Tag: عالمی یوم مسرت

  • پر مسرت لوگوں کی فہرست میں پاکستان بھارت سے آگے

    پر مسرت لوگوں کی فہرست میں پاکستان بھارت سے آگے

    نیویارک : اقوام متحدہ نے عالمی یوم مسرت پر ان ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جہاں کے عوام پر مسرت رہتے ہیں جس میں پاکستان بھارت سے آگے ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ناروے پرمسرت رہنے والے لوگوں میں سر فہرست ہے اور پاکستان کا نمبر 80 اور بھارت 122 ویں نمبر پر ہے یعنی پاکستانی شہری بھارتیوں کے مقابلے میں زیادہ خوش و خرم رہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال پاکستان کا نمبر 92 واں اور بھارت کا 118 واں درجہ تھا اس طرح اس سال پاکستان میں 12 درجے بہتری ہوئی ہے جب کہ بھارت کی رینکنگ میں 30 درجے تنزلی ہوئی۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ ہر سال عالمی یوم مسرت پر دنیا بھر میں شہریوں کی خوشحالی، روایتی اور سماجی رویوں ، صحت مند طرز زندگی،خود اعتمادی، آزادی اور خود مختاری کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک فہرست مرتب کرتی ہے۔

    اس فہرست میں عوا م کو ملنے والی سہولیات اور ان کے طرز زندگی کا مشاہدہ کرتے ہوئے ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے ہر سال جاری ہونے والی اس فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں لوگوں کا معیار زندگی گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہوا ہے جب کہ بھارت کے درجے میں کمی آئی ہے۔

  • عالمی یوم مسرت آج منایا جا رہا ہے

    عالمی یوم مسرت آج منایا جا رہا ہے

    کراچی: خوشیوں کوزندگی کا حصہ بنائیں اور خوش رہیں اسی مقصد کیلئے آج خوشیوں کا عالمی دن منایاجارہاہے۔

    بیس مارچ کو دنیا بھر میں خوشی کے عالمی دن کے طور پر منایا جا تا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد انسانیت کو اس کی معراج یعنی احترام آدمیت کا درس دینا ہے،اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اس موقع پر دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    اقوام متحدہ کےتحت اس دن کومنانے کاسلسلہ دوہزار بارہ سے شروع ہوا، اس دن زندگی سےرخصت ہوتی خوشیوں کو واپس لانےکی ایک کوشش کی جاتی ہے، حال ہی میں کولمبیا یونیورسٹی کی رپورٹ میں دنیا کےخوش وخرم ممالک کا جائزہ لیا گیاہے۔

    رواں سال کی رپورٹ میں ڈنمارک نے سوئٹزرلینڈ کو پیچھے چھوڑ تے ہوئےپہلے نمبرپرآگیاہے،گذشتہ سال سوئٹزر لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔

    ایک سو ستاون ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبربانوے ہے جبکہ پڑوسی ملک بھارت فہرست میں ایک سواٹھارویں نمبر پر ہے۔