Tag: عالمی منڈی

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ترین سطح پر

    لندن : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور اس کی قیمتیں ڈھائی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل کمی کا سبب چین کی جانب سے سپلائی میں کمی اور سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی میں توسیع کے اثرات بھی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ78.79 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ برینٹ کروڈ 83ڈالر پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

    یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 2.05، یا 2.5% ڈالر کی کمی سے 78.77 ڈالر فی بیرل پر ہے، دونوں آئل اگست کے آخر سے اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سال2024کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کو اس سال کے آخر میں اپنی پیداوار میں کٹوتیوں کو واپس لینا شاید مشکل ہو جائے گا، آخر کار سعودی عرب کی تیل کی پیداوار میں کسی بھی توسیع سے اگلے سال کی پہلی ششماہی میں ضرورت سے زیادہ سپلائی پیدا ہونے کا خطرہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کمی کو جاری رکھے گا۔

    ایس پی اے کے مطابق تیل کی پیداوار میں کمی کی پالیسی کا اطلاق جولائی 2023 میں ہوا تھا اور اس میں دسمبر 2023کے آخر تک توسیع کی گئی تھی۔ سعودی عرب کی پیداوار دسمبر 2030 میں تقریباً 9 ملین بیرل یومیہ ہوگی۔

    سعودی حکومت کے بیان کے بعد ماسکو نے بھی اعلان کیا کہ وہ دسمبر کے آخر تک اپنے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات سے 300,000 کی اضافی رضاکارانہ سپلائی میں کٹوتی جاری رکھے گا۔

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی : عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ 1029 روپے کمی سے ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے جبکہ 22 قراط 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 66 ہزار 452 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب سونے کی قیمت ایک ہزار 997 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 13 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آنے لگی

    سونے کی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آنے لگی

    کراچی : عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی سامنے آئی ہے۔

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اب تک 5 ڈالر کی کمی اضافہ سامنے آئی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1990 ڈالر پرپہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں تقریباً 750روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 750روپے کم ہوکر 2لاکھ8 ہزار 450 روپے ہوگئی۔

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی اور لندن برینٹ خام تیل 85 ڈالر 52 سینٹ کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں کے تیسرے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہو گئی۔

    لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 39 سینٹ کمی کے بعد 85 ڈالر52 سینٹ پر آ گیا جبکہ امریکی بلیوٹی آئی خام تیل کی قیمت میں3 ڈالر 7 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد 83 ڈالر سات سینٹ میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں اضافہ کی وجہ سے سپلائی میں بہتری آئی اور جس کی وجہ سے قیمت میں کمی نظر آ رہی ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی نئی قیمتیں

    عالمی منڈی میں خام تیل کی نئی قیمتیں

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں، جس کے نتیجے میں قیمتیں پچھلے دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج بھی قیمتوں میں 4 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4 فیصد کمی کے بعد 85.59 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.8 فیصد کم ہوکر 87.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 15 دن میں 7 ڈالر فی بیرل سے زیادہ گری ہے۔ مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی کے خدشات ہیں جسے دیکھ کر سرمایہ کار بھی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

    ماہرین کی رائے میں سال 2024ء کے اختتام تک خام تیل 70 ڈالر فی بیرل تک گرسکتا ہے، مسلسل بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے طلب میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی یا اضافے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

  • 16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیے جانے کا خدشہ ہے، نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے اضافے کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ اوگرا کی ورکنگ کے بعد سامنے آئے گا۔

    حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ اوگرا کی جانب سے ابھی تک سمری حکومت کو نہیں بھیجی، اوگراکی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا جبکہ اوگرا حکام نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ کل شام کو کی جائے گی۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ممکنہ اضافہ عوام کو منتقل کرنا پڑے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا، اوگراسمری پر نگران وزیر اعظم کو سفارش کی جائے گی اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، اس طرح اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 315 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرسکتی ہے۔

    یاد رہے واضح رہے کہ 31 اگست کو نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

    نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 1 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے، گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    برینٹ خام تیل 91 سینٹ 1.11 فیصد گر کر 80.75 ڈالر فی بیرل ہو گیا، امریکی خام تیل 91 (1.17) فیصد کم ہو کر 76.96 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔

    ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث دنیا بھر میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا تاہم اب عالمی مارکیٹ استحکام کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی کوئی قلت نہیں: سعودی وزیر خارجہ

    عالمی منڈی میں تیل کی کوئی قلت نہیں: سعودی وزیر خارجہ

    ریاض: سعودی خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی کوئی قلت نہیں، البتہ آئل ریفائنری کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی کوئی قلت انہیں نظر نہیں آرہی، اصل مسئلہ آئل ریفائنری کی پیداواری صلاحیت میں کمی ہے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے منگل کو ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئل ریفائنری کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے مزید سرمایہ لگانا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اوپیک پلس کے مکمل تعاون کے بغیر تیل کی ضروری رسد کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا، روس اوپیک پلس کو مکمل کرنے والی طاقت ہے۔

    خیال رہے کہ اوپیک پلس میں تیل برآمد کرنے والے 23 ممالک شامل ہیں، ان میں سے 13 اوپیک کے ارکان ہیں، نومبر 2016 میں تیل منڈیوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اوپیک پلس قائم کی گئی تھی۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آ گئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آ گئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آ گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آ گئی ہے، برینٹ خام تیل 3 ڈالر 85 سینٹ کمی سے 103.50 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

    ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 54 سینٹ کم ہو کر 99.06 ڈالر پر آ گئی۔

    واضح رہے کہ خام تیل کی قیمتیں پچھلے مہینے سے 20 ڈالر سے زیادہ نیچے آ چکی ہیں، لیکن دوسری جانب پمپوں پر قیمتیں اب بھی زیادہ ہیں۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت 101.65 کی سطح کو توڑنے اور اسے نیچے ہی رکھنے میں کامیاب رہی ہے، اور آج سے مزید مندی کے رجحان کی توقع ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں ان کے متوقع منفی ہدف 98.95 تک آ جائیں گی، اور پھر اس سطح کو عبور کر کے 96.00 کی طرف جانے کی توقع ہے، جب کہ اگلا منفی ہدف 89.80 ہے۔

  • روس یوکرین جنگ:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    روس یوکرین جنگ:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

    نیویارک : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیرہ سال کی بَلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور برینٹ تیل 130.72ڈالرفی بیرل تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، کاروبار کے دوران برینٹ تیل 12.61 ڈالر اضافے کے بعد 130.72ڈالر فی بیرل سے سےتجاوز کرگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویسٹ ٹیکساس ڈبلیوٹی آئی خام تیل کی قیمت10.41 ڈالر اضافے سے 126.09 ڈالر ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا پاکستان پراثرنہیں پڑے گا کیونکہ وزیر اعظم تین ماہ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

    خیال رہے امریکا اور یورپ کی جانب سے روس میں تیار مصنوعات پر پابندی کا خدشہ ہے جبکہ ایران سے خام تیل کی خریداری کی اجازت میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے یورپ میں خام تیل کی سپلائی بحال نہ ہوئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ امریکا میں بھی تیل کے ذخائر بیس سال کی کم ترین حد تک پہنچ چکے ہیں۔

    دوسری جانب روس کے یوکرئن پر حملے کےفوری بعد یورپ اور امریکہ کی بڑی تیل کی کمپنیاں عرب ممالک سے تیل خریدنے پر مجبور ہوگئی ہے۔