Tag: عالمی منڈی

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    نیویارک : ایرانی تیل پرپابندیوں کےباعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نصف فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔برینٹ خام تیل کی قیمت چوہتر ڈالر پچاس سینٹس اور امریکی خام تیل کی قیمت پنسٹھ ڈالر پچانوے سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا دیکھنے میں آیا ، برینٹ خام تیل کی قیمت میں نصف فیصد کا اضافہ ہوا اور برینٹ کی قیمت74ڈالر 50سینٹس فی بیرل ہوگئی ۔

    اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت65  ڈالر95 سینٹس فی بیرل ہوگئی ، امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی نصف فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

    خام تیل کی قیمت میں اضافہ ایرانی خام تیل پرامریکی پابندیوں میں اضافہ ہے، امریکا نے ایران کو دیاگیا استثنیٰ ختم کردیا، اطلاق2مئی سے ہوگا۔

    امریکی کی جانب سےجاری بیان کےمطابق ایران پرپابندیاں عائد کی گئیں تھیں تاہم چند ممالک کوایران سے خام تیل کی خریداری کی اجازت دی گئی تھی، ان ممالک میں چین، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان اور ترکی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں :  خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر

    چین نے امریکی فیصلے کو ماننے سےانکارکردیا ہے، ایران کی خام تیل کی پیداوار دس لاکھ بیرل یومیہ ہے جس میں سے نصف چین کو جاتا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی گئی  تھی ،  امریکی خام تیل کی قیمت 63 ڈالر 48 سینٹس فی بیرل اور  برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل ہوگئی تھی۔

    واضح رہے گزشتہ برس اکتوبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی تھی۔

    بعد ازاں ایک ماہ بعد دسمبر میں خام تیل کی قیمت سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی اور عالمی منڈی میں چوبیس گھنٹوں میں خام تیل ساڑھے تین ڈالر فی بیرل سستا ہوگیا تھا۔

  • خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر

    خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔ خام تیل کی یہ قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور برینٹ خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی، قیمت میں اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔

    برینٹ خام تیل کی قیمت میں 40 سینٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت 63 ڈالر 48 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ اوپیک کی پیداوار میں کمی کا اعلان ہے، اوپیک نے خام تیل کی پیداوار میں 12 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل جنوری میں خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    2 ماہ قبل امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ سے متعلق مثبت پیش رفت اور اوپیک ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے عندیہ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4.3 فیصد اضافے کے ساتھ 53 ڈالر 80 سینٹ فی بیرل ہوگئی تھی۔

    گزشتہ برس اکتوبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی تھی۔

    بعد ازاں ایک ماہ بعد دسمبر میں خام تیل کی قیمت سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی اور عالمی منڈی میں چوبیس گھنٹوں میں خام تیل ساڑھے تین ڈالر فی بیرل سستا ہوگیا تھا۔

  • خام تیل کی قیمت دو ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

    خام تیل کی قیمت دو ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

    سنگاپور : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران چار فیصدسے زائدکا اضافہ ریکارڈکیاگیا، جس کے بعد خام تیل کی قیمت دو ماہ کی  بلندترین  سطح پر  آگئی اورقیمت تریسٹھ ڈالر کے قریب جاپہنچی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ سے متعلق مثبت پیش رفت اور اوپیک ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کا عندیہ دے دیا ہے ، جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دو ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

    کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایشیائی منڈیوں میں امریکہ خام تیل کی قیمت میں چار اعشاریہ تین فیصد اضافے کے ساتھ تیرپن ڈالر اسی سینٹ فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت ڈھائی فیصد اضافے کے ساتھ باسٹھ ڈالر ستر سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    چین نے امریکہ سے اربوں ڈالر کی مصنوعات کی خریداری کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    ماہرین کےمطابق خام تیل کی قیمت میں طلب میں اضافےکےباعث اضافے کا رجحان برقرار رہےگا۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں خام تیل کی قیمت سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی اور عالمی منڈی میں چوبیس گھنٹوں میں خام تیل ساڑھے تین ڈالر فی بیرل سستا ہوگیا تھا۔

    اس سے قبل اکتوبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی تھی۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

    سنگا پور : اوپیک اور روس کا خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلہ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد نمایاں کمی دیکھی گئی، ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل جولائی کے سودوں کی قیمت میں میں ساڑھے چار فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    امریکی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 23 سینٹس کی کمی کے بعد 67 ڈالر 48 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل میں کی قیمت 2 ڈالر60سینٹس کی کمی 76 ڈالر19 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    انڈسٹری ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ اوپیک اور روس کی جانب سے پیداوار میں اضافے کا فیصلہ ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ایشیائی منڈیوں میں نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی، یہ قیمت سال2014 سے اب تک کی بلند ترین سطح تھی۔

    معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمت جلد اسی ڈالر فی بیرل ہوجائے گی، خام تیل کی طلب میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، رواں سال صرف ایشیا کی تیل درآمدات کا حجم دس کھرب ڈالر ہوجائے گا، قیمتوں میں اضافہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں مہنگائی بڑھنے کا باعث بنے گی۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں امریکہ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دو فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی

    سنگا پور : عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق المی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری کے بعد ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالرکمی کےبعد سرسٹھ ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت چونسٹھ ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، سونے کی فی اونس قیمت تین ڈالر کمی کے بعد تیرہ سو تیس ڈالر ہوگئی۔

    انٹرنیشل کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دیگر کرنسیوں کے مقابلےمیں مضبوط ہوتی نظر آئی، ین، برطانوی پاونڈ اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں680سے زائدپوائنٹس ، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں میں555پوائنٹس
    چینی اسٹاک مارکیٹ میں260پوائنٹس جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی۔

    ماہرین کے مطابق ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کی وجہ ڈالرکی قدرمیں بہتری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ماہ بعد پھر 50 ہزار روپے سے نیچے آگئی،آج فی تولہ سونے کے دام 400 روپے سے کم ہوکر49 ہزار 700 روپے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

    سونے کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اُونس قیمت 9 ڈالر گر کر 1184 ڈالر رہی، یو ایس گولڈ کے تحت قیمتوں میں 0.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 1189.6ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

    نیو یارک میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے  1196.79 ڈالر فی اونس میں طے پائے اسی طرح ایشیائی منڈیوں میں بھی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔

    مزید پڑھیں : سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

    سنگاپور میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں  0.34 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل کے معاہدے  1196.12 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ سونے کی نئی قیمت کے تعین کے بعد فی تولہ سونے کے دام 400 روپے کم ہوکر 49700 روپےہوگئے۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد : تیل کی پیداوار میں کمی کی اطلاعات کے بعد دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، عالمی منڈی میں بریٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 9 فیصد اضافے کے ساتھ 51.57 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک میں تیل کی پیداوار میں کمی کا سمجھوتہ طے پانے کی اطلاعات کے بعد دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    اوپیک کے صدر محمد بن صالح الصدا نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں جنوری سے 12 لاکھ بیرل کمی شروع ہو گی۔ تیل کی پیداوار میں کمی کے سمجھوتے کے ساتھ عالمی منڈی میں بریٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 9 فیصد اضافے کے ساتھ 51.57 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

    سمجھوتے کے تحت روس اپنی پیداوار میں 3 لاکھ بیرل یومیہ کمی کرے گا جبکہ اس وقت اس کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ بیرل یومیہ ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اگرچہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم تفصیلات کی کمی کی وجہ سے کچھ تاجر محتاط ہو گئے ہیں۔

    دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک سعودی عرب اور ایران کے درمیان اختلافات کی وجہ سے شکوک پیدا ہو گئے تھے کہ یہ معاہدہ ناکام ہو سکتا ہے۔

    اجلاس میں سعودی عرب نے اپنی پیداوار میں یومیہ پانچ لاکھ بیرل کمی پر اتفاق کر لیا، جو تقریباً 4.5 فیصد بنتی ہے۔

  • عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں بھی کمی متوقع

    عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں بھی کمی متوقع

    کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پچاس ڈالر سے کم ہونے بعد پاکستان میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں بھی چار روپے پینتیس پیسے تک کی کمی متوقع ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک بار پھر پچاس ڈالر فی بیرل سےنیچے جا چکی ہے۔ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ ایران اور سعودیہ کی جانب سے سپلائی میں کمی نہ کرنا اور چینی طلب میں کمی ہے، مگر پاکستانی عوام کیلئے خوشی کی خبریہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے پینتس فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے ساٹھ پیسے کمی کا امکان ہے، ڈیزل تین روپے چھیالیس پیسے اور لائٹ ڈیزل دو روپے اسی پیسے سستا ہونے کا امکان ہے ۔

    غریبوں کے ایندھن مٹی کے تیل میں بھی تین روپے تک کمی متوقع ہے،ایک لیٹر ہائی اوکٹین چار روپے پینتیس پیسے سستا ہونے کا امکان ہے ۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافے پر غور کررہی ہے جس سے عوام ریلیف سے محروم ہوجائیں گے۔

  • عالمی منڈی میں کپاس کی قیمت میں اضافہ

    عالمی منڈی میں کپاس کی قیمت میں اضافہ

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں کپاس کی بڑھتی ہوئی قیمت کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے۔ پاکستان میں جلد ہی ہر قسم کا کپڑا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    حال ہی میں جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں کپاس 12 فیصد تک اور پاکستان میں یارن 13 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔

    مہنگے خام مال کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی شرح منافع پر اثر تو ہورہا ہے مگر مارکیٹ میں یارن کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے نقصان محدود رہے گا جس کا ہمیشہ کی طرح بوجھ عام صارف کو ہی اٹھانا پڑے گا۔

    اس سے قبل گزشتہ 8 ماہ سے یارن کی قیمتیں جمود کا شکار تھیں جس کے باعث خام مال مہنگا ہونے کی وجہ سے صنعتوں کے منافع میں کمی ہو رہی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال کپاس کی پیداوار میں 40 لاکھ بیلز کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس سے مجموعی قومی پیداوار میں نصف فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں دس فیصد اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں دس فیصد اضافہ

    کراچی / نیو یارک : گرتی اسٹاک مارکیٹ اور خام تیل کی قیمتوں کو بریک لگ گئے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ بارہ سال کی کم تریں سطح کو چھونے کے بعد خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    امریکی خام تیل کی قیمت نو فیصد اضافے کے ساتھ بتیس ڈالر انیس سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت دس فیصد اضافے ساتھ بتیس ڈالر اٹھارہ سینٹس اور عرب لائٹ میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ میں آنے والے شدید طوفان اور یورپی سنٹرل بینک کی جانب سےمعاشی استحکام کیلئے ممکنہ پیکج کے اعلان کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاجا رہاہے۔

    تیل مہنگا ہونے کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹ میں استحکام دکھا گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود خام تیل قیمتوں کا آوٹ لک ابھی بھی غیر مستحکام ہے۔

    آئی ای اے نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں منگل کو ہی کہاتھاکہ مزید کم ازکم ایک سال تک مارکیٹ میں تیل کی فراہمی زیادہ ہی رہے گی ۔

    برینتھ آئل کی قیمتیں 1.50ڈالر اضافے کے ساتھ 30.75ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں اور یوں ایک ہفتے میں قیمتوں میں چھ فیصد اضافہ کیاگیا۔ امریکی خام تیل کی قیمتیں 1.26ڈالر اضافے کے ساتھ 30.79ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں۔