ہینڈنگ اوورتقریب میں شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق الخالد ون ٹینک چین اور یوکرین کے مشترکہ تعاون تیار کیاگیا ہے۔

    تقریب میں الخالد ون ٹینک کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا۔الخالد 1ٹینک آج آرمڈ کور رجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔الخالد1 ٹینک پاکستان کا مین بیٹل ٹینک ہے۔

    الخالد1ٹینک ڈرائیوڈ یجیٹل پینل تھرمل امیجنگ اور جدیدٹیکنالوجی سے لیس ہے، یہ ٹینک دن اور رات میں لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔الخالد1ٹینک نیوکلیئر،بائیولوجیکل،کیمیکل حملے میں مؤثر دفاع کی اہلیت رکھتا ہے۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے ایچ آئی ٹی کی کوششوں اور صلاحیتوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی ٹی خود انحصاری کے حصول میں گرانقدرخدمات انجام دے رہا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایچ آئی ٹی عالمی معیارکی دفاعی مصنوعات تیار کر رہا ہے،ہماری دفاعی تیاریاں امن کویقین بنانے کے لیے ہیں،اگر کسی نے جارحیت مسلط کی توپوری قوت سے جواب دیں گے۔

  • ملک میں عالمی معیار کا پیٹرول فروخت کرنے کی منظوری

    ملک میں عالمی معیار کا پیٹرول فروخت کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: ملک میں یکم ستمبر سے عالمی معیار کا پیٹرول 92 رون فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں یکم ستمبر سے ملک بھر میں کم معیاری پیٹرول کی فروخت بند کرنے کی منظوری دی گئی.

    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے مطابق یکم ستمبر سے کم معیاری پیٹرول کی بجائے عالمی معیار کا 92 رون پیٹرول فروخت کیا جائے گا اور موجودہ پیٹرول کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی جائے گی.

    اجلاس میں کہا گیا کہ نیا پیٹرول ماحول دوست اور گاڑیوں کے انجن کی لائف میں اضافہ کرے گا،تاہم ساتھ ہی پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ بھی ہوجائے گا.

    *اسلام آباد : ملک میں غیرمعیاری پیٹرول کی درآمداور فروخت پر پابندی کا فیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزارت پیٹرولیم نے ملک بھر میں اس وقت موجود کم معیاری پیٹرول 87 رون کی تیاری، فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا.

    وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو سمری بھی ارسال کی تھی.

    واضح رہے کہ پاکستان کے پڑوسی ملک ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی استعمال ہونے والے پیٹرول کا کم سے کم معیار 92 رون ہے.