Tag: عالم شنواری

  • زیر حراست ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی عائد

    زیر حراست ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی عائد

    پشاور: پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کی غیر ضروری استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مواد شیئر نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آئی جی خیبرپختونخوا نے کے پی پولیس افسران واہلکاروں کی سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی ساتھ ہی زیر حراست ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر بھی پابندی لگادی ہے۔

    اے آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی برانچ عالم شنواری نے ڈی پی اوز، یونٹس سربراہان کو خط لکھ دیا، خط کے متن کے مطابق کےپی پولیس سوشل میڈیا پالیسی کی وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کی جاتی رہی ہیں۔

    عالم شنواری نے خط میں لکھا کہ ڈی پی اوز سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹس قائم کریں اور اس مانیٹرنگ یونٹس سے پولیس افسران، اہلکاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

    عالم شنواری نے خط میں لکھا کہ سوشل میڈیا پالیسی کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی اس لیے پولیس افسران، اہلکار غیر ضروری سوشل میڈیا، واٹس ایپ گروپس کا استعمال بند کریں۔

    عالم شنواری کی جانب سے جاری کردہ خط کے متن کے مطابق ہر قسم کی سوشل میڈیا ایپس اور گروپس کے استعمال پر  پابندی ہے، خلاف ورزی سے پولیس اہلکاروں کی حفاظت، سلامتی کو بھی شدید خطرات ہیں۔

  • مشال قتل کیس، ایک کے سوا تمام ملزمان گرفتار, ڈی آئی جی مردان

    مشال قتل کیس، ایک کے سوا تمام ملزمان گرفتار, ڈی آئی جی مردان

    مردان : ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے کہا ہے کہ مشال کیس میں تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے تاہم  ایک ملزم کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ افغانستان فرار ہو گیا ہے۔

    ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک کے علاوہ  تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ افغانستان فرار نہ ہو گیا ہو جب کہ کیس کا چا لان آئندہ ہفتے تک عدالت میں پیش کرائے جانے کا امکان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پرو وائس چانسلر کے تقررتک یونیورسٹی بند رہے گی اور موجودہ انتظامیہ کے ہوتے ہوئے یونیورسٹی کھولنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔


    *مشعال خان قتل کیس، پی ٹی آئی کے کونسلر عارف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش


    ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی مردان نے کہا کہ اس پورے واقعہ میں اگر کوئی پولیس کا اہلکار یا افسر کسی بھی قسم کی کوتاہی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


    *مشعال کے خلاف توہین رسالت کا کوئی ثبوت نہیں ملا، آئی جی


    ڈی آئی جی عالم شنواری نے کہا کہ مرکزی ملزم عارف کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں پہلے کہاں گیا کہ وہ ملائیشیا چلا گیا ہے تاہم اس کا پاسپورٹ زائد المیعاد ہو گیا ہے اس لیے ایسا ممکن نہیں البتہ افغانستان چلے جانے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔