Tag: عالمی و مقامی

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2229 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 26 ڈالر کمی سے فی اونس 2621 روپے کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کمی ہوئی تھی جبکہ منگل کے روز سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں‌کمی

    ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں‌کمی

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی واقع ہوئی ہے ۔

    صرافہ ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت پانچ سو روپے کمی سے آڑتالیس ہزار پانچ سو پچاس روپے ہو گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چار سو اٹھائیس روپے کمی سے اکتالیس ہزار چھ سو چودہ روپے ہو گئی ہے ۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا بیس ڈالر کمی سے ایک ہزار دو سو اکیس ڈالر فی اونس پر آگیا ہے ۔

  • عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر سے مہنگا ہوگیا

    عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر سے مہنگا ہوگیا

    کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت دو سال بعد ایک بار پھر پچاس ہزار روپے ہوگئی۔

    عالمی سطح پر فی اُونس سونےکی قیمت میں سینتیس ڈالرکےاضافے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونےکی قیمت میں جمعرات کو ساڑھے آٹھ سو روپے کا نمایاں اضافہ ہوا۔

    آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق اس اضافےسےملک بھرمیں چوبیس کیرٹ کےفی تولہ سونےکی قیمت دو سال بعد ایک بار پھر پچاس ہزار روپے ہوگئی، دس گرام سونےکے بھائو سات سو اُنتیس روپےبڑھکر بیالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپےہوگئے۔