Tag: عالمی چیمپئن

  • عمران خان نے آج کے دن کونسی تاریخ رقم کی تھی؟

    عمران خان نے آج کے دن کونسی تاریخ رقم کی تھی؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے آج کے دن 1992 میں پاکستان کے لیے ایک تاریخ رقم کی تھی۔

    1992 میں میلبرون کے گراؤنڈ میں آج ہی کے دن عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو شکست دی کر عالمی چیمپئن کی ٹرافی اٹھائی تھی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 1992 کے ورلڈ کپ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

    آئی سی سی نے لکھا کہ 1992 میں آج کے دن عمران خان کی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزار حاصل کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس دن پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا۔

    بچپن کا خواب پورا ہوگیا: مختلف فنکاروں کی عمران خان سے ملاقات

     لیکن انگلش ٹیم 227 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور یوں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے باکسر عامر خان کا ایل او سی کے دورے کا اعلان

    کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے باکسر عامر خان کا ایل او سی کے دورے کا اعلان

    اسلام آباد: بھارت کے یک طرفہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بربریت پر عالمی چیمپئن لائٹ ویٹ باکسر عامر خان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور لائن آف کنٹرول جائیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں اپنی آواز بلند کریں گے۔

    عامر خان نے کہا کہ وہ کشمیر میں بد ترین صورت حال کے حوالے سے وسیع سطح پر آگاہی پھیلانا چاہتے ہیں۔

    پاکستان نژاد باکسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں اور کشمیر میں نسل کشی کے خلاف آواز بنیں گے۔

    انھوں نے کہا کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کروں گا۔ باکسر عامر خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی اظہار تشکر بھی کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورت حال پر نظر ہے: یو این سیکریٹری جنرل

    واضح رہے کہ آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورت حال پر ان کی نظر ہے، اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

    قبل ازیں، وزیر خارجہ شاہ محمود نے یو این سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گفتگو کی گئی اور بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں یک طرفہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔