Tag: عالمی منڈی

  • ایران اسرائیل جنگ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ

    ایران اسرائیل جنگ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ

    ایران اسرائیل جنگ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا، چھ مہینوں کے دوران خام تیل کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی۔

    مشرق وسطیٰ میں اسرائیل ایران جنگ میں شدت آنے کے بعد زمینی صورتحال تبدیل ہورہی ہے جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بھی ردو بدل دیکھنے میں آرہا ہے، جنوری کے بعد خام تیل کی قیمت بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر کمیٹی تشکیل

    خبر ایجنسی نے بتایا کہ امریکی خام تیل 74.84 ڈالرز فی بیرل پر بند ہوا، برینٹ کروڈ میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔

    کشیدگی بڑھنے پرعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 23 فیصد ماہانہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خلیج عمان میں 2 آئل ٹینکرز کے تصادم کے بعد آبنائےہرمز پر خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    خبرایجنسی نے بتایا کہ صورتحال مزید بگڑنے پر دنیا کی سب سے اہم آئل شپنگ روٹ متاثر ہوسکتی ہے، ٹرمپ کی ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے کے امکان پرعالمی مارکیٹ میں بےچینی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/two-oil-tankers-collide-near-iranian-coast-strait-of-hormuz/

  • ایران اسرائیل جنگ ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر کمیٹی تشکیل

    ایران اسرائیل جنگ ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر کمیٹی تشکیل

    اسلام آباد : وزیراعظم کی ہدایت پر ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پراعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

    وزیراعظم کی ہدایت پرعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ پر کمیٹی تشکیل دی گئی اور توانائی کے تحفظ، مارکیٹ میں استحکام اور قومی مفاد کے تحفظ کیلئےحکومت کے عزم کا اظہار کیا۔

    کمیٹی میں وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں ،توانائی شعبے سے وابستہ ماہرین شامل ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ورکنگ گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گا، مکمل کمیٹی ہر ہفتے اجلاس کر کے وزیراعظم کو سفارشات پیش کرے گی۔

    مزید پڑھیں : ایران اسرائیل کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں چار روپےاسی پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور پٹرول کی نئی قیمت دو سو اٹھاون روپے تینتالیس پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے پچانوے پیسے فی لیٹرمہنگا کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت دو سو باسٹھ روپے انسٹھ پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ پندرہ روز کیلئے ہوگا، اسرائیل ایران جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پچھتر ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو چکی ہے۔

  • اسرائیل کا ایران پر حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    ایران پر اسرائیلی حملے کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل قیمت 10 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برینٹ خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر میزائل حملوں کے بعد جنگی طیاروں سے بمباری کی، ایران کے جوہری اڈوں نیتانز اور فردو میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

    دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملیکی تصدیق کر دی ہے، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اپنے ایٹمی حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    اسرائیل کا ایران پر حملہ، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

    اس کے علاوہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا گیا، ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایران سے اب کوئی ایٹمی خطرہ نہیں رہا۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت بڑھ گئی

    عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت بڑھ گئی

    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل کی قیمت کو سہارا مل گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا اور گیس کی قیمتیں 2 فیصد بڑھ گئیں۔

    رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل 62 ڈالر 52 سینٹس میں فروخت ہونے لگا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس کی سطح پر موجود ہے۔

    عالمی منڈی میں گیس 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کے بعد پاک فوج نے بھارتیوں کے ہوش ٹھکانے لگادیے۔ بھارت کو بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ جس کے بعد متعدد ہوائی اڈے بھی بند کردیے گئے۔

    بھارتی حملوں میں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 2 مساجد شہید، ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 36 زخمی ہوئے۔

    پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے (تین رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29، ایک ڈرون) کو تباہ کردیا ساتھ ہی بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کر دیا۔

    بھارت نے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کی۔ صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد بھارت کے کئی بڑے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارتی حملوں میں 26 پاکستانیوں کی شہادت اور 46 کے زخمی ہونے کی تصدیق

    رپورٹس کے مطابق متاثرہ ائیرپورٹس میں دھرم شالہ، لیہہ، جموں، سری نگر، امرتسر، چندی گڑھ، راجکوٹ، بھج، جام نگر اور بیکانیر شامل ہیں۔ بھارتی ایئرلائنز نے سوشل میڈیا پر پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

  • تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

    امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کی بدولت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم اب قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 218 ڈالر تک آگئی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے کا ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

    نیویارک : عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر کر 2021 کے بعد سے کم ترین سطح پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ کے سبب بین الاقوامی تیل منڈی میں آج بھی شدید مندی ہے، تین ورکنگ سیشن میں خام تیل کی قیمت 13.5 فیصد گر گئی۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں آج تیل کی قیمتوں میں مزید 3.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 28 سینٹ گر کر 63 ڈالر 30 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

    امریکہ ڈبلیوٹی آئی تیل 2 ڈالر بیس سینٹ کم ہو کر 59 ڈالر 75 سینٹ فی بیرل پر آ گئی ہی، جو اپریل 2021 کے بعد سب سے کم ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے ٹیرف جنگ دنیا کی معیشتوں کو کمزور کرے گی، امریکی آئل کی قیمت پچاس سے پچپن ڈالر فی بیرل تک آ سکتی ہیں۔

    یاد رہے چین کی جانب سے امریکی اشیاء پر محصولات میں اضافے کے بعد جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی ہوئی، جس سے تجارتی جنگ مزید بگڑ گئی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ اور امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں ابتک فی بیرل 12 ڈالر کی کمی ہوچکی ہے۔

  • پیٹرول کتنے روپے سستا ہو رہا ہے؟ عوام کے لیے  بڑی خبر آگئی

    پیٹرول کتنے روپے سستا ہو رہا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے جون 2024 کے مہینے میں مسلسل تیسری بار پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے پاکستانی عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.5 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

    تاہم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری بھیجی جائے گی، حکومت 31 مئی کو پیٹرولیم کی قیمتوں میں نظر ثانی کرے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے، جس کا اطلاق یکم جون 2024 سے مہینے کے پہلے پندرہ دن تک ہوگا۔

    خیال رہے 23 مئی 2024 تک بین الاقوامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پچھلے پندرہ دن کے مقابلے میں 1.68 ڈالر کم ہو چکی ہیں، جو اب 96.19 ڈالر پر آگئی ہیں۔

    اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 83 سینٹ کم ہوکر 98.40 ڈالر ہوگئی ہے۔

    یاد رہے 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15روپے39 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روپے 10 پیسے ہو گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 88 پیسے تک کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 274 روپے 8 پیسے ہو گئی تھی۔

  • پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ پھر سے بڑھنے لگے، ‏ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کے روز  ایک تولہ سونا 1 ہزار 800 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

    اعداد وشمار کے مطابق اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 72 ہزار 740 روپے کا ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2050 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی : عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی اور ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ پھر سے بڑھنے لگے، ‏ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا بھی 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 328 روپےکا ہو گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکا بھاؤ 13 ڈالرز اضافے سے 2060 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

    اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کمی سے 2650 ہوگئی۔

  • عالمی منڈی : چینی کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

    عالمی منڈی : چینی کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

    بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت 28 سینٹ فی پاؤنڈ اضافے کے بعد گذشتہ 12 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ بھارتی برآمدات میں کمی اور برازیل میں رسد کے مسائل کی وجہ سے چینی کی سپلائی میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    انٹرنیشنل شوگر آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق 15 دن میں چینی کی اوسط قیمت حالیہ ہفتوں میں 26سینٹ سے اوپر ہی رہی ہے۔

    بھارت نے چاول کے ساتھ چینی کی برآمدات پر بھی پابندیاں بڑھا دی ہیں، یہ اقدام ملک میں قیمتیں بڑھنے کے بعد اٹھایا گیا، بھارتی حکومت حکومت چاہتی ہے کہ تہوار کے ایام میں چینی قیمتیں کنٹرول میں رہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا چینی پیدا کرنے والا ملک ہے اور برآمدات میں کسی بھی قسم کی کمی کا اثر عالمی منڈی پر براہ راست پڑتا ہے۔

    بھارت نے 30 ستمبر کو ختم ہونے والے 2022-2023 کے سیزن کے دوران ملوں کو صرف 6.2 ملین ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔