Tag: عالمی منڈی

  • مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں استحکام

    مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں استحکام

    کراچی: آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پرآنے کےبعد ایک بارپھرعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ مقامی منڈی میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔

    مقامی منڈی میں سونےکی فی تولہ قیمت سینتالیس ہزارنو سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت اکتالیس ہزارستاون روپے پربرقرار ہے۔

    دوسری جانب عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں قدرے بہتری ریکارڈ کی جارہی ہے، نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں سونے کی فی اونس قیمت تین ڈالر تیس سینٹس اضافے کے بعد بارہ سو چھتیس ڈالر چالیس فی اونس ہوگئی ہے۔

    مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ مقامی منڈی میں بھی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنے گا۔

  • مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    کراچی : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی جب کہ مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت سو روپے اضافے کے بعد اڑتالیس ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت پچاسی روپے اضافے کے بعد اکتالیس ہزارایک سو بیالیس روپے ہوگئی ہے۔

    مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں سونے کی فی اونس قیمت گیارہ ڈالر کمی کے بعد بارہ سو تیئس ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی گرتی ہوئی قیمت مقامی منڈی میں بھی قیمتوں میں کمی کا باعث بنے گی۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر

    نیو یارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر فروخت کر رہا ہے۔

    نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں خام تیل ستمبر کے سودے بتیس سینٹس کمی کے بعد استانوئے ڈالر ستائس سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نارتھ سی برینٹ ستمبر کے سودے اٹھاون سینٹس کمی کے بعد ایک سو تین ڈالر ستر سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ کے خام تیل کی ذخیرہ میں مسلسل اضافے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

  • عالمی منڈی:خام تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل سے بھی کم

    عالمی منڈی:خام تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل سے بھی کم

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت سو ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی جو کہ دو ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکس چنج میں خام تیل ستمبر کے سودے ایک ڈالر دس سینٹس کمی کے بعد ننانوے ڈالر چونسٹھ سینٹس فی بیرل ہوگئی ہو جو کہ مئی دوہزار چودہ سے اب تک کی کم ترین سطح ہے ۔

    نارتھ برینٹ خام تیل ستمبر کے سودے تریسٹھ سینٹس کمی کے بعد ایک سو پانچ ڈالر اٹھاسی سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے خام تیل استعمال کرنے والے ملک امریکہ کے تیل کے ذخائر میں اضافے اور مانگ میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا جارہا ہے

  • عالمی منڈی : سونے کی قیمت میں30 ڈالر کی کمی

    عالمی منڈی : سونے کی قیمت میں30 ڈالر کی کمی

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں تیس ڈالر کی کمی کے بعد چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، سنگاپورمرکنٹائل ایکس چینج میں فی اونس سونے کی قیمت تیس ڈالر کی کمی کے بعد بارہ سو ڈالر ہو گئی ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق امریکی معیشت میں بہتری کے اعداد وشمار اور امریکی مرکزی بینک کی جانب سے امدادی پیکج میں کمی کے باعث عالمی منڈیوں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ۔

    عالمی منڈی میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آٹھ سو روپےتک کی کمی کا امکان ہے ۔