Tag: عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ

  • پی آئی اے پر برطانیہ اور  یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کا امکانات روشن

    پی آئی اے پر برطانیہ اور یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کا امکانات روشن

    کراچی : عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ آج سے سول ایوی ایشن (سی اے اے) کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی، آڈٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان ایئرلائنز کی یورپ اور برطانیہ میں پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پر برطانیہ سمیت یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کا امکانات روشن ہوگئے، عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ کی 7 رکنی ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم ریجنل ڈائریکٹر منجیت سنگھ کی سربراہی میں گزشتہ رات پہنچی۔

    اکاؤ ٹیم آج سے سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی ، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم 10 نومبر تک لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹینڈرڈ اور ایئرٹریفک کنٹرول کا آڈٹ کرے گی۔

    عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ سی اے اے ہیڈکوارٹرز سمیت کراچی لاہور ایئرپورٹ کا بھی دورہ کرے گی اور ٹیم 10 نومبر تک آڈٹ کرنے کے بعد روانہ ہوگی۔

    اکاو کے فوری بعد یورپی ایوی ایشن اوربرطانوی ٹیم بھی آڈٹ کرے گی ، آڈٹ میں کامیابی کےبعدپاکستان ایئرلائنز کی یورپ اور برطانیہ میں پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

    جولائی 2020 سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پریورپ اوربرطانیہ میں پابندی ہے۔

  • بڑی کامیابی ، یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان

    بڑی کامیابی ، یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان

    اسلام آباد : عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤنے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر سیفٹی سگنی فکینٹ کنسرن ( ایس ایس سی ) ختم کردیا، جس کے بعد یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے امکان روشن ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لیے اچھی خبر آگئی ، عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر سیفٹی سگنی فکینٹ کنسرن ( ایس ایس سی ) ختم کردیا۔

    سیفٹی سگنی فکینٹ کنسرن ہٹنے سے یورپی یونین کی پابندی ہٹنےکےامکان روشن ہوگئے ہیں۔

    اکاؤ نے سی اے اے کے آڈٹ کے دوران72.77 فیصد رینکنگ دی تھی اور سی اے اے کے آڈٹ کے دوران اکاؤنے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے دسمبر میں سی اے اے کا مکمل طور پر آڈٹ کیا تھا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار کی تعریف کی تھی۔

    سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے کہا  تھا کہ   یہ ایک سال کی ان تھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آڈٹ کا نتیجہ بغیر کسی اہم خدشات کے انتہائی مثبت رہا ہے۔

  • سول ایوی ایشن کا آڈٹ ، عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ کی ٹیم 29 نومبر کو پاکستان پہنچے گی

    سول ایوی ایشن کا آڈٹ ، عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ کی ٹیم 29 نومبر کو پاکستان پہنچے گی

    کراچی : عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کیلئے 29نومبر کو پاکستان پہنچیں گی ، سی اے اے نے مخلتف شعبوں پر اکاؤ کے تحفظات کو دور کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کے معاملے پر عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ کی ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی ، انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاؤ کی ٹیم Junian Nieکی سربراہی میں 9 رکنی وفد 29 نومبر کو 12 روزہ دورے پر کرا چی پہنچے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاؤ کے دورہ سے متعلق سی اے اے نے شیڈول جاری کردیا ہے ، عالمی ہوابازی کی تنظیم 10 دسمبر تک سی اے اے کا مکمل آڈٹ کرے گی۔

    عالمی آڈٹ ٹیم ملک کے تمام بڑے ائیرپورٹس پر آپریشنل نظام کی مکمل جانچ پڑتال کرے گی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہم مختلف شعبہ جات کپتانوں کو لائسنس جاری کرنے والے نظام ، ائیر نیوی گیشن، ائیر کرافٹ آپریشنز ،طیاروں کی ائیروردنیس ، ایرو ڈورومز ائیر اسپیس، اے آئی بی سمیت دیگر شعبوں کا مکمل اڈٹ کرے گا۔

    سول ایوی ایشن ترجمان کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے مخلتف شعبوں پر اکاو کے تحفظات کو دور کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔