Tag: عالمی نمبر ون باؤلر

  • اولڈٹریفرڈ میں بدترین پرفارمنس یاسرشاہ پہلے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے

    اولڈٹریفرڈ میں بدترین پرفارمنس یاسرشاہ پہلے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے

    دبئی: اولڈٹریفرڈ میں یاسرشاہ کو بدترین کارکردگی کی سزامل گئی، ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے ۔

    لارڈزمیں نام کمانے والے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں سب گنواں بیٹھے، پہلے ٹیسٹ میں انگلش بیٹسمینوں کا تگنی کا ناچ نچانے والے یاسر جس تیزی سے اوپر گئے اسی تیزی سے نیچے آگئے، یاسر شاہ نمبر ون پوزیشن پر صرف آٹھ دن رہ سکے۔

    آئی سی سی کی جانب جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ میں یاسر کی گیندیں انگلش بیٹسمینوں کو پریشان نہ کرسکیں اور وہ خود گھوم کر پہلے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ بھارت کے روی چندرایشون نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

    ٹاپ ٹوئنٹی فائیو میں یاسر کے علاوہ قومی ٹیم کا کوئی بولر شامل نہیں، تجربہ کار یونس خان بھی تنزلی کا شکار ہوئے وہ ساتویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    اسد شفیق دو درجے تنزلی کے بعد تیرہویں اور سرفراز احمد اٹھاریوں نمبر پر آگئے، اولڈ ٹریفورڈ کی ڈبل سینچری نے جو روٹ کو رینکنگ کا دوسرا بہترین بیٹسمین بنا دیا ہے۔

  • بچپن سے ہی شین وارن کا فین ہوں، یاسر شاہ

    بچپن سے ہی شین وارن کا فین ہوں، یاسر شاہ

    لندن: لیگ اسپنر یاسرشاہ نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی شین وارن کا فین ہوں،بولنگ کوچ مشتاق احمد میرے استاد ہیں۔

    دنیا جس کی فین ہے وہ خود شین وارن اور فٹبالر لائنل میسی کا فین ہے بی بی سی کو انٹرویو میں یاسرشاہ نے کہا بچپن سے آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن کا فین ہوں، شین وارن سے بولنگ کے گر پوچھتے رہتے ہیں، بولنگ کوچ مشتاق احمد میرے استاد ہیں۔

    لیگ اسپنر یاسرشاہ نے کہا خوش قسمت ہوں کہ لارڈز میں جب بولنگ کی تو شین وارن اورمشتاق احمد دونوں موجودتھے، ایک نے مشورےدئیےاورایک نے کمنٹری باکس میں باتیں کیں۔

    فٹبالر میسی سے مشابہت کے سوال پر یاسرشاہ نے کہا میسی بہت بڑا کھلاڑی ہے خود میسی کا مداح ہوں، فینز سے درخواست ہیں یاسرشاہ کے نام سے ہی پکارا کریں۔

    انٹرویو دیتے ہوئے بوم بوم آفریدی کے بیان کی نفی کرتے ہوئے مسکراتے چہرے کے مالک یاسر شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہیں۔

  • یاسر شاہ عالمی نمبر ون بولر بن گئے

    یاسر شاہ عالمی نمبر ون بولر بن گئے

    لندن : لارڈز ٹیسٹ میں دس وکٹیں لے کر پاکستان کو انگلینڈ کے فتح سے ہمکنار کرانے والے یاسر شاہ ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے.

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق یاسر شاہ نے 32 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد ٹاپ بھارتی بولر روی چندرن ایشون کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا.

    yasir-post-1

    یاسر شاہ مشتاق احمد کے بعد واحد پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی جب کہ سابق پاکستانی لیگ اسپنر مشتاق احمد نے دسمبر 1996 میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی.

    پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگ میں 339 رنز بنائے لیکن یاسرشاہ نے 6 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو پہلی اننگز میں لیڈ دلانے میں اہم کردار ادا کیا.

    دوسری اننگ میں 30 رنز کی اہم باری کھیلنے والے یاسر شاہ نے جہاں اسکور کو معقول مجموعے تک پہنچایا تو دوسری اننگ میں بھی یاسرکی بل کھاتی گیندوں کا انگلش بلے بازوں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، یاسرشاہ نے دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا.

    میچ میں دس وکٹوں کی بدولت وہ ناصرف بہترین کھلاڑی کا اعزاز جیتنے میں کامیاب رہے بلکہ ساتھ ساتھ 878 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ عالمی نمبر ایک باؤلر بھی بن گئے ہیں.

    انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کرنے والے راحت علی نے بھی 3 درجہ ترقی پاکر 32ویں پوزیشن پر آگئے، جبکہ 6 سال تک کرکٹ سے دور رہنے والے محمد عامر 93ویں پوزیشن پر آگئے.

    یاد رہے کہ یاسر شاہ گزشتہ 20 سال میں عالمی نمبر ایک باؤلر بننے والے پہلے پاکستانی باؤلر ہیں،اس سے قبل دسمبر 1996 میں مشتاق احمد عالمی نمبر ون باؤلر بنے تھے.