Tag: عالمی منڈی

  • عالمی منڈی میں خام تیل 51 ڈالر فی بیرل ہوگیا

    عالمی منڈی میں خام تیل 51 ڈالر فی بیرل ہوگیا

    ویانا :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    سال دوہزار پندرہ میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی فروری کے سودے اکیاون ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہے ہیں، جو ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح ہے ۔

    نارتھ برینٹ خام تیل کے فروری کے سودے پچپن ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی اور اوپیک کی جانب سے پیداورانہ کم کرنے کے باعث تیل برآمد کرنے والے نان اوپیک ممالک کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

  • خام تیل کی قیمت کے ساتھ حکومتی آمدنی میں بھی کمی

    خام تیل کی قیمت کے ساتھ حکومتی آمدنی میں بھی کمی

    اسلام آباد : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں  ہونے والی کمی جہاں عوام کیلئے خوش آئند ہے وہیں حکومت کی پریشانی کا باعث بھی بن رہی ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سے صرف تیل برآمد کرنے والے ممالک کیلئے پریشان کن نہیں بلکہ دیگر ممالک بھی اس صورت حال کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔

    اوپیک ممالک کی آمدنی میں کمی کے باعث پاکستان سمیت دیگر ممالک کے درآمدات پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ٹیکسوں کی مد میں آمدنی میں بھی کمی ہورہی ہے۔

    اس کے علاوہ حکومتی تحویل میں موجود آئل اینڈ گیس کی آمدنی میں بھی کمی متوقع ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری

    ویانا: تیل برآمد کرنے والے گروپ اوپیک کی جانب خام تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری ہے،ممبر ممالک کی جانب خام تیل کی پیداوار میں کمی کی درخواست کو سعودی عرب نے ایک بارپھرمسترد کر دیا ہے ۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ کویت کے وزیر پیٹرولیم کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رکن ممالک تیل کی پیداوار کم نہیں کریں گے ۔

    مجموعی پیداوار تین کروڑ بیرلز یومیہ پر برقرار رکھی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پیداوار میں کمی نہ کی تو خام تیل کی قیمتوں میں مزیدگرواٹ آئےگی, ماہرین نے خام تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر تک آنے جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • عالمی منڈی میں قیمتیں کم،پیٹرولیم نرخوں میں مزیدکمی متوقع

    عالمی منڈی میں قیمتیں کم،پیٹرولیم نرخوں میں مزیدکمی متوقع

    نیویارک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔

    اوپیک کی جانب خام تیل کی سپلائی میں کمی نہ کرنے کے اعلان کے باعث نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں خام تیل دسمبر کے سودے پانچ سینٹ کمی کے بعد ستتر ڈالر سولہ سینٹس فی بیرل میں ہورہے ہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سےپاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والےدیگر ممالک کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا ۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10روپے تک کی کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10روپے تک کی کمی کا امکان

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری مسلسل کمی کے باعث مقامی سطح پربھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ سے دس روپے تک کی خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے جہاں بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ میں کمی آئے گی تو وہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین بھی سکھ کا سانس لیں گے۔

    گزشتہ ایک ماہ کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت گیارہ فیصد کمی کے بعد اوسط پچاسی ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں اس کمی کو صارفین تک منتقل کئے جانے امید ہے، باخبر زرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ سے دس روپے تک کی کمی متوقع ہے اور اس کا اعلان رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوگئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوگئی

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی منڈیوں میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں خاطر خواہ کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے جہاں بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ میں کمی آئے گی وہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین بھی سکھ کا سانس لیں گے۔

    گزشتہ ایک ماہ کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت گیارہ فیصد کمی کے بعد اوسط پچاسی ڈالر فی بیرل کے قریب رہی ہے۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے عالمی منڈی میں ہو نے والی اس کمی کو صارفین تک منتقل کئے جانے امید بڑھتی جارہی ہے۔

    اعداوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کمی ہائی اوکٹین کی قیمت میں پانچ روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے یہ اثرات زائل ہونے کا خدشہ ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4سال کی کم ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4سال کی کم ترین سطح پر

    اسلام آباد: خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں طلب میں کمی اور وافر سپلائی کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی کروڈ چار سال کی نئی کم ترین سطح تیراسی ڈالر پینتیس سینٹس اور امریکی آئل ڈبلیو ٹی او دو سال سے زائد کی کم ترین سطح اسی ڈالر پچھتر سینٹس فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے ۔

    بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی جانب سے خام تیل کی عالمی طلب میں کٹوتی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی ۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ستائیس ماہ کی کم ترین سطح پر دیکھی جارہی ہے،نیویارک خام تیل نومبر کے سودے اکیانوے ڈالر پچھتر سینٹس فی بیرل جب کہ نارتھ برینٹ خام تیل نومبر کے سودے چورانوے ڈالر فی سینٹس پر فروخت ہوئے۔

    اوپیک ممالک کے خام تیل عرب لائٹ کی قیمت ایک ڈالر پانچ سینٹس کمی کے بعد بانوے ڈالر اکیتس سینٹس پر فروخت ہورہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتیں وافر سپلائی اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سےکمی دیکھی جارہی ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو پچاس روپے کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو پچاس روپے کمی

    اسلام آباد: سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان کے باعث عالمی منڈی میں سونے قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    مقامی منڈی میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو پچاس روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزار چارسو پچاس روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک سو انتیس روپے کمی کے بعد چالیس ہزار چھ سو اکہتر روپے ہوگئی۔

    نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں سونے کی فی اونس قیمت پانچ ڈالر کمی کے بعد بارہ سو گیارہ ڈالر ہوگئی جس کے بعد تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی سے مقامی طور پر سونے کے نرخوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیاجب کہ مقامی منڈی میں استحکام دیکھا جارہا ہے ۔

    مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت سینتالیس ہزارنوسو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت اکتالیس ہزارستاون روپے پربرقرار ہے ۔

    دوسری جانب عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں قدرے بہتری ریکارڈ کی جارہی ہے، نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں سونے کی فی اونس قیمت تین ڈالر اضافے کے بعد بارہ سو سینتیس ڈالرفی اونس ہوگئی ہے۔

    مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ مقامی منڈی میں بھی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بن سکتا ہے۔