Tag: عالمی کانفرنس

  • امریکی دعوت پر عالمی اقتصادی کانفرنس، بحرین کا بائیکاٹ کا اعلان

    امریکی دعوت پر عالمی اقتصادی کانفرنس، بحرین کا بائیکاٹ کا اعلان

    منامہ: بحرین نے امریکی دعوت پر منعقد ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست بحرین کی 19 قومی تنظیموں اور اداروں نے جون کے آخر میں منامہ میں امریکی دعوت پر منعقد کی جانے والی عالمی اقتصادی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قومی اقدام برائے اسرائیلی بائیکاٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ منامہ میں 25 اور 26 جون کو منعقد ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس کا مقصد فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق اور دیرینہ مطالبات کی نفی کرنا ہے۔

    یہ کانفرنس فلسطین دشمنی پر مبنی ہے جو بحرینی عوام کے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں، بیان کے مطابق اب تک بحرین کی 19 مختلف تنظیمیں اور ادارے منامہ میں امریکی اقتصادی کانفرنس کا بائیکاٹ کر چکے ہیں۔

    آنے والے دنوں میں اس فہرست میں مزید اضافہ ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور اس کے حواری امن برائے خوش حالی کے نام نہاد نعرے اور دعوے کی آڑ میں فلسطینی قوم کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے اور قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کی مجرمانہ کوشش کر رہے ہیں۔

    بحرین اور ریاض کے مابین’تجارتی پُل‘پر اگلے 6 ماہ میں کام شروع ہوگا

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ منامہ کانفرنس صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔ اس نام نہاد اقتصادی کانفرنس کے اعلان نے مسلم امہ، عرب اقوام اور بحرینی اقوام کے لیے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کررہا ہے، عالمی دنیا خاموش ہے، شاہ محمود قریشی

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کررہا ہے، عالمی دنیا خاموش ہے، شاہ محمود قریشی

    لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل طلب مسئلہ ہے، اسے بات چیت سے حل کیا جائے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کررہا ہے، عالمی دنیا خاموش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا، پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

    [bs-quote quote=”دنیا سو رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام جاگ رہے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال تھی، کیا مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال پاکستان نے کرائی تھی، پاکستان پرامن ملک ہے ہم لڑائی نہیں چاہتے۔

    انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے، دنیا میں جمہوریت کا سب سے بڑا دعویدار بھارت کشمیر میں ظلم کررہا ہے، کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے جذبے پر قائم ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا سو رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام جاگ رہے ہیں، مسئلہ کشمیر پر قومی اتفاق رائے موجود ہے، مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس کیوں معطل کی جاتی ہے، کسی مذہب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: نریندرمودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے‘ مشعال ملک

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمہوریت میں فیصلہ کن قوت عوام ہوتی ہے، جمہوریت کا سرچشمہ عوام ہیں، نواز شریف سے ڈیل کا مجھے علم نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا لندن میں سیاست پر بات نہیں کرنے آیا، پاکستانیوں کو جوڑنے آیا ہوں، مقبوضہ کشمیر پر کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے آیا ہوں۔

  • بھارت آگ کے ساتھ کھیل رہاہے، جنرل زبیرمحمود حیات

    بھارت آگ کے ساتھ کھیل رہاہے، جنرل زبیرمحمود حیات

    اسلام آباد : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا ہے کہ بھارت آگ کے ساتھ کھیل رہاہے، را نے سی پیک منصوبوں کونشانہ بنانے کے لئے نیا سیل قائم کیا ہے، سی پیک کے خلاف ہرسطح پرسازش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ’جنوبی ایشیا کی علاقائی جہتیں اورتذویراتی خدشات‘ پر2روزہ عالمی کانفرنس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کامعاملہ جنوب اوروسطی ایشیاکے خطے میں اہم  ہے، جبکہ  چین اوربھارت کی  توانائی کی ضروریات کے لیے ایران کلیدی  کردارکا حامل خطہ ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ طاقت کاحصول جنوبی ایشیامیں عدم استحکام کاباعث ہے، بیرونی طاقتیں اپنے ’تذویراتی ڈیزائنز‘ کو آگے بڑھانے کے  لیے کوشاں ہیں۔ غیرریاستی عناصرجنوبی ایشیامیں عدم استحکام چاہتے ہیں جبکہ دوسری جانب ماحولیاتی تغیرات اور آبی مسائل‘ پہلے سے درپیش پیچیدہ چیلنجز کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیربدستورجوہری جنگ کےخطرات کاپیش خیمہ ہے، کسی بھی قسم کاغلط اندازہ خطرات کاباعث بن سکتاہے، کشمیر میں ریاستی جبر سے90ہزارسےزائدشہیدہوئے، پیلٹ گن کےاستعمال سےہزاروں کی آنکھیں متاثرہوئیں۔


    مزید پڑھیں : مضبوط افغانستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے‘ جنرل زبیرمحمودحیات


    ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ان کا کہنا تھا کہ ایل اوسی پر1200سےزائد مرتبہ سیزفائرکی خلاف ورزیاں ہوئیں، جنوبی ایشیامیں پائیدار امن کاراستہ کشمیر سے  ہوکرگزرتا ہے۔

    جنرل زبیرمحمودحیات نے مزید کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کوہوا دے کرخطےمیں امن واستحکام کوخطرات سےدوچارکررہاہے۔ بھارت آگ سے کھیل رہا ہے‘  را نے سی پیک منصوبوں کونشانہ بنانے کے لئے نیا سیل قائم کیا ہے، سی پیک کے خلاف ہرسطح پرسازش ہورہی ہے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  نے واضح کیا کہ پاکستان ان حالات میں اپنی کم ازکم جوہری صلاحیت ضروربرقراررکھےگا۔ پاکستان اپنی عالمی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے لیکن اپنے دفاع سےغافل نہیں ہے، ہم  تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جان کیری

    فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جان کیری

    لندن : امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔

    افغانستان کے مسئلے پر عالمی کانفرنس لندن میں جاری ہے، کانفرنس میں شریک امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جان کیری کا کہنا تھا کہ فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ہر ممکنہ مدد جاری رکھیں گے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ نے افغان صدر پر ملک میں اصلاحات لانے اور کرپشن پر قابو پانے پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن اور تعمیرِنو کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔