Tag: عالمی منڈی

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت2015 کی بلند ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت2015 کی بلند ترین سطح پر

    امریکہ :  سعودیہ عرب کی جانب سے ایک بار پھر یمن پر فضائی حملے شروع کئے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایشائی منڈیوں میں خام تیل نارتھ برینٹ کی قیمت میں ساٹھ سینٹس اضافے کے بعد پینسٹھ ڈالر تیس سینٹس ہوگئی جو کہ رواں سال کی بلند ترین سطح ہے۔

    امریکی خام تیل کی قیمت میں ستاون ڈالر پندرہ سینٹس ہوگئی ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودیہ عرب اور یمن کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث سپلائی کے حوالے سے خدشات ابھر رہے ہیں۔

  • عالمی منڈی میں کمی کے باوجودپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی منڈی میں کمی کے باوجودپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو جواز بنا کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا مگر عالمی منڈی میں تو خام تیل کی قیمتیں بڑھی نہیں بلکہ کم ہوئی ہیں۔

    معاشی ماہرین کے مطابق مارچ میں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا بلکہ مارچ میں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گری ہیں۔

    مارچ کے مہینے میں خام تیل کی قیمتوں میں اوسطاً چار ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ماہرین معاشیات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی قیمت کی وجہ سے نہیں کیا گیا بلکہ حکومت ٹیکسوں میں ہونے والے خسارے کو قیمتیں بڑھا کر پورا کرنا چاہتی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سیلز ٹیکس کی آمدن میں تقریبا دوسو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ جس کے باعث حکومت آمدن بڑھانے کے لیے قیمتیں بڑھا رہی ہے ۔

    حکومت اس وقت بھی ڈیزل پر بتیس فیصد جبکہ دیگر مصنوعات پر آٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے، علاوہ ازیں فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کے علاو ہ تمام پیٹرولیم منصوعات پر اٹھارہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری ایس آر او کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر یکم اپریل سے بتیس فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جو کہ مارچ میں سینتیس فیصد تھا۔

    اس کے علاوہ پیٹرول،مٹی کے تیل،لائٹ ڈیزل اور ایج او بی سی پر اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کا نوٹیفیکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

    دبئی: خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کے تنظیم اوپیک کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ کو روکنے سے قاصر ہیں، نان اوپیک ممالک کو بھی اس میں مدد کرنی چاہیئے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار کمی کی جانب گامزن ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمت سینتالیس ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی نیچےآگیا ہے ۔

    سعودی آئل منسٹر کا کہنا ہے کہ صرف اوپیک قیمتوں میں جاری گراوٹ کو نہیں روک سکتا، نان اوپیک ممالک کی مدد بھی درکار ہوگی۔

    جون دوہزار چودہ سے فروری دوہزار پندرہ کے درواں خام تیل کی قیمت میں ساٹھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت چھیالیس ڈالر تیرانوے سینٹس میں فروخت ہورہا ہے۔

  • عالمی منڈی :خام تییل کی قیمتوں میں ایک بار پھرکمی

    عالمی منڈی :خام تییل کی قیمتوں میں ایک بار پھرکمی

    نیو یارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہےاور امریکی آئل کی قیمت ایک بار پھرپچاس ڈالر کی حد سے گرگئی۔

    ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت تینتیس سینٹس کمی کے بعد اڑتالیس ڈالر چھیالیس سینٹس ہوگئی ہے ۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اپریل کے سودے دس سینٹ کی کمی کے بعد اٹھاون ڈالر اسی سینٹس پر فروخت ہورہے ہیں ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے اب تک خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ساڑھے چار ڈالرتک کمی ہو چکی ہے معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر تمام نگاہیں اوپیک کی جانب مرکوز ہوگئی ہیں۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتتوں میں مزید کمی کا امکان

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتتوں میں مزید کمی کا امکان

    نیو یارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی طلب میں مسلسل کم رہنے کے باعث خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر کمی کا شکار ہوسکتی ہیں۔

    امریکی تحقیقاتی ادارے کے مطابق خام تیل کی طلب مسلسل انجماد کا شکار ہے جس کے باعث خام تیل کی مستحکم ہوتی ہوئی  قیمتیں ایک بار پھر کمی کا شکار ہورہی ہیں۔

    امریکی ادارے کے مطابق یہ خام تیل کی قیمت چالیس سے پینتیس ڈالر تک گر سکتی ہے مگر بیس ڈالر فی بیرل تک کمی متوقع نہیں ہے۔

    ا مریکی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں آنے والے حالیہ استحکام وقتی ہے۔گزشتہ سال جون سے اب تک خام تیل کی قیمت میں ساٹھ فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • تیل کی کم قیمت کافائدہ اٹھاناچاہتے ہیں، خواجہ آصف

    تیل کی کم قیمت کافائدہ اٹھاناچاہتے ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والی کمی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک سے معاہدہ سو چ سمجھ کر کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ سےتیل کی خریداری کےطویل مدت معاہدوں کی تیاری کررہےہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمت کافائدہ اٹھاناچاہتے ہیں، دوسری جانب وفاق اور کے الیکٹرک کے درمیان جاری چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کے الیکٹرک سے آئندہ کوئی بھی معاہدہ سو چ سمجھ کر کرے گی۔

  • سونے اور ڈالرکی قیمت پھر بڑھنے لگی

    سونے اور ڈالرکی قیمت پھر بڑھنے لگی

    کراچی: سونے اور ڈالرکی قیمت پھر بڑھنےلگی، فی تولہ سونا ساڑھےچار سو روپے اور ڈالر سولہ پیسےمہنگا ہوگیا۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں فی اُونس سونا چوبیس ڈالر مہنگا ہونے سے 1250 ڈالر سے بھی تجاوز کرجانے کے باعث پاکستان میں بھی سونےکی قیمت میں اضافہ دیکھاگیا۔

    جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپےبڑھ کر 47850 روپےہوگئی، سناروں کی تنظیم کے مطابق دس گرام سونےکےبھائو 386 روپےکےاضافےسے اکتالیس ہزارچودہ روپےرہے۔

    جمعرات کو کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالرکی قدر اور طلب بھی بڑھتےدیکھی گئی، کرنسی ڈیلرزکےمطابق انٹر بینک میں بینکوں کے مابین لین دین میں ڈالر سولہ پیسےمہنگاہوکر سو روپےاُناسی پیسےکاجبکہ عوام کیلئےاُوپن مارکیٹ میں 101 روپےتیس پیسےکاہوگیا۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل ہوگئ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل ہوگئ

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پینتالیس ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئی، خام تیل کی قیمت ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح پرٹریڈ کر رہا ہے۔

    عالمی منڈی میں قیمتوں کی کمی کا سلسلہ روکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، کویت اور متحدہ عرب امارات کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ معاشی سست روی اورخام تیل کی اٹھارہ لاکھ بیرل زائد سپلائی ہے۔

    کویتی وزیر تیل علی العمیر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام متوقع نہیں ہے۔

    ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل پنتالیس ڈالر چھیتیس سینٹس جب کہ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت چھیالیس ڈالر بارہ سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • قیمتوں میں کمی: خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

    قیمتوں میں کمی: خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

    ویانا: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر فی بیرل تک آجانے سے خام تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    غیر ملکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر تک آجاتی ہے تو نہ صرف ایک اعشاریہ چھ فی سپلائی یومیہ متاثر ہوگئی بلکہ پندرہ لاکھ بیرل خام تیل کی پیداوار کیش نیگیٹو ہو جائے گی۔

    قیمتوں میں اس قدر کمی سے تیل کی تلاش کے منصوبوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ کیش نیگیٹو کا مطلب پیداواری لاگت ک قیمت فروخت سے کم ہونہ ہے۔

    گزشتہ چھ ماہ میں خام تیل کی قیمت پانچ سال سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل سینتالیس ڈالر فی بیرل پر ٹریڈکر رہا ہے۔

  • عالمی منڈی کی نسبت پاکستان میں مہنگائی عروج پر

    عالمی منڈی کی نسبت پاکستان میں مہنگائی عروج پر

    اسلام آباد : سال دو ہزار چودہ میں عالمی مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ساڑھے تین فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی،پاکستان میں اس کے برعکس قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ گزشتہ تین سال سے جاری ہے اور سال دوہزار چودہ میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں تین اعشاریہ سات فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    گزشتہ سال گندم چاول اور دیگر سیریلزکی اشیاءقیمتوں میں ساڑھے بارہ فیصد جب کہ ڈیری مصنوعات، خوردنی تیل اور چینی کی قیمتیں پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

    البتہ عالمی سطح پر گوشت کی قیمت آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستان میں صورتحال بالکل الٹ رہی ۔ گیس کی قیمت میں اضافے سے تندوری روٹی دس روپے کی ہوگئی۔

    دالوں کی قیمت میں دس سے چھتیس روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔ بکرے کا گوشت سو روپے اور گائے کا گوشت چالیس روپے مہنگا ہوا۔ دودھ مقررہ قیمت سے چودہ روپے تک مہنگا فروخت ہوااور ٹیٹرا پیک ایک سال میں پچیس روپے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔